13/01/2026
🌽 *یوسٹیلاگو مائیڈس (Ustilago Maydis)* 🌽
یوسٹیلاگو مائیڈس (Ustilago Maydis) ایک انتہائی اہم اور طاقتور دوا ہے جو مکئی کی چھلی (Corn) پر لگنے والی فنگس (Corn S**t) سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ دوا خاص طور پر *جنسی مسائل (Sexual Problem)، دماغی اور اعصابی علامات* اور *خون کی بیماریوں* میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ دوا *"جنسی کمزوری کی ملکہ"* کہلاتی ہے جب جنسی خواہش شدید ہو مگر عضو تناسل میں طاقت نہ ہو یا سپرم کا بلا ارادی رساؤ ہو۔ یہ دوا خون کی خرابی، خون بہنا اور جلد کی بیماریوں میں بھی بہت مؤثر ہے۔
یہ دوا *"جنسی اور خون کی بیماریوں کی دوا"* کے طور پر مشہور ہے۔
✍️ *نوٹ:* یہ دوا ہمیشہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر کی ہدایت پر استعمال کریں کیونکہ غلط استعمال سے علامات بڑھ سکتی ہیں۔
👨🏼⚕️ *تحریر کندہ: ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد وارث صائم مہانی*
🌽 *یوسٹیلاگو کی کلیدی علامات (Keynotes):* 👇
🔹 مریض کی جنسی خواہش شدید ہوتی ہے مگر عضو تناسل ڈھیلا، ناتوانی ( نامردی ) ہوتی ہے۔(Increased desire, but relaxed ge****ls, impotency)
🔹 مریض میں سپرم (منی) کا بلا ارادی اور مسلسل رساؤ ہوتا ہے۔ (Constant dribbling of semen)
🔹 خون بہنے کے مسائل، خون کا گاڑھا اور سیاہ ہونا کے مسائل ہوتے ہیں (Passive hemorrhage, dark clotted blood)
🔹 مریض میں دماغی بے چینی اور جنسی خیالات کا غلبہ رہتا ہے۔ (Sexual thoughts dominating the mind)
🔹 مریض کی جلد پر سیاہ دھبے، السر، یا warts ہو۔
*1. یوسٹیلاگو کی جنسی اہم علامات (Sexual Symptoms):* 👇
🔸 مریض میں جنسی خواہش کا شدید اضافہ ہوا کرتا ہے مگر عضو تناسل میں کوئی طاقت نہیں ہوتی ہے (Violent sexual desire, but complete relaxation of ge****ls)
🔸 مریض کا عضو تناسل سکڑا ہوا، ٹھنڈا اور ڈھیلا ہوتا ہے۔ (Ge****ls relaxed, cold, shrunken)
🔸 سپرم کا بلا ارادی اخراج خاص طور پر سوچنے یا خیال کرنے سے ہوتا ہے۔ (Constant dribbling of semen, even on slightest thought)
🔸 رات کو بلا ارادی انزال ہو جاتا ہے جو خواب کے بغیر ہوتا ہے۔ (Nocturnal emissions without dreams)
🔸 ہمبستری کے دوران عضو ڈھیلا پڑ جاتا ہے۔ (Loss of er****on during coition)
🔸 جنسی اعضاء میں درد، جلن، خارش ہو۔ (Pain, burning, itching in ge****ls)