MADNI DAR UL SHIFA

MADNI DAR UL SHIFA Medical & Health Care
Hakeem Mahmood Hassan
All kinds of DISEASES are treated At MADNI DAR UL SHIFA

01/02/2025

بسم الله الرحمن الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته !
اے میرےکریم اللہ رحمان و رحیم اللہ ہماری مدد فرما کہ تجھ سے بہتر کوئی مددگار نہیں، ہم سب کی حفاظت فرما کہ تجھ سے بہتر کوئی محافظ نہیں، ہمیں سیدھا راستہ دکھا کہ تجھ سے بہتر کوئی رہنما نہیں، قیامت کےدن ہمارا پردہ رکھ کہ تجھ سے بہتر کوئی رازدار نہیں، ہماری نیک دعائیں قبول فرما کہ تجھ سے بہتر کوئی سننے والا نہیں۔ آمین۔

29/01/2025

عمدہ بات اگر کبھی آپ کی تذلیل کی جائے تب آپ سخت سے سخت جواب دینے کی کوشش نہ کریں بلکہ بہترین جواب دینے کو ترجیح دیں کیونکہ اخلاق بہت عمدہ اور مضبوط انسان کی عکاسی کرتا ھے ۔

29/09/2024

‏جانتے ہو ہم اپنے ماں باپ پہ سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔..؟
ہم ان کے سامنے"بڑے" بن جاتے ہیں
"سیانے" ہو جاتے ہیں
اپنے تحت بڑے "پارسا نیک اور پرہیزگار" بن جاتے ہیں ...
وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے ۔.
انھیں "سبق" پڑھانے لگتے ہیں ...
ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے ۔.
آماں جی یہ آپ نے کیا کیا ..
آپ کو نہیں پتا ایسے نہیں کرتے ...
ابا جی آپ یہاں کیوں گیے۔.
اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے ..
سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ ..
اب کیسے سمجھاؤں آپ کو ...
جانتے ہو ...
ہمارا یہ "بڑا پن یہ سیانا پن" ہمارے اندر کے "احساس" کو مار دیتا ہے ...
وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں ...
کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔..
وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلگوں سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں ...
چھوٹی سی خوشی ...
تھوڑا سا پیار...
ہلکی سی مسکراہٹ ...
انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے ...
انھیں "اختیار" سے محروم نہ کریں ....
"سننے" کا اختیار ...
"کہنے" کا اختیار ...
"ڈانٹنے" کا اختیار ...
"پیار" کرنے کا اختیار ...
یہی سب انکی خوشی ہے ..
چھوٹی سی دنیا ہے ...
ہمارے تلخ رویوں سے وہ اور کچھ سمجھیں یا نہ سمجھیں ...
یہ ضرور سمجھ جاتے ہیں ک اب وقت انکا نہیں رہا ...
وہ اپنے ہی خ*ل میں قید ہونے لگتے ہیں ...
اور بالآخر رنگ برنگی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہونے لگتے ہیں ...
اس لئے ...
اگر ماں باپ کو خوش رکھنا ہے ..
تو ان کے سامنے زیادہ "سیانے" نہ بنیں ...
"بچے" بن کے رہیں ..
تا کے آپ خود بھی "بچے" رہیں ...
❤میں ان کو خانوں میں کیسے بانٹوں جو میری عمر ِرواں کے دن ہیں
تمام دن میرے باپ کے دن' تمام دن میری ماں کے دن ہیں❤

28/08/2024
19/11/2023

Address

Lahore

Telephone

03335800101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MADNI DAR UL SHIFA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share