Prof Hakeem Taj Mehmood Butt

Prof Hakeem Taj Mehmood Butt Provide Health Services (Herbal)

25/10/2024

اسلام و علیکم
انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی عادت. بنا لے کہ جب اس پر کوئی مشکل پریشانی آۓ تو. اسی وقت. کلمہ پڑھے درود پاک پڑھے. استغفار کریں ذکر کریں. اور. اس. کو اپنا ایسا وظیفہ بنا لے. کہ اسے اس کی اتنی عادت ہو جاۓ کہ مشکل پریشانی آتے ہی.
خود بہ خود اس کی زبان پر اور دل میں بے ساختہ. ذکر الہی شروع ہوجاۓ. اس کا. فائدہ اسے دنیا میں بھی ہوگا. موت کے وقت بھی قبر میں بھی آخرت میں بھی
دنیا. میں یہ فائدہ ہوگا مشکل ٹل جاۓ گی
اور موت. سے ذیادہ مشکل وقت کوئی نہیں ہوتا. اگر وہ اس طرح ذکر کا. عادی ہوگا تو زبان اور دل سے بے ساختہ ذکر شروع ہوگا تو. موت بھی ایمان پر ہوگی. اور. جب. قبر میں جاۓ گا. تو وہاں اگر خوف اور پریشانی ہوگی تو بھی بے ساختہ ذکر جاری ہوگا تو اس سے وہ. بھی آسان ہوگی
اس. لیے. جب بھی خوف. ہو. پریشانی ہو. مشکل ہو. تو. گھبرانے کی بجاۓ ذکر. کریں. ذکر الہی کا خود کو اتنا عادی کرلیں. کے دل اور زبان سے. بوقت خوف پریشانی مشکل. خود ذکر جاری ہو جاۓ

یہ ایک. درویش کا ولایت کا راز ہے

ثواب کی نیت سے آگے بھی شیئر کریں

25/10/2024

"اگر عملی زندگی کے معاملات میں کامیابی چاہتے ہیں تو یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ڈر سے بڑا وائرس کوئی نہیں جبکہ ہمت سے بڑی کوئی ویکسین نہیں ہے"
اللہ ربّ ذوالجلال زندگی کے تمام معاملات میں آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

24/10/2024

💢 نیند بھی علاج ہے ۔

زیادہ تفصیل نہیں مختصر لکھتا ہوں ۔ جسم میں جو بھی توڑ پھوڑ ہوتی ہے ۔ وہ دماغی ہارمون رات کو نیند میں repair کردیتا ہے ۔ رات نیند کے لیئے ہے ۔ چلو کچھ غریبوں کی مجبوری ہوتی ہے رات کو جاگ کر گزارتے ہیں۔ جس کی وجہ سے صحت دن بدن گرتی رہتی ہے ۔
ماضی میں جاتے ہیں۔ ماضی میں زیادہ سے زیادہ لوگ مغرب کی نماز کے بعد کھانا کھا لیتے تھے اور عشاء کے بعد سوجاتے تھے ۔ چھ سے سات گھنٹے تک نیند تو ضروری ہے ۔ ہم جب پرسکون نیند کر لیتے ہیں تو صبح ہشاش بشاش ہوتے ہیں۔ بدن میں مرمت کا کام ہوجاتا ہے۔

اب ہمارا یہ حال ہے کہ بغیر کسی وجہ کے رات کو دیر سے سوتے ہیں۔ جوان کیا بوڑھے بھی دو فٹ کا موبائل آن کرکے دیدار میں مصروف ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ شام کو دودھ اور چائے کے بھی عادی ہوتے ہیں۔

فطرت اور لائف سٹائل کو مد نظر رکھیں ۔ بہت سے امراض سے بغیر دوا کے ٹھیک ہو جائیں گے ۔
جنکی عمریں پچاس سال سے ذیادہ ہیں وہ سچ بتائیں ہمارے گھروں میں دوا کی کتنی بوتلیں یا ٹیبلٹ پڑی ہوتی تھیں ۔ اور اب بتائیں ۔
ہمارے گھر میڈیکل سٹور بنے ہوئے ہیں۔💥

19/10/2024

💢 اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے سوچا کہ سب کے ساتھ شئیر کر دوں
میں اکثر دیکھتا ہوں
ایسے کئی بیمار جو کہ اذیت ناک بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں
اور بظاہر ہمیں ان کا علاج بہت آسان لگ رہا ہوتا ہے
لیکن حقیقت میں ان کے نصیب میں شفاء نہیں ہوتی
وہ اصل میں کسی اور ہی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں
ہمارے سارے طبی اصول بے کار ثابت ہوتے ہیں
تو ایسی جگہ پر دوا کی نہیں دعا کی ضرورت ہوتی ہے
کسی مخلص دوست بھائی بہن والدین غریب رشتہ دار وغیرہ کی بھلائی کی ضرورت ہوتی ہے
اپنے آس پاس سے با خبر رہیے اپنے رشتہ داروں کا اپنے دوستوں کا والدین کا سب کا خیال رکھیے ہنسی خوشی زندگی گزاریں مثبت توانائی کے ساتھ وقت گزاریں بیمار کا خیال رکھیں مغفرت مانگتے رہا کریں کہ اللہ تعالیٰ آگہانی بلاؤں سے لا علاج بیماریوں سے محفوظ فرمائے
آج کا واقعہ ہے ایک پیشنٹ میرے پاس آیا ویسے تو مجھے بیٹھنے کا موقع کم ہی ملتا ہے لیکن یہ پیشنٹ میرے لیے بہت بڑا سبق تھا ایک ریٹائرڈ صوبیدار میجر جو کہ عموماً 800 لوگوں کے لیے ایک کمانڈر ہوتا ہے اس کے نیچے صوبیدار نائب صوبیدار حوالدار نائک لانس نائک اور سپاہیوں کی فوج ہوتی ہے جو نیچے والے طبقے میں سب سے سینئر ہوتا ہے صوبیدار میجر کی زوجہ محترمہ تشریف لائیں اور بقول ان کے موصوف کافی عرصہ سے شلوار میں پیشاب کر دیتے ہیں اور کافی عرصہ سے ہم ان کو پیمپر لگا رہے ہیں اور ان سے بہت تنگ آ چکے ہیں کوئی اس طرح کی دوا دے دیں کہ بس ہمارا کام ہو جائے خیر بی بی کو بڑی مشکل سے ٹالا کہ مجھے معاف کر دیں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں
لیکن ساتھ ساتھ میں نے ان صوبیدار صاحب کی معلومات حاصل کیں ان کے بقول وہ آئی ایس آئی میں ملازم تھے اور ساری سروس حکم بجا لاتے رہے اب اولاد بھی ساتھ نہیں دیتی اور جان چھڑانا چاہتے ہیں
سبق یہ ہے کہ خدارا اللہ تعالیٰ کے غضب سے اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے بچیں جو فیصلہ قدرت آپ کے لیے کر چکی ہے اس سے ڈریں یہ نہ ہو کہ کل آپ کا بھی یہ حال ہو اور جن کے لیے کما رہے ہیں وہی سانپ بن کر ڈسیں
والسلام احسن چشتی
تحریر کا مقصد
صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی گزاریں
آج کا عہدہ کل کی ذلت میں بدل سکتا ہے💥

16/10/2024

💢 نماز عبادت بھی اور علاج بھی

ہماری نماز سے اللہ پاک کو معمولی فایدہ بھی نہیں ہے ۔ لیکن انسان کو بہت فائدے دیتی ہے۔
نماز کے ہر رکن میں مختلف طبی فائدے ہیں۔ وہ آپ سب جانتے ہیں ۔

اوقات نماز پر مختصر بات کرتا ہوں بوجہ آپکی مصروفیت کیونکہ آپکا وقت بہت قیمتی ہے ۔
نماز فجر میں چار رکعت ہیں ۔
نماز ظہر میں بارہ رکعت
نماز عصر میں چار سنت کے ساتھ چار فرض آٹھ ۔ ورنہ فرض چار
نماز مغرب سات رکعت
نماز عشاء سترہ رکعت
یعنی اگر سنت اور نوافل کے ساتھ ادا کی جائے ۔

نماز فجر میں انسان خالی پیٹ ہوتا ہے ۔ کولیسٹرول شوگر وغیرہ کم ہوتا ہے ۔ چار رکعت نماز بھی ادا ہوجاتا ہے ۔ اور ہلکی پھلکی ورزش بھی ہوجاتی ہے ۔ چونکہ کولیسٹرول اور شوگر خالی پیٹ کم ہوتا ہے وہ بھی درست ہوجاتا ہے ۔

ظہر کی نماز ۔ ظہر کی نماز سے قبل ہم نے اکثر پیٹ کو لالو کھیت بنایا ہوتا ہے ۔ جس سے کولیسٹرول اور شوگر لیول بڑھ جاتا ہے ۔ اس لیئے بارہ رکعت جب نماز ادا کرتے ہیں ۔ لازمی بات ہے جب کولیسٹرول اور شوگر لیول زیادہ ہوتو جب ہم زیادہ رکعت نماز ظہر کی ادا کریں گے ۔تو شوگر اور کولیسٹرول اس حساب سے کم ہوتا ہے ۔

نماز عصر ۔ نماز عصر میں پھر پیٹ خالی ہوتا ہے کولیسٹرول اور شوگر کم ہوتی ہے ۔ چار رکعت نماز سے جو کم تعداد میں کولیسٹرول اور شوگر لیول بڑھا ہوتا ہے وہ اپنی جگہ آجاتا ہے ۔
مغرب ۔ نماز مغرب میں بھی پیٹ خالی ہوتا ہے ۔ اس لیئے رکعت نماز سات ہیں تاکہ کولیسٹرول اور شوگر جو کم تعداد میں ہے وہ بھی کم ہوجائے ۔

نماز عشاء ۔ چونکہ نماز عشاء سے قبل ہم نے پیٹ غبارے کی طرح فل کیا ہوتا ہے ۔ اسی حساب سے نماز رکعت بھی زیادہ ہیں ۔ تاکہ شوگر اور کولیسٹرول کو کم کیا جاسکے ۔

رمضان ۔ رمضان میں چونکہ ہم حد کراس کرتے ہیں ۔ تو نماز عشاء کے ساتھ زیادہ لوگ بیس رکعت تراویح بھی پڑھتے ہیں ۔ کچھ آٹھ پڑھتے ہیں۔ کچھ نماز فجر سے قبل پڑھتے ہیں بہرحال اس سے شوگر اور کولیسٹرول میں بہت بہتری آتی ھے

سجدہ ۔ سجدے پر لکھنے کے لیئے عمر نوح علیہ السلام بھی کم پڑ جاتی ہے ۔
لیکن ایک تو چہرے کی طرف خون چلا جاتا ہے جسے سے سکن امراض ختم ہوتے ہیں۔ میک اپ کی ضرورت نہیں پڑھتی ۔غیر ضروری رقم بازاری کریموں پر خرچ نہ کریں ۔ اس سے آپ کا چہرہ وقتی خوبصورت لگتا ہے لیکن وقت گزرنے کے بعد خراب ہوجاتا ہے ۔ بالوں کے امراض سے نجات مل جاتی ہے ۔ کیونکہ بالوں کو خون مل جاتا ہے سجدے کی حالت میں کیونکہ خون کا دباؤ سر اور چہرے کی جانب ہوجاتا ہے ۔
اب ختم کرتا ہوں آپکا وقت قیمتی ہے ۔💥

14/10/2024

💢 ایک لڑکا ، ایک گھر میں اخبار پہنچانے جایا کرتا تھا، لیکن ایک دن اسے پتہ چلا کہ ان کا لیٹر بکس بند ہے،

اس نے دروازہ کھٹکھٹایا۔

ایک بزرگ آدمی نے، دھیرے دھیرے قدموں کے ساتھ، دروازہ آہستہ سے کھولا۔

لڑکے نے پوچھا: "جناب، آپ نے اپنا لیٹر بکس کیوں بند کیا ہوا ہے؟"

انہوں نے جواب دیا: "میں نے جان بوجھ کر اسے بند کیا ہے۔"

مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا: "میں چاہتا ہوں کہ تم روزانہ میرے دروازے پر اخبار لے کر آؤ،

دروازہ کھٹکھٹاؤ یا گھنٹی بجاؤ اور مجھے ذاتی طور پر اخبار دو۔"

لڑکے کو حیرت ہوئی، اس نے جواب دیا: "یقیناً، لیکن اس سے تو دونوں کے لیے مشکل ہوگی ،
اور وقت کا ضیاع ہوگا۔"

انہوں نے کہا: "کوئی بات نہیں۔ میں تمہیں ہر ماہ دروازہ کھٹکھٹانے کی فیس اضافی دوں گا۔"

پھر انہوں نے التجا بھری نظروں سے کہا:

"اگر کبھی تم نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کوئی جواب نہ ملا، تو براہ کرم پولیس کو اطلاع دینا۔"

بزرگ کی درخواست سن کر نوجوان اخبار فروش چونک گیا اور پوچھا:

"کیوں جناب؟"

انہوں نے جواب دیا: "میری بیوی انتقال کر چکی ہے،

میرا بیٹا ملک سے باہر ہے،

اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں۔

کون جانے کب میری موت آ جائے۔"

اس لمحے، اخبار فروش نوجوان نے بوڑھے آدمی کی آنکھوں میں دھندلاہٹ اور نمی دیکھی۔

انہوں نے مزید کہا: "میں کبھی اخبار نہیں پڑھتا۔

میں نے اسے صرف اس لیے خریدتا ہوں ، تاکہ دروازہ کھٹکھٹنے یا گھنٹی بجنے کی آواز سن سکوں،

ایک مانوس چہرہ دیکھ سکوں،

اور کچھ لمحے خوشی کے گزار سکوں۔"

انہوں نے اپنے ہاتھ جوڑے اور کہا: "بیٹا، براہ کرم ایک احسان کرو۔

یہ میرے بیٹے کا نمبر ہے جو ملک سے باہر ہے۔

اگر کسی دن میں دروازہ نہ کھولوں، تو براہ کرم میرے بیٹے کو اطلاع دینا۔"

کبھی کبھی آپ سوچتے ہوں گے کہ ،

لوگ روز سویرے آپ کو واٹس ایپ پر کیوں پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔

حقیقت میں، ان کی صبح کی سلام دعا بالکل اسی طرح ہے جیسے دروازے کی گھنٹی بجانا۔

یہ ایک طریقہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خیریت معلوم کریں اور اپنے پیار کا اظہار کریں۔

ایک دن، اگر آپ کو ان کا صبح کا پیغام یا شیئر کیا گیا مضمون نہ ملے،

تو ہو سکتا ہے کہ وہ ٹھیک نہ ہوں ،

یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہو چکا ہو۔

*براہ کرم اپنے دوستوں اور خاندان کا خیال رکھیں۔*

میرے ان دوستوں کے نام ،

*جو مجھے روز میسج بھیج کر اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں ۔*

اور مجھے اپنی عافیت سے مطلع فرماتے رہتے ہیں ۔💥

18/09/2024

حضور شافع یوم النشورﷺ نےارشاد فر مایا کہ:

” ہر نبی کی ایک خصوصی دعا ہوتی ہے جسے اللہ تعالی ضرور قبول فر ماتا ہے تو ہر نبی نے وہ دعا مانگ لی ،لیکن میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے بچا کر رکھ لیا۔“
[صحیح مسلم،حدیث:۲۰۱]

16/09/2024

💢*ولادت مصطفی سے 1000 سال پہلے اک عشق کی داستان۔*
*(آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں اہتمام و انتظام کی اک دلکش داستان عشق)*👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻

حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہزار سال پیشتر یمن کا بادشاہ تُبّع حمیری تھا، ایک مرتبہ وہ اپنی سلطنت کے دورہ کو نکلا، بارہ ہزار عالم اور حکیم اور ایک لاکھ بتیس ہزار سوار، ایک لاکھ تیرہ ہزار پیادہ اپنے ہمراہ لئے ہوئے اس شان سے نکلا کہ جہاں بھی پہنچتا اس کی شان و شوکت شاہی دیکھ کر مخلوق خدا چاروں طرف نظارہ کو جمع ہو جاتی تھی ، یہ بادشاہ جب دورہ کرتا ہوا مکہ معظمہ پہنچا تو اہل مکہ سے کوئی اسے دیکھنے نہ آیا۔ بادشاہ حیران ہوا اور اپنے وزیر اعظم سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ اس شہر میں ایک گھر ہے جسے بیت اللہ کہتے ہیں، اس کی اور اس کے خادموں کی جو یہاں کے باشندے ہیں تمام لوگ بے حد تعظیم کرتے ہیں اور جتنا آپ کا لشکر ہے اس سے کہیں زیادہ دور اور نزدیک کے لوگ اس گھر کی زیارت کو آتے ہیں اور یہاں کے باشندوں کی خدمت کر کے چلے جاتے ہیں، پھر آپ کا لشکر ان کے خیال میں کیوں آئے۔ یہ سن کر بادشاہ کو غصہ آیا اور قسم کھا کر کہنے لگا کہ میں اس گھر کو کھدوا دوں گا اور یہاں کے باشندوں کو قتل کروا دوں گا، یہ کہنا تھا کہ بادشاہ کے ناک منہ اور آنکھوں سے خون بہنا شروع ہو گیا اور ایسا بدبودار مادہ بہنے لگا کہ اس کے پاس بیٹھنے کی بھی طاقت نہ رہی اس مرض کا علاج کیا گیا مگر افاقہ نہ ہوا، شام کے وقت بادشاہ ہی علماء میں سے ایک عالم ربانی تشریف لائے اور نبض دیکھ کر فرمایا ، مرض آسمانی ہے اور علاج زمین کا ہو رہا ہے، اے بادشاہ! آپ نے اگر کوئی بری نیت کی ہے تو فوراً اس سے توبہ کریں، بادشاہ نے دل ہی دل میں بیت اللہ شریف اور خدام کعبہ کے متعلق اپنے ارادے سے توبہ کی ، توبہ کرتے ہی اس کا وہ خون اور مادہ بہنا بند ہو گیا، اور پھر صحت کی خوشی میں اس نے بیت اللہ شریف کو ریشمی غلاف چڑھایا اور شہر کے ہر باشندے کو سات سات اشرفی اور سات سات ریشمی جوڑے نذر کئے۔
پھر یہاں سے چل کر مدینہ منورہ پہنچا تو ہمراہ ہی علماء نے جو کتب سماویہ کے عالم تھے وہاں کی مٹی کو سونگھا اور کنکریوں کو دیکھا اور نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت گاہ کی جو علامتیں انھوں نے پڑھی تھیں ، ان کے مطابق اس سر زمین کو پایا تو باہم عہد کر لیا کہ ہم یہاں ہی مر جائیں گے مگر اس سر زمین کو نہ چھوڑیں گے، اگر ہماری قسمت نے یاوری کی تو کبھی نہ کبھی جب نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں گے ہمیں بھی زیارت کا شرف حاصل ہو جائے گا ورنہ ہماری قبروں پر تو ضرور کبھی نہ کبھی ان کی جوتیوں کی مقدس خاک اڑ کر پڑ جائے گی جو ہماری نجات کے لئے کافی ہے۔
یہ سن کر بادشاہ نے ان عالموں کے واسطے چار سو مکان بنوائے اور اس بڑے عالم ربانی کے مکان کے پاس حضور کی خاطر ایک دو منزلہ عمدہ مکان تعمیر کروایا اور وصیت کر دی کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو یہ مکان آپ کی آرام گاہ ہو اور ان چار سو علماء کی کافی مالی امداد بھی کی اور کہا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو اور پھر اس بڑے عالم ربانی کو ایک خط لکھ دیا اور کہا کہ میرا یہ خط اس نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں پیش کر دینا اور اگر زندگی بھر تمھیں حضور کی زیارت کا موقع نہ ملے تو اپنی اولاد کو وصیت کر دینا کہ نسلاً بعد نسلاً میرا یہ خط محفوظ رکھیں حتٰی کہ سرکار ابد قرار صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جائے یہ کہہ کر بادشاہ وہاں سے چل دیا۔
وہ خط نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس مین ایک ہزار سال بعد پیش ہوا کیسے ہوا اور خط میں کیا لکھا تھا ؟سنئیے اور عظمت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان دیکھئے:
”کمترین مخلوق تبع اول خمیری کی طرف سے شفیع المزنبین سید المرسلین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اما بعد: اے اللہ کے حبیب! میں آپ پر ایمان لاتا ہوں اور جو کتاب اپ پر نازل ہو گی اس پر بھی ایمان لاتا ہوں اور میں آپ کے دین پر ہوں، پس اگر مجھے آپ کی زیارت کا موقع مل گیا تو بہت اچھا و غنیمت اور اگر میں آپ کی زیارت نہ کر سکا تو میری شفاعت فرمانا اور قیامت کے روز مجھے فراموش نہ کرنا، میں آپ کی پہلی امت میں سے ہوں اور آپ کے ساتھ آپ کی آمد سے پہلے ہی بیعت کرتا ہوں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور آپ اس کے سچے رسول ہیں۔“
شاہ یمن کا یہ خط نسلاً بعد نسلاً ان چار سو علماء کے اندر حرزِ جان کی حثیت سے محفوظ چلا آیا یہاں تک کہ ایک ہزار سال کا عرصہ گزر گیا، ان علماء کی اولاد اس کثرت سے بڑھی کہ مدینہ کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا اور یہ خط دست بدست مع وصیت کے اس بڑے عالم ربانی کی اولاد میں سے حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور آپ نے وہ خط اپنے غلام خاص ابو لیلٰی کی تحویل میں رکھا اور جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ ہجرت فرمائی اور مدینہ کی الوداعی گھاٹی مثنیات کی گھاٹیوں سے آپ کی اونٹنی نمودار ہوئی اور مدینہ کے خوش نصیب لوگ محبوب خدا کا محبوب خدا کا استقبال کرنے کو جوق در جوق آ رہے تھے اور کوئی اپنے مکانوں کو سجا رہا تھا تو کوئی گلیوں اور سڑکوں کو صاف کر رہا تھا اور کوئی دعوت کا انتظام کر رہا تھا اور سب یہی اصرار کر رہے تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اونٹنی کی نکیل چھوڑ دو جس گھر میں یہ ٹھہرے گی اور بیٹھ جائے گی وہی میری قیام گاہ ہو گی، چنانچہ جو دو منزلہ مکان شاہ یمن تبع خمیری نے حضور کی خاطر بنوایا تھا وہ اس وقت حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی تحویل میں تھا ، اسی میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی جا کر ٹھہر گئی۔ لوگوں نے ابو لیلٰی کو بھیجا کہ جاؤ حضور کو شاہ یمن تبع خمیری کا خط دے آو جب ابو لیلٰی حاضر ہوا تو حضور نے اسے دیکھتے ہی فرمایا تو ابو لیلٰی ہے؟ یہ سن کر ابو لیلٰی حیران ہو گیا۔ حضور نے فرمایا میں محمد رسول اللہ ہوں، شاہ یمن کا جو خط تمھارے پاس ہے لاؤ وہ مجھے دو چنانچہ ابو لیلٰی نے وہ خط دیا، حضور نے پڑھ کر فرمایا، صالح بھائی تُبّع کو آفرین و شاباش ہے۔
سبحان اللہ!) صلی اللہ علیہ وسلم
بحوالہ کُتب: (میزان الادیان)(کتاب المُستظرف)(حجتہ اللہ علے العالمین)(تاریخ ابن عساکر)💥

15/09/2024

جب آپ *نَنــگے پاؤں* ہَوں،
اور!
*اللّٰه کریم* آپ کو جُوتُوں سے نواز دے تَو پِھر اپنی
*چـَــــال تَبدِیل نہ کریں•••••••••*••••••••

10/09/2024

💢السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
تھک جانا برا نہیں ہے، مایوس ہو جانا برا ہے، مایوس انسان تب ہوتا ہے جب اسے اللہ کی طاقتوں پہ، اس کی رحمتوں پہ یقین نہیں رہتا اور جب یہ بات بھول جاتا ہے کہ جس نے یہ حالات پیدا کیے وہ یہ حالات بدل بھی سکتا ہے، ہمیشہ اس بات کو یاد رکھیں کہ ‏ہمارا رب ہماری پریشانیوں سے بہت بڑا ہے. جب دعا کریں تو ایک دعا یہ بھی کیا کریں کہ اللہ کریم ہمارے دل کو اپنی محبت اور اپنی یاد کے علاوہ کسی اور چیز سے غمگین نہ کرے۔
آمین ثمہ آمین یا رب العالمین۔💥

10/09/2024

ایک انسان آپ سے مل کر خوش ہوتا ہـے دوسرا آپ کو چھوڑ کر خوش ہوتا ہـے آپ پریشان نہ ہوں اصل نکتہ یہ ہے آپ دونوں کی خوشی کا ذریعہ ہیں

09/09/2024

💢🎙️حضرت عمرو بن العاص رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فرماتے ہیں...

*لو يعلم أحدكم حقيقة جهنم لصرخ منها حتى ينقطع صوته ولصلى حتى ينكسر صلبه*

"اگر تم میں سے کوئی جہنم کی حقیقت کو جان لے تو وہ اس قدر چیخے کہ اس کی آواز ختم ہو جائے، اور وہ اتنی نمازیں پڑھے کہ اس کی کمر ٹوٹ جائے۔"

📚 (زوائد الزهد » لابن المبارك ( 1007 )💥

Address

Lahore

Telephone

03334245972

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prof Hakeem Taj Mehmood Butt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram