Natural Diet/Niaz Dayal

Natural Diet/Niaz Dayal خوراک علاج سے بہتر ہے
+923008138517
ہمارا یوٹیوب چینل سبسکراٸب کریں۔

www.youtube.com/

19/02/2025

دیسی طرز علاج اور قدرتی ادویات شفاء رسانی کا سستا آسان اور مفید طریقہ ہے۔

16/02/2025

مریض کےذمےایک ہی کام ہوتا ہے،ان ہدایات پر عمل کرناجوطبیب نے اسے دی ہیں

16/02/2025

””مریض پرہیز نہ کرے تومرض سےنجات نہیں ہوتی““

04/02/2025

گزشتہ سے پیوستہ
طبی ماہرین کے مطابق دوابدن انسانی میں پیداہونے والی خرابیوں کو دور کر کے جسمانی اعضاء کے افعال کو نہ صرف درست کرتی ہے بلکہ انہیں فعال بناکر بدن کے خودارنظام کو بھی رواں دواں رکھنے میں معاون بنتی ہے۔بدنی اعضاء ونظام میں خرابی پیدا ہونا کوٸی انہونی بات نہیں بلکہ ایک فطری امرہے۔
اسی طرح غذاہماری بدن کی بنیادی اور لازمی ضرورت ہے بدن انسانی کے اعضاء کے تمام افعال واعمال خوراک کے ہی مرہون ہوتے ہیں۔زیادہ تر بدنی خرابیوں بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ غیر معیاری ملاوٹ شدہ اور غیر فطری غذا ہی بنتی ہے جبکہ ہماری مثالی مضبوط اور توانا صحت کا دارودار عمدہ معیاری ملاوٹ سے پاک اور قدرتی وتوازن غذا پر ہوتا ہے۔یوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری غذا ہمارے بدن کا ایندھن اور دوا جسمانی خرابیوں کو دور کرنے والا میکینک ہے۔ہم سب جانتے ہیں کہ مکینک کا کام صرف خرابی دور کرناہوتا ہے اور ایندھن مستقل طور پر ضروری ہوتا ہے۔قابل غور بات یہی ہے کہ ہم اپنی خوراک کو عمدہ متوازن میعاری قدرتی ملاوٹ سے پاک کر کے تادیر مٹالی تن درستی سے لطف اٹھاسکتے ہیں جبکہ ملاوٹ شدہ غیر معیاری اور غیر فطری غذاٶں کا استعمال کرکے ہم دوگنا خرچ بھی کرتے ہیں اور دہری اذیت سے بھی گزرتے ہیں۔
یادرکھنے کی بات صرف یہی ہے کہ اپنی غذا کو ہی دوا اور شفاء بنا کر تادیر جوان خوبصورت توانا اور صحت مند رہاجاسکتاہے

حکیم نیازاحمدڈیال
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔see more

02/02/2025

گزشتہ سےپیوستہ

خوف کاکاروبار
جدید ادویات کی افادیت اہمیت اورضرورت سے انکار ممکن ہی نہیں ہے لیکن ادویات کا غیر ضروری اور بے محل استعمال صحت اور زندگی دونوں کے لیے ہی مہلک اور خطرناک ہے۔ہمارے ہاں بعض معالجین ہلکی سے ہلکی بیماری کے لیے بھی ادویات کی بھرمار لکھ دیتے ہیں۔یوں غیر ضروری اور اضافی ادویات بدن انسانی پر مزید مضر صحت اثرات کا سبب بن کر مسقتل بیمار بنا دیتی ہیں۔
دانش مندی یہی ہے کہ بیمار ہونے سے پہلے ہی اپنی خوراک کو متوازن معیاری اور ملاوٹ سے پاک رکھ کر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق احتیاط وپرہیز اپنا کر صحت وتن درستی کی حفاظت کی جاۓ۔دنیا بھر میں کاروباری کمپنیاں ہی میڈیسن کے بزنس سے وابستہ ہیں۔پہلے وہ غیر فطری اور مضر صحت اشیاء ہمیں بیچ کر کھلاتے سے بیمار کرتے ہیں اور پھر کمال مہربانی سے علاج کے نام پر ادویات کے کاروبار کو فروغ دیتے ہیں اور ایسا فروغ کہ ایک دوا کا استعمال شروع کریں سال بعد مزید کٸی ادویات بدن کی ضرورت بن جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔see more
حکیم نیازاحمدڈیال

01/02/2025

”””خوف کا کاروبار““““
انسان اللہ کے حکم سےحرام نہیں چھوڑتا جبکہ خوف اورڈر سے حلال بھی چھوڑ دیتا ہے۔فی زمانہ سوشل میڈیا پر بعض معالجین لوگوں کو اس قدر مرنے سے ڈراتے ہیں کہ وہ انھے واہ یقین کرکے محض”مشورہ“کے منہ مانگے دام دے رہے ہیں حالانکہ یہ وہی طبی اور غذاٸی مشورے ہیں جن سے کٸی گنا بہتر مشورے ہم سالہاسال سے مفت دیتے آرہے ہیں۔چند مفاد پرست عناصر انسانی نفسیات سے کھیلتے ہوۓ اپنے مفاد کے ہیش نظر موت کے ڈر کی بنیاد پر اپنا کاروبار چمکاتے ہیں۔
شوگر کوٸی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی اس سے ڈرنے کی کوٸی ضرورت ہے۔ہم گزشتہ 25سالوں اپنے طبی مضامین میں یہی حقیقت آشکار کرتے آرہے ہیں کہ ”ہم وہی کچھ ہیں جو ہم کھاتے ہیں“ہماری بیماری اور تن درستی کا دارومدار ہماری روز مرہ خوراک پر ہوتا ہے۔ہم جس قدر قدرتی معتدل متوازن معیاری اورملاوٹ سے پاک خوراک استعمال کریں گے اتنا ہی تن درست وتوانا رہیں گے اور جس قدر مصنوعی غیر فطری ملاوٹ سے بھرپور غذاٶں کا استعمال کرتے ہیں اسی قدر مہلک اور خطرناک امراض کے شکنجے میں آتے جاتے ہیں۔رہی بات جدید ادویات کی تو یہ انسانی صحت کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
حکیم نیازاحمدڈیال
دافع ذیابیطس
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔see more

Address

Niaz Dawa Khana :. 3 Pak Block Allama Iqbal Town Lahore
Lahore
54570

Opening Hours

Monday 21:00 - 10:00
Tuesday 10:00 - 21:00
Wednesday 10:00 - 21:00
Thursday 10:00 - 21:00
Friday 10:00 - 21:00
Saturday 10:00 - 21:00

Telephone

+923008138517

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Natural Diet/Niaz Dayal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Natural Diet/Niaz Dayal:

Share