Clinical Psychologist H.M: Dr of Soul

Clinical Psychologist H.M: Dr of Soul If you are dealing with psychological issues like depression and anxiety contact to get appointment

23/03/2025
یہ تم ہو!جو سر پر تاج پہنے کھڑی ہو لیکن یہ تاج پھولوں کا نہیں ہے، اسے جواہرات سے بھی نہیں بنایا گیا۔ اس میں صرف نہ ختم ہ...
08/01/2025

یہ تم ہو!

جو سر پر تاج پہنے کھڑی ہو لیکن یہ تاج پھولوں کا نہیں ہے، اسے جواہرات سے بھی نہیں بنایا گیا۔ اس میں صرف نہ ختم ہونے والی سوچیں ہیں۔ فکریں ہیں۔ پریشانیاں ہیں۔ سکول کے دنوں میں کلاس سینئر بننے کے خواب دیکھنے والی لڑکی، جو کبھی بھی اپنے مطابق ایک سیش نہ پہن سکی۔ آج سب سے آگے ہے۔ زندگی کی سیش پہنے کھڑی ہے۔
"Miss Over Thinking"
اور دیکھو، تمہارے لیے تالیاں بجانے اور تمہیں سراہنے کون آیا ہے؟

ایک نیا سال....
پھر سے ایک نیا سال....

اس نے بھی تمہیں گزرے ہوئے سال کی طرح ایک گلدستہ دے دیا؟ اس میں پھول نہیں ہیں۔ ڈھیروں پریشانیاں ہیں، بے یقینیاں ہیں۔

لیکن یہ تاج... یہ گلدستہ... کسی جشن کا تقاضا نہیں ہیں۔ یہ ان جنگوں کا ریمائنڈر ہیں، جو تم اپنے تصور میں لڑتی رہی ہو۔

تم نے ایک لمبے عرصے سے یہ تاج پہن رکھا ہے۔ اور اس گلدستے میں لاتعداد جاگتی راتوں، بے انتہا what-ifs اور ہر لفظ، ہر اشارے پہ گھنٹوں سوچ لینے کے پھول ہیں۔

ایک پرانی فلم کی طرح تم نے ہر لمحے کو اپنے ذہن میں ری پلے کیا ہے۔ روکا ہے۔ ریوائنڈ کیا ہے۔ ان جوابوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی ہے، جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

لیکن آج.... تم چھوڑ دینے کا فن جان لو۔ اس تاج کو اتار دو۔ خود کو سمجھاؤ کہ ہر چیز کو فگر آؤٹ کرنا ضروری نہیں ہوتا۔ زندگی کوئی پزل نہیں ہے، جس کے ہر ٹکڑے کا پرفیکٹلی فٹ ہونا ضروری ہے۔ زندگی تو ایک کینوس ہے۔
Messy and imperfect!
جہاں ہر سٹروک کنفیوژن نہیں بلکہ مزید گہرائی پیدا کرتا ہے۔

ہیلنگ شروع ہو جائے گی۔ جب تم خود کو بتاؤ گی کہ...
It's okay to not have all the answers.
It's okay to feel uncertain sometimes.
زندگی کو اس کی رفتار سے چلنے دیتی ہوں۔ ہر پہیلی کو اس کے وقت کے لیے چھوڑ دیتی ہوں۔ میں اپنا وقت لانے کی کوشش کروں گی۔ لیکن خود کو نہیں کھوؤں گی۔

میرے خیالات میری پرواہ کی نمائندگی کرتے ہیں، میں انہیں اپنا دشمن نہیں بناؤں گی۔ میں سب کچھ بہتر کرنے کی خواہش رکھوں گی، مگر غیر ضروری جنگیں لڑنا چھوڑ دوں گی۔

میں let go theory کو اپنا لوں گی۔

قبول کر لوں گی کہ لوگ میری آنکھیں نہیں لے سکتے۔ میں ان کی دنیا کو اپنی بے اختیاری کے مطابق الگ رہنے دوں گی۔

میں خواب دیکھوں گی، ان کے لیے لڑوں گی لیکن کسی سے کانٹے اٹھانے کی توقع نہیں رکھوں گی۔

میں یہ تاج اتار دوں گی۔ اس گلدستے کو خوشی سے قبول کر لوں گی۔ نئے سال کی تالیوں پہ مسکرا کر جھکوں گی۔ اپنی پہچان کے ساتھ ایک ایڑھی پہ گھوم کر دکھاؤں گی اور اپنے نام ایک نیا گیت لکھوں گی جو پوری دنیا کو بتائے گا۔

یہ میں ہوں....

ہر طرح کی validation سے آزاد....
اور اپنی امپرفیکشنز کو سیلیبریٹ کر کے..

دنیا کے تقاضوں کی بجائے، زندگی کے تقاضے پورے کرنے والی...

Miss Over Thinking!

اب کے برس تمہیں اپنی جنگیں بہت سوچ سمجھ کر چننا ہوں گی۔

ہر نیا لمحہ تم سے اسی ویلکم سیلیبریشن کی امید رکھتا ہے۔

Difference between Depression and Anxiety
08/01/2025

Difference between Depression and Anxiety

24/12/2024

پینک ڈس آرڈر کیا ہے ؟۔ Anxiety / Panic Disorder
یہ ایک نفسیاتی ڈس آرڈر ہے،اور یہ انزائٹی کی ایک قسم ہے جس میں مریض کو پینک اٹیک میں اچانک حلق میں کچھ پھنسا ہوا لگنا اور سانس رکتی ہوئی محسوس ہونا، موت کا خوف طاری ہونا اور لمبی لمبی سانس لینا جیسا کہ سانس رک رہی ہو اور دل بیٹھتا محسوس ہونا، حتی کہ سینے پر بوجھ یا بازو میں درد محسوس ہونا وغیرہ علامتیں شامل ہیں، باقی پینک اٹیک چند سیکنڈ یا منٹ کےلئے آتا ہے۔ اس کے بعد متاثرہ افراد بلکل نارمل ہو جاتا ہے۔
پینک اٹیک کا مسلئہ عموماً مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے ۔اور یہ مسئلہ ہر عمر میں ہو سکتا ہے۔

یہ ایک نیروسس ڈس آرڈرز ہے، اور کچھ لوگوں میں سائیکوٹک انزائٹی جیسی کیفیت بھی ہو سکتی ہے ۔
دو قسم کے نفسیاتی مسئلے ہوتے ہیں
پہلی قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض زیادہ تر علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہےاور اسے نیروسس ڈس آرڈرز (Neurosis Disorder ) کہتے ہیں
دوسری قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز (Psychotic Disorders) کہتے ہیں جیساکہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر وغیرہ، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں۔

بہرحال ایک ہی وقت میں مریض کو ایک سے زیادہ بھی نفسیاتی مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔

پینک ڈس آرڈر کی وجوہات
اسکی وجوہات ہر شخص میں مختلف ہو سکتی ہے جیسےکہ
1: اعصابی یا نفسیاتی مسائل کی خاندانی تاریخ
2: بڑا تناؤ جیسے کوئی حادثہ یا کسی عزیز کی موت
3: کسی وجہ سے دماغ کی کیمیائی تبدیلیاں
4:جنسی یا جسمانی استحصال کی تاریخ
5: جذباتی خلل اور بچپن کے صدمات وغیرہ

پینک ڈس آرڈر کی علامات
پینک اٹیک کے ٹائم زیادہ تر لوگ گھبراہٹ کی علامات ظاہر کرتے ہیں، پھر بھی یہ نہیں سمجھ پاتے کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ بار بار پینک اٹیک کو پینک ڈس آرڈر کہتے ہیں ،اور پینک ڈس آرڈر کی علامتیں ہر شخص میں کچھ مختلف بھی ہو سکتی ہے۔

1: گھبراہٹ اور دل کی دھڑکن کا زیادہ ہونا
2:پسینہ آنا اور سینے میں جکڑن یا درد محسوس کرنا
3:غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا
4:کانپنے اور بولنے کا مسلئہ ہونا
5:سانس لینے میں دشواری کا ہونا
6: چکر آنا اور سر درد ہونا
7:پیٹ میں مڑور ، درد ہونا
8:متلی کا ہونا اور گلے میں کوئی چیز اٹکی ہوئی لگنا
9: جسم کا سن ہو جانا
10: اپنے اندر خطرناک ترین بیماریاں محسوس کرنا جیسے دل کا مسلئہ ہونا ، ہارٹ اٹیک وغیرہ

پینک ڈس آرڈر کی تشخیص
اس کی تشخیص ہسٹری اور علامتوں سے کی جاتی ہے اور کچھ لیب ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں جیسے کہ
(ECG, thyroid profile test etc )
اس میں سب لیب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں کیونکہ یہ نفسیاتی مسلئہ ہے ، لیکن پینک اٹیک کے ٹائم دل کی دھڑکن زیادہ آ سکتی ہے ای سی جی میں)

پینک ڈس آرڈر کا علاج
اسکا کا علاج کرنا لازمی ہے کیونکہ اس سے متاثرہ افراد کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہوتی۔ اس کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں، اور اگر سیکو تھراپی سے فائدا نہ ہو یا مہینے میں ایک سے زیادہ دفعہ پینک اٹیک کا مسلئہ ہو تو پھر اسکا میڈیکل علاج کروانا چاہیے اور ڈاکٹر کے مشورے سے اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا کورس پورا کرنا چاہیے۔

نوٹ:
اگر پینک اٹیک یا ڈس آرڈر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ دائمی مسائل جیسے ڈیپریشن ، دائمی انزائٹی اور آئی بی ایس یعنی پیٹ کا خراب ہونا کا موجب بن سکتی ہے،

