حضرت جنید کا خاندانی نام جنیدؒ تھا۔ والد کا نام محمد اور دادا کا نام جنید قواریری تھا۔ دادا کے نام پر آپؒ کا نام رکھا گیا ابولقاسم آپؒ کی کنیت تھی۔ قرائن سے پتہ چلتا ہے کہ پیدائش 210 ھجری میں ہوئی مگر بنظرِ اختلاف 210 ھجری سے 215 ھجری تک سال پیدائش بتایا جاتا ہے۔
حضرت جنید بغدادی ؒ کی تربیت کا سہرا آپؒ کے ماموں حضرت سری سقطی ؒ کے سر ہے۔ اگرچہ آپ نے دیگر مشائخ سے بھی اکتساب فیض کیا۔ حضرت جنید ؒ کا
ہی ایک قول ہے کہ میں نے 200 اساتذہ سے علم حاصل کیا۔ مگر تاریخ میں ان سب کے نام نہیں ملتے۔چند ایک اساتذہ کے نام یہ ہیں
حضرت سری سقطیؒ
حضرت حارث محاسبیؒ
حضرت محمد بن علی القصاب ؒ
حضرت ابو ثور القلبی ؒ
حضرت سفیان ثوری ؒ
حضرت ابو جعفر الحداد الکبیر ؒ
حضرت ابن الکرنبیؒ
حضرت حسن بن عرفہ
حضرت ابو احمد الکانسیؒ
حضرت ابو بکر القنطریؒ
حضرت حسن المسوجی ؒ
حضرت محمد بن منصور طوسی ؒ
حضرت ابو حاتم العطارؒ
حضرت ابو یعقوب الزیاتؒ
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Syed M Ahmad ullah Hashmi Naqshbandi Shazli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.