علاج بلغذا علاج بلدوا

علاج بلغذا علاج بلدوا Homeopathic & Herbalist practitioner dedicated to promoting natural healing and holistic well-being.

07/11/2025

benefits of raisins | benefits of roasted gram | health tips

05/11/2025

cholesterol control food | how to reduce cholesterol |cholesterol kaise kam kare |

04/11/2025

smog solutions | Smog facts | Pollution Causes | natural remedies Cough cold flu

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات**🍋آم*آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا ک...
03/11/2025

*پھلوں کے فائدے اور نقصانات*

*🍋آم*

آم مقوی اور زود ہضم ہے۔ مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔ نیا خون پیدا کرتا ہے جسم کو موٹا کرتا ہے رافع قبض اور پیشاب آور ہے۔ آم کے بعد دودھ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے۔ دل اور دماغ معدے اور پھپڑوں کو طاقت پہنچاتا ہے۔ نہار منہ آم کھانا مضر ہے۔ کھٹا آم بھی مضر صحت ہے۔ پختہ شیریں اور بے ریشہ آم پہترین ہوتا ہے.

*🍎سیب*

سیب بہترین دماغی غذا ہے کیونکہ اس میں دوسرے پھلوں کی نسبت فاسفورس اور فولاد زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے
اور فاسفورس دماغ کی اصلی غذا ہے سیب جگر کے فعل کو درست کر کے سستی رفع کرتا ہے۔۔
ذهنی اور دماغی قوت بخشتا ہے اس کے متواتر استعمال کرنے سے خون صالح پیدا کرتا ہے۔ رنگت نکھرتی ہے
رخساروں میں سرخی پیدا ہوتی ہے۔ گردے اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ بخش ہے خواتیں کو خصوصیت کے ساتھ سیب زیادہ مقدار میں کھانا چاہیے
سیب کا مربہ دماغ اور خون کی کمزوری کیلیے مفید ہے سیب کسی حد تک بھاری اور دیرسے ہضم ہوتا ہے.

*🍌کیلا*

وٹامنز کے لحاظ سے کیلا مفید ترین پھلوں میں سے ہے کیلے میں نشاستہ اور شکر زیادہ ہوتی ہے اس میں بہت زیادہ ٹھوس غذائیت ہوتی ہے۔
نہایت مقوی اور جم کو موٹا کرنے والی غذا ہے طاقت اور خون پیدا کرتا ہے۔
کیلے کو خوب چبا چبا کر پانی سا بنا کر حلق سے نیچے اتارنا چاہیے. کمزور معدے والوں کو اس کے استعمال سے احتیاط کرنی چاہیے کچے کیلے کی سبزی گرمی اور خشکی کے نقائص کی رافع ہے۔

*🍊مالٹا*

نہایت خوش زائقہ اور مفید پھل ہے اس کا مزاج سرد تر ہے زود ہاضم اور طاقت بخش ہے نیا خون پیدا کرتا ہے
گرمی اور فساد خون رفع کرتا ہے بد ہضمی بخار میں اسکا استعمال نہایت سود مند ہے۔
کھانسی اور زکام میں نقصان پہنچاتا ہے.

*🍈سنگترہ*

سنگترہ معدے اور آنتوں کو صاف کرتا ہے ہاضمے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ قبض کشا ہے۔
دل اور جگر کیلئے بے انتہا مفید ہے سنگترے کا جوس شیر خوار بچوں کیلیے آب حیات سے کم نہیں
سینے کو صاف اور جوش مفرح ہے گرمی اور پیاس کو رفع کرتا ہے۔ ثقئک غذا کے بعد سنگترے نہایت مفید ہے.

*😋خربوزہ*

گرم تر مفرج پھل ہے۔ فرحت بخشتا ہے۔ یرقان اور قبض دور کرتا ہے۔ رکے ہوئے پیشاب کو کھولتا ہے۔ پسینہ لاتا ہے۔ اور فیڈ کروانے والی ماؤں کے لیے بہتر ہے. بچے کی فیڈ کو پورا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال گرمی کرتا ہے.

*🥕گاجر*

سرد تر کش اور وٹامن کی زیادتی کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ گرمی بادی بلغم کی بیماریاں تیز دل کی دھڑکن میں مفید ہے۔ خون پیدا کرتی ہے۔ دماغ اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ گاجر کئی طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔ کچی ترکاری اچار مربہ حلوہ کی صورت میں برتی جاتی ہے۔ گاجر کا مربہ دل دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ گاجر ابال کر حسب شوق نمک یا میٹھا ڈال کر کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ رات کو پانی میں ابال کر رکھیں صبح چھلکا اور گھٹلی نکال کر کھائیں بہترین ہے.

*🍑بیر*

سرد خشک خون صاف کرتا ہے۔ آنکھوں کی بینائی کو بڑھاتا ہے۔ بھوک لگاتا ہے۔سوکھا بیر بہت مفید ہے ہلکا ہاضم تھکان اور پیاس مٹانے والا ہے۔ بچے کو کڑوی دؤائی کھلانے سے پہلے بیر کے چند پتے چبا لیں اس سے دوائی کا کڑوہ پن معلوم نہیں ہوتا.

*🥝شکر قندی*

گرم تر قابض اور پھیپھڑوں کو طاقت دیتی ہے۔ اس میں نشاستہ بہت ہوتا ہے۔ محنت مزدوری والوں کو بہت فائدہ دیتی ہے۔ شکر قندی کے بعد سونف چبا لینا چاہیے بہت مفید ہوتا ہے.

*😋سردا*

معتدل تر دل اور دماغ گردے اور مثانے کو تقویت پہنچاتا ہے۔ جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔ پیشاب آور اور پیشاب کی جلن میں سود مند ہے.

*🌳جامن*

سرد خشک ہے۔ دانتوں کو مضبوط اور خون صاف کرتا ہے۔ معدہ جگر کو قوت بخشتا ہے۔ گرم مزاجوں کیلیے مفید ہے بالوں کو گرنے سے روکتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی مثانے کی کمزوری کیلیے فائدہ مند ہے۔ جامن قدرے قابض کرتے ہیں.

*🍑خوبانی*

گرم ہے۔ قبض کشا ہے جسم کو طاقت بخشتی ہے۔ پیاس کی شدت بخار بواسیر اور آنتوں کے سترے دور کرتی ہے۔ پیٹ کے کیڑے ہلاک کرتی ہے.

*😋شریفہ*

گرم تر دل اور دماغ کو طاقت بخشتا ہے مگر دیر میں ہضم ہوتا ہے قدرے اپھارہ کرتا ہے.

*لیچی*

سرد تر دل دماغ کو طاقت دیتی ہے۔ پیاس بھجاتی ہے قدرے بھاری ہے۔ تھوڑی تھوڑی کھائیں.

*🍅ٹماٹر*

معتدل خشک بھوک لگاتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ طاقت اور فرحت بخشتا ہے۔ موٹاپا اور شوگر کے مریض زیادہ استعمال کریں قبض کشا ہے۔ اپھارہ دور کرتا ہے۔ کچا ابال کر چھلکا اتار کر کھانا زیادہ مفید ہے۔ زیادہ گھی پڑی ترکاری کھانے سے ٹماٹر کے فائدے کم ہو جاتے ہیں یه سب فائدے کچے ٹماٹر میں ہی ہوتے ہیں.

*🍇انگور*

گرم تر قبض کشا طاقت بخش ہے۔ دماغ اور آنکھوں کے واسطے نایاب ہے۔ جو مریض بہت کمزور ہو گیا ہو اسے انگور کا تازہ رس دینا بہت مفید ہے۔ خون بہت پیدا کرتا ہے.

*🍐ناشپاتی*

سرد تر اور قبض کشا پھل ہے۔ یہ دل دماغ جگر اور معدے کو طاقت دیتی ہے۔ چھلکے سمیت کھانے سے ہضم ہو جاتی ہے۔ کشمیری ناشپاتی اور بگو گوشے کے بھی یہی اوصاف ہیں.

*🎋گنا*

تاثیر سرد تر ہے۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ پیٹ کی گرمی اور جلن کو مٹاتا ہے۔ جریاں خون سے روکتا ہے۔ قدرے بھاری ہوتا ہے۔ بادی اور بلگم کی زیادتی میں اس کا استعمال مضر ہے اس کا رس دیر ہضم ہے۔ اسے دانتوں سے چوسنا مفید ہے۔ اس طرح لعاب دہن شامل ہو جاتا ہے.

*🍍انناس*

سرد تر اور فرخت بخش ہے۔ گھبراہٹ کو دور کرتا ہے۔ دل اور دماغ کو بہت طاقت دیتا.

*🍐امرود*

سردتر میوہ ہے فرحت اورطاقت بخش ہے دل دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے اسے نمک او سیاہ مرچ چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہے اس طرح بھوک بڑھتی ہے کھانا کھانے کے بعد اس کا استعمال مضر ہے قبض پیدا کرتا ہے
لیکن کچے امرود حکمت سے جڑے افراد کھانے کو کہتے ہیں کہ قبض دور ہوتی هے۔ اور بے شمار فوائد۔

03/11/2025

asthma symptoms | natural asthma cure | asthma management

03/11/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

منقی/ کشمش #نوٹمنقہ یا کشمش دونوں کا مزاج ایک ہے جو چاہیں لےلیں ایک طاقتور میوہ ہے یہ دل ❤️ کو طاقت فراہم کرتاہے اس میں ...
15/10/2025

منقی/ کشمش
#نوٹ
منقہ یا کشمش دونوں کا مزاج ایک ہے جو چاہیں لےلیں

ایک طاقتور میوہ ہے یہ دل ❤️ کو طاقت فراہم کرتاہے اس میں آئرن وٹامن بی1,بی6,بی12 ،فاسفورس،زنک کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ لوبلڈپریشر ،قئے،متلی،اسہال،دل کے ڈوبنے میں خصوصیت سے مفید ہے
یہ حمل کے پہلے دو ماہ میں فولک ایسڈ کا بہترین قدرتی ذریعہ ہے
نوجوانوں میں مادہ منی کو گاڑھا کرنے کے ساتھ ساتھ سپرمز خوب پیدا کرتی ہے اور انکی حرکات/موٹیلٹی کو بڑھاتی ہے
5سے7دانے دن میں دو بار
کے لیے بہترین مرکب
بھنے چنے 20 عدد
کشمش 5عدد
انجیر 5عدد
صبح شام
#نوٹ
کشمش میں ترش مٹھاس پائی جاتی ہے جو کہ حقیقی شوگر جو کہ الکلائن ہوتی ہے اسے نیوٹرالائز کرتی ہے اس لیے یہ الکلائن شوگر ،دماغی شوگر کا بہترین علاج ہے












0300 8896186

14/10/2025

cholesterol control food | how to reduce cholesterol |cholesterol kaise kam kare | علاج بلغذا علاج بلدوا

13/10/2025

Benefits of Garlic | Stomach Remedy Home

Big thanks to Hdr Ghazanfar Ali, شیخ جہانگیر چنیوٹیfor all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!
13/10/2025

Big thanks to Hdr Ghazanfar Ali, شیخ جہانگیر چنیوٹی

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

چارخاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں. یہ دل کا دورہ پڑنے کا ایک الرٹ بھی ہو سکتی ہیں!1- بے چینی،کئی...
09/09/2025

چارخاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں. یہ دل کا دورہ پڑنے کا ایک الرٹ بھی ہو سکتی ہیں!
1- بے چینی،
کئی افراد گھریلو مسائل اور آفس کے کام کی وجہ سے تناؤ کا اتنا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ اور یہ بے چینی ہارٹ اٹیک ہونے کی ایک خاموش علامت ہوسکتی ہے۔
2- نیند کا نہ آنا،
وقت پر نیند لینا انسانی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کے مطابق نیند کا نہ آنا یا نیند میں بار بار خلل پڑنا بھی دل کا دورا پڑنے کی علامت بن سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غیر صحت مند عادات آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہیں۔
3-بازو کا دُکھنا،
بازو کا دکھنا اس کے ساتھ کمر میں درد، جبڑوں میں درد، گلے سینے میں ہلکا درد یا سینے میں درد یا جلن بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک ہیں۔ ایسی صورتحال میں ان علامات نظرانداز کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔
4- شدید تھکاوٹ،
چوتھی علامت شدید تھکاوٹ بھی ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دل کا دورہ پڑ سے پہلے بہت سے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ کام کرنے، کم نیند کی وجہ سے جسم میں درد ہوسکتا ہے جبکہ ہر 3 میں سے تقریبا 2 افراد جنہیں دل کا دورا پڑتا ہے وہ چند دن یا ہفتوں پہلے سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔۔۔











Sehat Aur Zindagi
Al Shafa Al Hussain Cilince
Hakeem Dr khurram latif
HakeemdrKhurramlatif Ge
Dawa Ghiza Aur Shifa
Male Sexual Specialists
علاج بلغذا علاج بلدوا
Hakeem & Dr Khurram Latif
HakeemdrKhurram Latif

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علاج بلغذا علاج بلدوا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram