Tree Tops Eye & Medical Centre

Tree Tops Eye & Medical Centre Tree Tops Eye & LASIK Center is a state of the art therapeutic, diagnostic, laser and surgical hospital at wapda town, Lahore, Pakistan.

it is a complete hospital equipped with top of the line facilities. Dr. Kamran Physiotherapist is part of Tree Tops Eye and Medical Centre.

👀 Blurred vision? Frequent headaches? Struggling with glasses or contact lenses every day?These are signs it’s time to c...
30/08/2025

👀 Blurred vision? Frequent headaches? Struggling with glasses or contact lenses every day?

These are signs it’s time to consider a smarter solution for your eyes.

✨ Femto LASIK offers advanced, safe, and effective treatment for crystal-clear vision – giving you freedom from glasses and lenses.

📍 Book your consultation at Tree Tops Eye & LASIK Centre today!

📞 +92 320 2518160

26/08/2025

👓✨ Say goodbye to glasses!

Our Student LASIK Package makes clear vision more affordable than ever. Specially designed for students who want freedom from glasses and contact lenses.

✅ Safe
✅ Fast recovery
✅ Student-friendly package

👉 Book your FREE consultation today!

چند منٹوں میں عینک سے مکمل چھٹکارا, فیمٹو لاسک کا سہارا✨ بینائی کا چلے جانا اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ عینک کے نمبر کا بڑ...
25/08/2025

چند منٹوں میں عینک سے مکمل چھٹکارا, فیمٹو لاسک کا سہارا

✨ بینائی کا چلے جانا اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ عینک کے نمبر کا بڑھتے جانا یقینا ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ ورلڈ بینک کی ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے تقریبا تیس فیصد لوگ آنکھوں کے کسی نہ کسی مسئلے سے دوچار ہیں جو ان کی روزمرہ کی زندگی پر اثرانداز ہو رہے ہیں ۔

✨ دنیا بھر کے بینائی کے مسئلےکا شکار لوگ اپنی نظر کا مستقل اور مستند علاج ڈھونڈ رہے ہیں جس میں تکلیف کم سے کم اور نظر کی بحالی جلد سے جلد ہو۔ اور وہ دنیا ک اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ مگر یہاں سوال یہ ہے کہ آیا ایسا علاج ہے بھی یا نہیں ؟ اور کیا نظر کا علاج عینک کے بغیر ممکن ہے؟

جواب ہے جی ہاں ۔

✨ سائنسی ترقی کے اس دور میں جہاں ہم مریخ تک پہنچ گئے وہیں شعبہ طبیعات نے بھی بینائی کا مستقتل حل تلاش کرلیا ہے جو نہ صرف آپ کی بینائی کے مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ آپ کو اتنا پر اعتماد بناتا ہے کہ آپ اپنا ہر خواب کھلی آنکھوں سے سچا ہوتا دیکھ سکتے ہیں ۔

✨ عینک سے نجات کے تین طریقے

بصارت کی بحالی کے تین طریقے دور حاضر میں رائج ہیں اور ہر گزرتے دن سینکڑوں لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا خواب ان طریقوں کو اپناتے ہوئے پورا کر رہے ہیں ۔ وہ تین طریقے ہیں,

1: موتیا کا آپریشن
2: مختلف مشینوں سے بینائی کی بحالی
3: فیمٹو لاسک

✨ بہترین طریقہ علاج

پہلے دو طریقے بھی عینک کے اترنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں مگر ان پر محنت اور وقت زیادہ درکار ہے۔ اگر آپ کسی ایسے طریقے کی تلاش میں ہیں جس میں وقت اور محنت کم لگے مگر آپ کی نظر کی بحالی کی یقین دہانی مکمل ہو تو آپ کا جواب ہے فیمٹو لاسک۔

✨ فیمٹولاسک ہے کیا؟

ایک ایسا جدید طبعی عمل جس میں چند منٹ کے ایک آپریشن میں آپ کی عینک اتر سکتی ہے اور سب سے اچھی بات ہے کہ آپ اسی دن گھر بھی جا سکتے ہیں ۔

