Psychology & Personal Growth Center

Psychology & Personal Growth Center Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Psychology & Personal Growth Center, Psychologist, KKS, Lahore.

Muqaddas Tariq | Psychologist | Life Coach | Writer | Trainer | NLP Master | Hypnotherapist | Youtuber | CEO & Founder

"Prioritize Mental Health: Unlock a Happier
Life."🌼

https://whatsapp.com/channel/0029VaTbIkqKGGGO8bd24J0p

04/01/2026
04/01/2026

اس سال میں ذہنی سکون کے لیے آپ کو چند مثبت اور سادہ عادات اپنانا چاہییں:

1. اللّٰہ سے تعلق مضبوط کریں۔ نماز، قرآن، دعا سے دل کو سکون ملتا ہے۔
2. نیند پوری کریں۔ اچھی نیند ذہنی دباؤ کم کرتی ہے۔
3. منفی لوگوں سے دور رہیں یہ پرسکون ذہن کے لیے مثبت صحبت ضروری ہے۔
4. شکرگزاری کی عادت اپنائیں اور روزانہ کی چھوٹی خوشیوں پر شکر ادا کریں۔
5. مصروف رہیں، مگر حد سے زیادہ نہیں اور وقت کی منصوبہ بندی ذہنی بوجھ کم کرتی ہے۔
6. اپنے آپ کو معاف کریں اور پچھلے سال کی غلطیوں کو دل سے نکال دیں۔
7.قدرتی مناظر، سیر اور خاموشی کو وقت دیں اس سے ذہن کو تازگی ملتی ہے۔

نیا سال صرف تاریخ کا بدلنا نہیں، بلکہ سوچ، رویے اور دل کو نرمی دینے کا وقت ہے۔
اللّٰہ آپ کو سکون، خوشی اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین
منقول

04/01/2026

نیا سال آپ کی زندگی میں
سکونِ دل، ذہنی مضبوطی، اچھی صحت اور مثبت تبدیلیاں لے کر آئے۔
دعا ہے کہ یہ سال
آپ کے لیے شفا، خود آگاہی، صبر اور ترقی کا سبب بنے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات آسان فرمائے،
آپ کے دل کو اطمینان اور ذہن کو وضاحت عطا کرے،
اور آپ کو وہ طاقت دے جو زندگی کے ہر مرحلے میں آپ کا سہارا بنے۔
🤲✨💖

04/01/2026

"آپ ماضی میں جا کر ابتدا کو نہیں بدل سکتے،
لیکن جہاں آپ اس وقت کھڑے ہیں وہیں سے آغاز کر کے انجام کو بدل سکتے ہیں۔"

04/01/2026

Don't rush the process.

The seeds you plant need time to grow🌱

04/01/2026

اپنی عمر کو بہانہ بنانا چھوڑ دیں۔
عمر کبھی بھی آپ کے خوابوں کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہوتی۔
کسی بھی عمر میں آپ ورزش کر سکتے ہیں۔
کسی بھی عمر میں آپ کتاب لکھ سکتے ہیں۔
کسی بھی عمر میں آپ محبت دوبارہ پا سکتے ہیں۔
کسی بھی عمر میں آپ کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
کسی بھی عمر میں آپ بڑے مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی بھی عمر میں آپ خود کو نیا بنا سکتے ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ
جب تک انسان زندہ ہے، اس کے اندر کچھ نیا کرنے کی طاقت موجود ہے۔
انسان تب ہارتا ہے جب وہ کوشش کرنا چھوڑ دے، نہ کہ جب وہ بوڑھا ہو جائے۔
زندگی ختم ہونے تک امید اور جدوجہد ختم نہیں ہونی چاہیے۔ 🌱

ماہر نفسیات
مقدس طارق

04/01/2026

ایک چیز جو آپ کے پاس ہے لیکن کسی اور کے پاس نہیں ہے وہ آپ ہیں۔ آپ کی آواز ، آپ کا دل ، آپ کا دماغ ، آپ کی کہانی، آپ کا نقطہ نظر ۔۔۔۔ اسلیے لکھیں، گائیں اور قہقہے لگائیں، مجسمے بنائیں اور کھیلیں ، جھولا جھولیں، چائے بنا کے پیئیں ، خود کو پھول پیش کریں، اپنی تصویریں بنائیں۔ وہ کریں جو آپ کا دل کرتا ہے اور زندگی جیئیں جیسی آپ جینا چاہتے ہیں۔🎉✨

03/01/2026

منفی خیالات سے بچیں
صرف ایک درخت لاکھوں ماچس کی تیلیاں بنا سکتا ہے،
لیکن ایک ہی ماچس کی تیلی لاکھوں درخت جلا سکتی ہے۔
بالکل اسی طرح،
ایک منفی خیال آپ کے تمام مثبت خیالات کو جلا سکتا ہے۔
اپنے ذہن کی حفاظت کریں۔ 🌱

ماہر نفسیات
مقدس طارق

منفی خیالات سے بچیںصرف ایک درخت لاکھوں ماچس کی تیلیاں بنا سکتا ہے،لیکن ایک ہی ماچس کی تیلی لاکھوں درخت جلا سکتی ہے۔بالکل...
03/01/2026

منفی خیالات سے بچیں
صرف ایک درخت لاکھوں ماچس کی تیلیاں بنا سکتا ہے،
لیکن ایک ہی ماچس کی تیلی لاکھوں درخت جلا سکتی ہے۔
بالکل اسی طرح،
ایک منفی خیال آپ کے تمام مثبت خیالات کو جلا سکتا ہے۔
اپنے ذہن کی حفاظت کریں۔ 🌱

ماہر نفسیات
مقدس طارق




03/01/2026

“ہر نیا دن ہمیں یہ موقع دیتا ہے کہ ہم کل کی غلطیوں سے سیکھ کر آج خود کو بہتر بنائیں۔ کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی، مگر ہر دن کی صحیح کوشش ہمیں اس کے قریب لے جاتی ہے۔”

03/01/2026

انہوں نے ارادہ کیا کہ یوسف علیہ السلام کو قتل کر دیں، مگر وہ نہیں مرے۔ پھر انہوں نے چاہا کہ انکو بیچ دیں تاکہ وہ غلام بن جائیں، لیکن وہ تو بادشاہ بن گئے۔

اطمینان رکھیئے، اللہ کا ارادہ سب کی تدبیروں پر حاوی ہے۔

02/01/2026

انسان کے اندر غصہ اور جارحیت ایک نیچرل چیز ہے۔ یہ ہمیں اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا، اپنی حفاظت کرنا اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا سکھاتا ہے۔ لیکن مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب یہی غصہ بے قابو ہو جائے اور انسان اس پر قابو رکھنے کے بجائے دوسروں پر نکالنے لگے۔

غصہ اکثر باہر کی وجہ سے نہیں بلکہ اندر کے دبے ہوئے جذبات کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ جو لوگ اپنی تکلیف، محرومی، خوف یا احساسِ کمتری کو لفظوں میں بیان نہیں کر پاتے، وہی لوگ زیادہ غصہ دکھاتے ہیں۔ یوں غصہ اصل مسئلے کا حل نہیں بنتا بلکہ ایک نقاب بن جاتا ہے جو اندر کے درد کو چھپا دیتا ہے۔

Address

KKS
Lahore
54900

Website

https://psychologywithmuqaddas.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psychology & Personal Growth Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category