پینک اٹیک کی روک تھام
پینک اٹیک کے حملوں کو کئی طریقوں سے روکا جا سکتا ہے، جن میں سے کچھ کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔
1:پیشہ ورانہ مدد طلب کریں۔ یعنی ڈاکٹر یا سائیکالوجسٹ سے رجوع کریں ۔
2:تجویز کردہ اینٹی ڈپریسنٹ دوائیں لیں۔
3:کیفین کی مقدار کو کم کریں۔
4: صحت مند غذا کھائیں۔ اور ضروری وٹامنز جیسے وٹامن ڈی اور بی 12 کے لیب ٹیسٹ کروا کے انکی کمی کو سپلیمنٹس سے پورا کیا جائے۔
5: گھبراہٹ کے حملے سے کیسے نمٹا جائے ؟
کچھ دیر کے لیے اپنی آنکھیں بند کر لیں اور لمبے گہرے سانس (Deep breathing) لیں اس بات کو اپنے ذہن میں لائیں کہ آپ کو پینک اٹیک آرہا ہے اور یہ آپ کی صحت کے لیے زیادہ خطرے کا باعث نہیں ہے ، اس بات کو بھی اپنے ذہن میں رکھیں کہ پینک اٹیک عارضی ہے جو کچھ سیکنڈ یا منٹ کے بعد خود بخود ٹھیک ہو جائے گا، اور اعصاب کو پر سکون کرنے والی ورزش کریں اپنی منفی سوچوں کو چیلنج کرنے کی عادت ڈالیں، شکریہ

The worst prison is in your mind, learn to free yourself.
13/12/2024

The worst prison is in your mind, learn to free yourself.

Ways of Managing stress
10/12/2024

Ways of Managing stress

Grounding techniques that you can use to manage your anxious thought process
03/12/2024

Grounding techniques that you can use to manage your anxious thought process

اس تصویر میں لکھا ہوا پیغام نفسیات کے ایک اہم اصول پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس کے مطابق، ہمیں اپنے بارے میں کبھی بھی منفی بات ...
19/11/2024

اس تصویر میں لکھا ہوا پیغام نفسیات کے ایک اہم اصول پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس کے مطابق، ہمیں اپنے بارے میں کبھی بھی منفی بات نہیں کرنی چاہیے، چاہے وہ مذاق میں ہی کیوں نہ ہو۔ اس کا سبب یہ ہے کہ ہمارا دماغ مذاق اور حقیقت میں فرق نہیں کر پاتا۔ جب ہم منفی الفاظ استعمال کرتے ہیں تو وہ ہماری ذہنی اور جسمانی توانائی کو متاثر کر سکتے ہیں اور غیر شعوری طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے منفی خیالات اور باتوں سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے تاکہ ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط رہا جا سکے۔

19/11/2024

Progressive Muscle Relaxation (PMR) is a technique used to help manage stress, anxiety, and muscle tension. Here are the steps to follow:

*Preparation*

1. *Find a quiet and comfortable space*: Sit or lie down in a quiet, comfortable space where you won't be disturbed.
2. *Loosen tight clothing*: Remove any tight clothing or accessories that may cause discomfort.
3. *Take deep breaths*: Take a few deep breaths to calm your mind and body.

*Tensing and Relaxing Muscles*

1. *Start with your toes*: Begin by tensing the muscles in your toes. Squeeze them tightly for about 5-7 seconds.
2. *Release the tension*: Release the tension in your toes and feel the relaxation spread through your feet.
3. *Move up your body*: Gradually work your way up your body, tensing and relaxing each muscle group in turn. This includes:
- Feet and toes
- Calves
- Thighs
- Hips
- Lower back
- Upper back
- Shoulders
- Arms
- Hands
- Neck
- Head
4. *Hold each muscle group for 5-7 seconds*: Tense each muscle group for 5-7 seconds before releasing the tension.
5. *Release the tension slowly*: Release the tension in each muscle group slowly, feeling the relaxation spread through your body.

*Final Relaxation*

1. *Take deep breaths*: Take a few deep breaths, feeling the relaxation spread through your body.
2. *Focus on your breath*: Focus on your breath, feeling the sensation of the air moving in and out of your body.
3. *Stay relaxed*: Stay relaxed for a few minutes, enjoying the feeling of calm and relaxation.

*Ending the Exercise*

1. *Take your time*: Take your time getting up and moving around.
2. *Notice how you feel*: Notice how you feel after the exercise, and try to carry that feeling with you throughout your day.

Panic Attack Symptoms and Causes
18/11/2024

Panic Attack Symptoms and Causes

For getting help in this regard Feel free to contact
17/11/2024

For getting help in this regard
Feel free to contact

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Clinical Psychologist H.M: Dr of Soul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Clinical Psychologist H.M: Dr of Soul:

Share