✨ فیمٹو لاسک پر مکمل خرچہ

یوں تو مختلف ہسپتال مختلف ریٹس پر یہ سرجری کر رہے ہیں مگر محتاط اندازے کے مطابق اس کا ریٹ ایک لاکھ ستر ہزار سے دو لاکھ کے درمیان میں ہے۔ سرجری کی کل لاگت کروائے جانے والے ہسپتال میں موجود سرجری کی جدید مشینری اور دیگر سہولیات پر بھی منحصر ہیں ۔

✨ فیمٹو لاسک اور ٹری ٹوپس آئی اینڈ میڈیکل سنٹر

ہمارا ہسپتال جدید مشینری اور قابل ماہر چشم کی بدولت ہر ماہ سینکڑوں بصارت سے محروم افراد کی بینائی فیمٹو لاسک سے بحال کر رہا ہے۔ اگر آپ یا آپ کے جاننے والوں میں بھی کوئی بصارت سے محروم ہے تو آج ہی ہمارے ماہر چشم سے رابطہ کر کے بہترین رائے حاصل کریں ۔

Remove Your Glasses 🎓 Student DiscountStudents can now enjoy life without glasses with our special discounted treatments...
23/08/2025

Remove Your Glasses 🎓 Student Discount

Students can now enjoy life without glasses with our special discounted treatments at Tree Tops Eye & Lasik Center.
💰 Starting from just 60,000 PKR!

✔ Quick Recovery
✔ Blade-Free & Ultra-Safe
✔ Long-Term Clear Vision

👉 Limited-time student offer—book your FREE consultation today!
📞 Call/WhatsApp: ‪+92 320 2518160‬

👀 Students, It’s Time to Remove Your Glasses! 🎓Tree Tops Eye & Lasik Center is offering exclusive student pricing starti...
23/08/2025

👀 Students, It’s Time to Remove Your Glasses! 🎓

Tree Tops Eye & Lasik Center is offering exclusive student pricing starting at just 60,000 PKR for advanced eye treatments.

✨ Femto LASIK —blade-free, ultra-safe
✨ Trans PRK—no flap, less dryness.
✨ PRK – Ideal for thin corneas

👉Say goodbye to glasses. Special discount for students – limited time only!

📍 C7J8+224, Block F1, WAPDA Town Phase 1, Lahore – 53700
📞 Appointment & Info: 0320 2518160

آشوب چشم (پنک آئی) کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟یوں تو آنکھوں کی لالی اور جلن کو اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر اند...
21/08/2025

آشوب چشم (پنک آئی) کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

یوں تو آنکھوں کی لالی اور جلن کو اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ کیفیت آشوب چشم (Conjunctivitis) بھی ہو سکتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر آشوب چشم ہے کیا اور یہ کیوں ہوتا ہے؟

آئیے جانتے ہیں۔

آشوب چشم کیا ہے؟

آشوب چشم آنکھ کی شفاف جھلی میں ہونے والی سوزش ہے، جو بیکٹیریا، وائرس، الرجی یا کسی جلن کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ جب یہ جھلی سوجھتی ہے تو خون کی باریک نالیاں متاثر ہو کر آنکھ کو گلابی یا سرخی مائل کر دیتی ہیں۔

آشوب چشم کی ممکنہ علامات

✪ آنکھوں میں مسلسل لالی
✪ خارش یا چبھن کا احساس
✪ پلک جھپکنے پر درد یا بے آرامی محسوس ہونا

آنکھ سے پانی یا گاڑھا مادہ خارج ہونا (اور اکثر اس مادہ کا صبح پلکوں پر جم جانا)

✪ بار بار آنکھوں سے پانی آنا
✪ یہ علامات ایک یا دونوں آنکھوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں اور ان کی شدت وجہ پر منحصر ہوتی ہے۔

