07/05/2022
اگر خون میں شوگر کی سطح نارمل سے زیادہ ہو تو آپ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں اس کے ساتھ ہی آپکے سامنےذیابیطس کی علامات آناشروع ہوجاتی ہیں جو آپ کو آگاہ کرتی ہیں کہ اگر احتیاط سے کام نہیں لیا تو یہ بیماری جلد ہی آپ کو ہوجائی گی۔ ایسی صورت میں چند باتوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا تاکہ آپ اس موذی مرض سےبچ سکیں۔
وزن میں کمی لائیں
وزن کم کرنے کےلیے ضرور ی ہے کہ آپ کھانے میں کیلوریز کم استعمال کریں ،کھانے کی عادات بدلیں اور ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔
صحت بخش کھانے کھائیں
اپنی کھانے کی پلیٹ کو آدھی ایسی سبزیوں سے بھریں جن میں نشاستہ نہ ہو جبکہ ایک چوتھائی کو نشاستہ دار سبزیوں سے جبکہ بقیہ میں پروٹین سے بھر پور غذا شامل کریں۔ کاربوہائیڈریٹ سے بھر پور کھانے جیسے پاستہ اور کیک کے استعمال میں محتاط رہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو بلند کرسکتے ہیں۔
ورزش کریں
دن میں بیس سے پچس منٹ کی واک ضرور کریں۔
وقت پر سونا
مکمل یعنی 8 گھنٹے کی نیند لینا خون میں شوگر کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔ اگر آپ پہلے اٹھنے کے باوجود رات میں سو نہیں پارہیں اور5 گھنٹے سے کم نیند لے رہیں ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہیں کہ آپ کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی سے دور رہیں
اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں اور پھر بھی سگریٹ کے عادی ہیں تو آپ کواس کی بد ترین علامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے۔
ادویات کا استعمال
کچھ ادویات کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی طرح خون میں شوگراور موٹاپے کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ اس فہرست میں شامل ہیں جن میں ذیابیطس کا خطرہ موجود ہے، تو ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا اور اس کی مقدار کو پابندی سے لیں تاکہ آپ اپنی صحت کو بہتر رکھ سکیں۔
ذیابیطس سے تحفظ ، محفوظ مستقبل