25/02/2025
یہ آکسن کا پودا ہے، اور اسے اسگند ناگوری، اشوگندھا ۔ اکسنڈ بھی کہتے ہے
مزاج گرم خشک
افعال کے لحاظ سے محللِ اورام ۔ مغلظ منی ۔ مقویِ و منقی رحم ۔ مولد شیر ۔ جریان ۔ اح**ام
رقت منی ۔ ضعفِ بدن ۔کمزوری ۔ پیشاب کے امراض نیند کی کمی ۔ دماغی خشکی ۔ بانجھ پن ۔ سوزش۔ درد شقیقہ ۔ کثرت حیض ۔ سیلان الرحم ۔ دق ۔ مولدِ شیر ۔ بادی و ریاحی امراض ۔ جسم کا دبلا پن ۔ درد کان و کرم ۔ دبلے پتلے و لاغر و نحیف جسم کو موٹا و مضبوط بنانے خاص طور پر وجع المفاصل عرق النساء ۔ نقرس اور عام جسمانی دردیں ۔ مقویِ باہ اور گینٹھیا وغیرہ کے لیے مفید ہے
بے شمار خوبیوں کا حامل پودا
اسگند ناگوری ۔ ستاور ۔بیخ بدھارا تمام 50 50 گرام کوزہ مصری 100 گرام سفوف بنالیں لیں ۔
چھ ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں
اسگند ناگوری ۔ زنجبیل سو سو گرام ۔ فلفل دراز پچاس گرام زرد گھی میں مدبر کرلیں ۔ گڑ 70 گرام کی چاشنی بنا کر معجون تیار کریں ۔ دو تا چار تولے دودھ سے دو بار استعمال کریں۔
اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔ شکریہ
دعاؤں کا طالب بندہ ناچیز حکیم محمد لطیف قادری فرام لاہور لطیف انقلابی دواخانہ 03334230578