آشوب چشم کی وجوہات

وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن: وائرل آشوب چشم میں پانی جیسا اخراج زیادہ، جبکہ بیکٹیریل میں گاڑھا زرد یا سبز مادہ ہوتا ہے۔ دونوں متعدی ہیں۔

الرجی: دھول، پولن یا موسمی الرجی سے اکثر دونوں آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔
کیمیکلز یا بیرونی زرات:دھواں، کیمیکلز یا کوئی ذرہ آنکھ میں جانے سے بھی آشوب چشم ہو سکتا ہے۔

کیا یہ خطرناک ہے؟

اکثر آشوب چشم وقتی مسئلہ ہوتا ہے اور علاج سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ کارنیا کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے بینائی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

آشوب چشم کا علاج

بیکٹیریل آشوب چشم : ا ینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس یا مرہم اس کا بہترین علاج ثابت ہو سکتے ہیں
وائرل آشوب چشم : زیادہ تر خود ہی ختم ہو جاتا ہے، مگر بعض اوقات اینٹی وائرل دوائیں جاتی ہیں
الرجک آشوب چشم : الرجی کم کرنے والے آئی ڈراپس یا سوزش کم کرنے والی ادویات الرجی کے اثرات کو کم کرتی ہی ۔

احتیاط

✪ ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں
✪ کسی کے زیر استعمال تولیہ یا تکیہ استعمال نہ کریں
✪ دوسروں کا میک اپ یا آئی ڈراپس استعمال نہ کریں

یاد رکھیں, بروقت تشخیص آپ کو کسی بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔ آنکھیں قدرت کا قیمتی تحفہ ہیں، اس لیے لاپرواہی نہ کریں۔ اور کسی حکیم کے بجائے کسی ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں ۔

Tree Tops Eye & Medical Center میں ہمارے ماہر امراض چشم جدید سہولیات اور بہترین دیکھ بھال کے ساتھ آپ کی آنکھوں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو آشوب چشم کی علامات محسوس ہوں تو فوری معائنہ کرائیں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

فیمٹو لیسک  سرجری کیا ہے اور کس کو کروانی چاہیے؟اکثر بصارت کے مسئلے کا شکار لوگوں کو فیمٹو لیسک سرجری کی معلومات اکٹھے ک...
19/08/2025

فیمٹو لیسک سرجری کیا ہے اور کس کو کروانی چاہیے؟

اکثر بصارت کے مسئلے کا شکار لوگوں کو فیمٹو لیسک سرجری کی معلومات اکٹھے کرتے دیکھا ہے۔ مگر معلومات کے اس دور میں جہاں مستند معلومات نا پید ہوتی جارہی ہیں صحیح معلومات تک رسائی مشکل ہے ۔ ہم نے بصارت کی اس سرجری کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے اس پر تفصیل سے بات کرنے کا ارادہ کیا ہے

آئیے جانتے ہیں یہ سرجری آخر ہے کیا اور کن لوگوں کو یہ کروانی چاہیے ۔

فیمٹو لیسک سرجری

روایتی LASIK کے مقابلے میں فیمٹو لیسک جدید ٹیکنالوجی ہے جو قرنیہ کا فلیپ مائیکرو کیریٹوم بلیڈ کی بجائے فیمٹوسیکنڈ لیزر سے بناتی ہے۔ یہ طریقہ زیادہ محفوظ، درست اور مؤثر ہے، جس کی بدولت مریضوں کو بہتر نتائج اور تیز بحالی حاصل ہوتی ہے۔

Femto LASIK سرجری کے اہم نکات

طریقہ کار کی نوعیت: کم سے کم حملہ آور، لیزر کی مدد سے سرجری
دورانیہ: دونوں آنکھوں کے لیے تقریباً 15-30 منٹ
اینستھیزیا: صرف آنکھوں کو سن کرنے والے قطرے
نظر کی بحالی : عام طور پر 24-48 گھنٹوں کے اندر معمول کی سرگرمیوں کی بحالی

لیزر سرجری کی اقسام

1: فوٹو ریفریکٹیو کیریٹیکٹومی: قرنیہ تہوں کو ہٹا کر بصارت کی اصلاح
2: لیزر ان سیٹو LASIK: اس میں قرنیہ کا فلیپ بنا کر آنکھ کی شکل درست کی جاتی ہے اور فلیپ قدرتی طور پر دوبارہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

Femto LASIK کروانے کے لیے مثالی امیدوار کون ہے؟

• 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں
• آپ کی نظر کم از کم ایک سال سے مستحکم ہے
• آپ کا زخم بھرنے کا عمل نارمل ہے
• کارنیا بہت پتلا نہیں ہے
• ماضی میں بڑی ریفریکٹیو سرجری نہیں کروائی
• وہ حالات جو سرجری میں رکاوٹ بن سکتے ہیں

کچھ امراض اور حالات Femto LASIK کے لیے آپ کو نااہل کر سکتے ہیں، جیسے:

بلیفیرائٹس (پلکوں کی سوزش)
خشک آنکھیں
گلوکوما
کیراٹوکونَس
یوویائٹس یا آئریٹس
ہرپس زسٹر/سِمپلکس
عمر سے متعلق لینس کا سخت ہونا

Tree Tops Eyes & Medical Center کا تجربہ

آپ کو سرجری کروانی چاہیے یا نہیں۔ اس کا فیصلہ آپ کا ڈاکٹر آپ کے مکمل چیک اپ کے بعد کرتا ہے اس لیے ہمیشہ کسی مستند ماہر چشم سے رابطہ کریں جو اپنے تجربے اور آپ کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔

Tree Tops Eyes & Medical Centerکلینک میں، ہم جدید ترین Femto LASIK ٹیکنالوجی اور ماہر سرجنز کی ٹیم کے ساتھ آپ کو محفوظ، تیز اور مؤثر علاج فراہم کرتے ہیں۔ ہماری سہولیات آپ کو درست تشخیص، مکمل مشاورت اور ایک ہی جگہ پر بہترین علاج کی ضمانت دیتی ہیں، تاکہ آپ اپنی زندگی کو صاف اور روشن نظر کے ساتھ آگے بڑھا سکیں۔

🌟 Say Goodbye to Glasses with Femto LASIK! 🌟Femto LASIK is one of the most advanced forms of laser vision correction, de...
18/08/2025

🌟 Say Goodbye to Glasses with Femto LASIK! 🌟

Femto LASIK is one of the most advanced forms of laser vision correction, designed to provide a safe, precise, and comfortable alternative to glasses and contact lenses.

1. What is Femto LASIK?
A bladeless laser procedure that uses advanced technology for greater accuracy and safety in correcting vision.

2. Is the procedure painful?
No. Numbing eye drops are used, so most patients feel only mild pressure during the treatment.

3. How long is the recovery?
Clearer vision is often noticed within 24–48 hours, with a quick return to everyday activities.

4. How is it different from traditional LASIK?
Unlike older methods, Femto LASIK is fully bladeless, offering more precision, quicker healing, and fewer risks.

5. Are the results permanent?
Yes, the results are typically long-lasting, although natural age-related changes in vision can still occur.

✨ ✨ ✨ ✨ Consultation with an eye specialist will determine if Femto LASIK is the right choice for you.

آشوب چشم (Conjunctivitis) کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟یوں تو آنکھوں کی لالی اور جلن کو اکثر لوگ معمولی سمجھ کر ...
16/08/2025

آشوب چشم (Conjunctivitis) کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

یوں تو آنکھوں کی لالی اور جلن کو اکثر لوگ معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ کیفیت آشوب چشم (پنک آئی) بھی ہو سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

🌸 آشوب چشم کیا ہے؟

✪ آنکھ کی شفاف جھلی میں ہونے والی سوزش ہے۔
✪ وجہ: بیکٹیریا، وائرس، الرجی یا کسی جلن سے۔

اس دوران خون کی باریک نالیاں متاثر ہوتی ہیں جس سے آنکھ گلابی یا سرخ دکھائی دیتی ہے۔

🔎 آشوب چشم کی ممکنہ علامات

✧ آنکھوں میں مسلسل لالی
✧ خارش یا چبھن کا احساس
✧ پلک جھپکنے پر درد یا بے آرامی
✧ آنکھ سے پانی یا گاڑھا مادہ خارج ہونا (جو صبح پلکوں پر جم جاتا ہے)
✧ بار بار آنکھوں سے پانی آنا

⚠️ یہ علامات ایک یا دونوں آنکھوں میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔

⚡ آشوب چشم کی وجوہات

✦ وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن
✦ وائرل: پانی جیسا اخراج زیادہ ہوتا ہے
✦ بیکٹیریل: گاڑھا زرد یا سبز مادہ خارج ہوتا ہے
✦ دونوں متعدی (پھیلنے والے) ہیں۔

الرجی

✦ دھول، پولن یا موسمی الرجی سے اکثر دونوں آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔
✦ کیمیکلز یا بیرونی ذرات
✦ دھواں، کیمیکلز یا کوئی ذرہ آنکھ میں جانے سے بھی آشوب چشم ہو سکتا ہے۔

❓ کیا یہ خطرناک ہے؟

✪ عام طور پر وقتی مسئلہ ہوتا ہے اور علاج سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔
✪ اگر نظر انداز کیا جائے تو یہ کارنیا کو متاثر کر کے بینائی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

💊 آشوب چشم کا علاج

✪ بیکٹیریل آشوب چشم → اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس یا مرہم
✪ وائرل آشوب چشم → زیادہ تر خود ختم ہو جاتا ہے، کبھی کبھار اینٹی وائرل دوائیں ضروری
✪ الرجک آشوب چشم → الرجی کم کرنے والے آئی ڈراپس یا سوزش کم کرنے والی ادویات

🛡️ احتیاطی تدابیر

✦ ہاتھ بار بار اور اچھی طرح دھوئیں
✦ کسی کے زیر استعمال تولیہ یا تکیہ استعمال نہ کریں
✦ دوسروں کا میک اپ یا آئی ڈراپس استعمال نہ کریں

✅ یاد رکھیں

✦ بروقت تشخیص آپ کو بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔
✦ آنکھیں اللہ کا قیمتی تحفہ ہیں، لہٰذا لاپرواہی نہ کریں۔
✦ کسی حکیم کے بجائے ہمیشہ ماہر امراض چشم سے رابطہ کریں۔

👨‍⚕️ Tree Tops Eye & Medical Center میں ہمارے ماہر امراض چشم جدید سہولیات اور بہترین دیکھ بھال کے ساتھ آپ کی آنکھوں کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو آشوب چشم کی علامات محسوس ہوں تو فوری معائنہ کرائیں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

چھوٹی آنکھیں: ایک عام مگر نظر انداز ہونے والا مسئلہکیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کی ایک یا دونوں پلکیں نیچے لٹکی ہوئ...
15/08/2025

چھوٹی آنکھیں: ایک عام مگر نظر انداز ہونے والا مسئلہ

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ آپ کی ایک یا دونوں پلکیں نیچے لٹکی ہوئی ہیں اور آنکھ چھوٹی نظر آتی ہے؟ یہ حالت اکثر اس وقت پہچانی جاتی ہے جب اوپری پلک اپنی جگہ سے نیچے آ جائے، جس سے دیکھنے میں مشکل ہو سکتی ہے یا آنکھ ہمیشہ آدھی بند لگتی ہے۔ بعض لوگوں کو اوپر دیکھنے کے لیے سر پیچھے جھکانا پڑتا ہے، اور زیادہ دیر پڑھنے یا کام کرنے سے آنکھوں میں تھکن بھی محسوس ہوتی ہے۔

