Mayo Hospital Lahore

Mayo Hospital Lahore The greatest wealth is health. خدمت خلق سے بڑھ کے کچھ نہیں. ...
دوسروں کے حقوق کی جنگ دراصل اپنی ہی جنگ ہے
فائدے کا فائدہ ، ثواب کا ثواب. ....

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور کی طرف سے پنجاب کے گورنمنٹ سیکٹر نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلے براۓ سیشن 2...
02/01/2026

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) لاہور کی طرف سے پنجاب کے گورنمنٹ سیکٹر نرسنگ کالجز میں بی ایس نرسنگ کے داخلے براۓ سیشن 2025-26 (پارٹ 2/2)
داخلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی *آخری تاریخ 16 جنوری 2026* کی شام 5:00 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

بی ایس نرسنگ کی کالج وائز پہلی سلیکشن لسٹ 29 جنوری 2026 کو جبکہ دوسری میرٹ لسٹ 5 فروری 2026 کو لگے گی۔
پورٹل لنک:
http://portals.uhs.edu.pk

داخلہ برائے لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV) کورس (دو سالہ ڈپلومہ پروگرام) پبلک سیکٹر نرسنگ کالجز پنجاب سیسشن 26-2025
28/12/2025

داخلہ برائے لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV) کورس (دو سالہ ڈپلومہ پروگرام) پبلک سیکٹر نرسنگ کالجز پنجاب سیسشن 26-2025

05/12/2025

پنجاب کے سرکاری نرسنگ کالجوں میں BS Nursing (Generic) پروگرام کے داخلے باضابطہ طور پر شروع ہو چکے ہیں، اور یہ ان تمام طالبات کے لیے سنہری موقع ہے جو صحت عامہ کے میدان میں ایک باوقار اور با مقصد پیشہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔ سرکاری کالجوں میں معیاری تعلیم، ماہرانہ تربیت اور جدید ہسپتالوں میں عملی تجربہ فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے BSN Generic پروگرام نرسنگ کی فیلڈ میں ایک مضبوط ابتدا ثابت ہو سکتا ہے۔

اس سال پنجاب کے 45 سرکاری نرسنگ کالجوں میں 4 سالہ BSN پروگرام کے لیے سینکڑوں سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ درخواستیں صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی۔ اہلیت کے لیے FSc پری میڈیکل میں کم از کم 50 فیصد نمبر اور پنجاب کا ڈومیسائل ضروری ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق داخلے مکمل میرٹ پر ہوتے ہیں، جبکہ دورانِ تعلیم ماہانہ سٹائپنڈ بھی دیا جاتا ہے جو طالبات کے مالی بوجھ کو کم کرتا ہے۔

جن طالبات کا خواب نرسنگ کے شعبے میں ایک محفوظ، عزتمند اور مستحکم مستقبل قائم کرنا ہے، وہ اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ اشتہار دیکھنے اور اپلائی کرنے کے لیے نیچے دیا گیا لنک استعمال کریں:
اپلائی کرنے کا لنک:
https://health.punjab.gov.pk/uploads/medicalEducation/9a104d38-3188-4bfb-84f7-d746d5076867.pdf

اپنے دستاویزات تیار رکھیں اور مقررہ تاریخ سے پہلے درخواست ضرور جمع کروائیں۔ یہی قدم آپ کی زندگی کو نئی سمت دے سکتا ہے اور آپ کو ایک ایسے پیشے سے جوڑ سکتا ہے جو خدمتِ انسانیت کا بہترین ذریعہ ہے۔

24/09/2025

کینسر کے تمام مریضوں کو علاج شروع کرنے سے پہلے آنکالوجی / کینسر ڈیپارٹمنٹ میں مکمل تشخیص کروانی ہوگی۔ یہ تشخیص روزانہ کی بنیاد پر آنکالوجی / کینسر ڈیپارٹمنٹ کے آؤٹ ڈور سیکشن میں صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کی جاتی ہے۔ وہاں ماہر ڈاکٹر مریضوں کا معائنہ اور رپورٹس دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ علاج جدید کوبالیشن مشین پر کیا جائے یا کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن جیسے دیگر طریقے اپنائے جائیں، تاکہ ہر مریض کو بہترین اور موزوں علاج فراہم کیا جا سکے۔

24/09/2025

میو ہسپتال میں جدید کوبالیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج ممکن ہے، لیکن اس کے لیے سب مریضوں کو پہلے آؤٹ ڈور کلینک میں چیک اپ اور مکمل تشخیص کروانی ضروری ہے۔ ڈاکٹر تفصیل سے معائنہ کر کے فیصلہ کریں گے کہ مریض کا علاج کوبالیشن مشین پر کیا جائے یا پھر کیمو تھراپی یا ریڈی ایشن تھراپی جیسے دیگر طریقے اپنائے جائیں، جو ہسپتال میں کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ یہ طریقہ علاج تمام مریضوں کو بلا تفریق بہترین اور موزوں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے۔

20/09/2025

پنجاب حکومت نے لاہور کے میو ہسپتال میں پاکستان کا پہلا کو-ابلیشن ٹریٹمنٹ سنٹر قائم کر دیا ہے، جو پبلک سیکٹر میں جدید ترین، کم تکلیف دہ طریقہ علاج فراہم کرے گا۔ یہ مشین چین سے منگوائی گئی ہے اور ڈاکٹرز کو وہاں خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ یہ طریقہ کار کیمو تھراپی اور سرجری کے بغیر ممکن ہے، مطلب یہ کہ مریض کو آپریشن یا کیمیکلز کے جان لیوا اثرات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ فی الحال یہ سنٹر چھاتی (breast)، جگر (liver) اور پھیپھڑوں (lung) کے کینسر کے ابتدائی مراحل میں استعمال ہو رہا ہے، جبکہ گردے (kidney) کے کینسر کا علاج بھی جلد شروع کیا جائے گا۔
یہ علاج تقریباً 60 سے 120 منٹ میں مکمل ہو جاتا ہے۔

20/09/2025

کینسر کے مریضوں کے چیک اَپ کا شیڈول – میو ہسپتال

میو ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا چیک اَپ روزانہ آؤٹ ڈور میں سوموار سے ہفتہ تک کیا جاتا ہے۔ اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔

اوقات کار: صبح 8:00 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک

مریضوں سے گزارش ہے کہ وہ بروقت معائنہ، تشخیص، اور فالو اَپ کے لیے مقررہ اوقات میں تشریف لائیں تاکہ علاج میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

20/09/2025

Cancer Patients’ Check-Up Schedule – Mayo Hospital

At Mayo Hospital, cancer patients are examined daily in the Outpatient Department (OPD) from Monday to Saturday. The clinic remains closed on Sundays.

Timings: 8:00 AM to 3:00 PM

Patients are encouraged to visit during these hours for consultation, diagnosis, and follow-up care without any delay.

20/09/2025

For the past 20 years, Mayo Hospital has been providing free cancer treatment for patients at almost all stages of the disease. No patient has ever been turned away, ensuring that everyone receives the care they need regardless of their financial situation.

With the recent addition of the Cobaltation Machine, a major breakthrough in cancer treatment is expected. This advanced technology is set to bring revolutionary improvements in the diagnosis and treatment of cancer, offering patients better outcomes and new hope for recovery.

19/09/2025

⭕: پنجاب کا سب سے پہلا کو ابلیشن سنٹر میو ہسپتال میں قائم

♦:کینسر کا علاج کیمو تھراپی اور سرجری کے بغیر ہوگا

♦:کینسر کے مریضوں کا علاج چین سے منگوائی گئی جدید مشینری سے ہوگا

♦:جدید مشینری سے چھاتی ، جگر اور کڈنی کے کینسر کا علاج ہوگا

♦:جدید مشینری سے صرف 60 منٹ میں کینسر کی ٹریٹمنٹ ہو گی

پنجاب میں کینسرکےمریضوں کیلئےبڑی خبرکیموتھراپی نہ سرجری، چین کےماہرین کامحفوظ ترین طریقہ علاجوزیراعلیٰ مریم نواز آج پنجا...
18/09/2025

پنجاب میں کینسرکےمریضوں کیلئےبڑی خبر
کیموتھراپی نہ سرجری، چین کےماہرین کامحفوظ ترین طریقہ علاج
وزیراعلیٰ مریم نواز آج پنجاب کی سب سے پہلی کو ابلیشن مشین کاافتتاح کریں گی
پنجاب کا سب سے پہلا کو ابلیشن سنٹرمیوہسپتال میں قائم
کو ابلیشن مشین کےاستعمال کیلئےڈاکٹروں اورعملے کی ٹریننگ مکمل

Internship...
09/09/2025

Internship...

Address

Mayo Hospital Lahore
Lahore
54000

Telephone

04299211134

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mayo Hospital Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category