یہ مسئلہ بچوں میں پیدائشی طور پر ہو سکتا ہے کیونکہ پلک اٹھانے والے پٹھے کمزور ہوتے ہیں۔ بڑوں میں یہ عمر بڑھنے، پٹھوں کی کمزوری، آنکھ یا دماغ کی چوٹ، اعصاب کی بیماری یا پچھلی آنکھوں کی سرجری کے بعد بھی ہو سکتا ہے۔ اگر یہ بچوں میں ہو اور شاگرد (Pupil) کو ڈھانپ رہا ہو تو یہ بینائی کی نشوونما کو روک سکتا ہے، اس لیے بروقت علاج ضروری ہے۔

علاج عام طور پر سرجری کے ذریعے کیا جاتا ہے جس میں پلک کو درست پوزیشن پر لایا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف نظر بہتر ہوتی ہے بلکہ آنکھوں کی خوبصورتی بھی واپس آ جاتی ہے۔ یاد رکھیں، اگر آپ یا آپ کے بچے کو یہ مسئلہ ہے تو آنکھوں کے اسپیشلسٹ سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔

بچوں میں بھینگا پن یا جعلی بھینگا پن؟ جانیں فرقبچوں میں آنکھوں کا سیدھا نہ رہنا والدین کے لیے فکرمندی کا باعث بن سکتا ہے...
15/08/2025

بچوں میں بھینگا پن یا جعلی بھینگا پن؟ جانیں فرق

بچوں میں آنکھوں کا سیدھا نہ رہنا والدین کے لیے فکرمندی کا باعث بن سکتا ہے، لیکن ہر بار یہ حقیقی بھینگا پن (Strabismus) نہیں ہوتا۔ بعض اوقات یہ صرف جعلی بھینگا پن (Pseudo-Strabismus) ہوتا ہے، جو زیادہ تر چھوٹے بچوں میں پایا جاتا ہے اور عموماً بے ضرر ہوتا ہے۔

🔍 حقیقی بھینگا پن (Strabismus)

یہ اس وقت ہوتا ہے جب دونوں آنکھیں ایک ہی وقت میں ایک ہی سمت میں فوکس نہ کریں۔
ممکنہ علامات:

📍 آنکھوں کا اندر یا باہر کی طرف مڑنا
📍 کھلونے یا چیز دیکھتے وقت ایک آنکھ کا ہٹ جانا
📍 دھندلا یا ڈبل نظر آنا
📍 سر کو ٹیڑھا کر کے دیکھنا

اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ سست آنکھ (Lazy Eye/Amblyopia) کا سبب بن سکتا ہے، جو بینائی کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔

👶 جعلی بھینگا پن (Pseudo-Strabismus)

یہ اکثر چھوٹے بچوں میں ناک کے درمیان اضافی جلد (Epicanthal Folds) یا آنکھوں کی بناوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔
اس میں آنکھیں دراصل سیدھی ہوتی ہیں لیکن ظاہری شکل ایسی لگتی ہے جیسے بھینگا پن ہو۔ یہ عام طور پر بچے کی نشوونما کے ساتھ خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے اور علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔

🩺 کب ماہرِ امراضِ چشم سے رجوع کریں؟

🔹 آنکھوں کا مسلسل اندر یا باہر مڑنا
🔹 فوکس برقرار نہ رکھ پانا
🔹 چیزیں دیکھتے وقت سر ٹیڑھا کرنا
🔹 ڈبل یا دھندلا نظر آنا

💡 اہم نوٹ: بچوں کی آنکھوں کا پہلا تفصیلی معائنہ پیدائش کے بعد اور پھر 6 ماہ، 3 سال اور اسکول شروع ہونے سے پہلے ضرور کروائیں تاکہ بھینگا پن یا دیگر مسائل کا بروقت علاج ہو سکے۔

یوں تو آنکھ کے پھڑکنے کو آج بھی کچھ علاقوں میں بد شگونی کی علامت جانا جاتا ہے۔ مگر کیا اس دعوے میں واقعی کوئی صداقت ہے ی...
14/08/2025

یوں تو آنکھ کے پھڑکنے کو آج بھی کچھ علاقوں میں بد شگونی کی علامت جانا جاتا ہے۔ مگر کیا اس دعوے میں واقعی کوئی صداقت ہے یاں یہ بھی محض من گھڑت باتوں میں سے ایک بات ہے؟

آئیے جانتے ہیں۔

آنکھوں کی غیر ارادی حرکت اور پلکوں کے بے جا جھپکنے کو سائنس کی رو میں آنکھوں کا کانپنا یعنی (Myokymia) کہا جاتا ہے۔ جو ایک یا دونوں آنکھوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ عام حالات میں یہ بےضرر ہوتی ہے۔ مگر آنکھوں کے کانپنے کے عمل کی تعداد اور اس کی شدت، اس بیماری کی پیچدگی کا تعین کرتی ہے۔

آنکھوں کے پھڑکنے کی ممکنہ علامات

✦ آنکھ کے نچلے حصے میں مسلسل حرکت اور جنبش
✧ دائیں یا بائیں آنکھ میں جلن کا احساس
✪ آنکھوں کی خشکی یا روشنی کی حساسیت
✿ چہرے کے کھنچاؤ کے ساتھ بینائی کا متاثر ہونا

یہ علامات اور ان کی شدت مختلف افراد میں مختلف ہوتی ہے اور ان علامات کا اندازہ اس فرد کے طرز زندگی سے لگایا جا سکتا ہے۔

آنکھوں کے کانپنے کی وجوہات

یوں تو آنکھوں کے کانپنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن کچھ عام وجوہات درج ذیل ہیں:

⚡ کمپیوٹر، موبائل یا لیپ ٹاپ کا ضرورت سے زیادہ استعمال
☕ الکوحل، چائے یا کافی کا تعین کردہ حد سے زیادہ استعمال
💤 تھکاوٹ، ذہنی دباؤ، یا بغیر آرام جسمانی مشقت
🌞 تیز روشنی میں مسلسل دیکھنا

یہ تمام وجوہات آنکھوں کے پٹھوں کی بے آرامی کا باعث ہو سکتے ہیں۔

آنکھوں کے پھڑکنے سے جڑی دوسری بیماریاں

آنکھ کا پھڑکنا عام حالات میں کچھ وقت کے لیے بے سکونی پیدا کرتا ہے اور پھر وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جاتا ہے، لیکن بعض اوقات آنکھوں کے اوپر والے پپوٹے کی مسلسل حرکت دوسری سنگین بیماریوں کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے، جیسے کہ:

🧠 پارکنسن: دماغی بیماری جس میں توازن برقرار نہ رکھا جا سکے
🔄 سرویکل ڈسٹونیا: گردن کے پٹھوں کا ایک طرف جھک جانا
⚠️ لقوہ: اعصابی بیماری جس سے منہ اور جسم کے دوسرے اعضا ٹیڑھے پن کا شکار ہوں

آنکھوں کے پھڑکنے کا علاج

🌡️ یہ بیماری عام حالات میں گرم کپڑے کو آنکھوں پہ رکھنے اور نیند مکمل لینے سے دور ہو جاتی ہے۔
🍵 الکوحل اور کیفین کے استعمال میں کمی لائیں۔
💡 تیز روشنی میں کام کرنے سے گریز کریں۔

لیکن اگر بیماری شدت پکڑے اور معاملہ بدستور قائم ہو تو کسی بھی ماہر امراض چشم سے رابطہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

توہم پرستی اور خود ساختہ باتوں سے اجتناب کریں اور کسی بھی بڑی بیماری سے خود کو اور اپنے پیاروں کو بچائیں۔ کسی ماہر چشم کی بروقت تشخیص آپ کو کسی بڑی بیماری سے بچا سکتی ہے۔

ابھی رابطہ کریں اور آنکھوں کے پھڑکنے کا یقینی علاج کروائیں۔

Address

Wapda Town
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Telephone

+924235181060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tree Tops Eye & Medical Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Tree Tops Eye & Medical Centre:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram