04/08/2025
(مادہ منویہ)
خاص کر نئے شادی شدہ لوگ اور ان سے بھی بڑھ کر کہ جن کی اولاد نہیں ہو رہی۔
🧬 سیمن کیا ہے؟
بلوغت کے بعد خصیئوں میں مسلسل بننے والی رطوبت کو منی یا سیمن کہا جاتا ہے۔ یہ پیدا ہو کر سیمینل ویسلز (Seminal Vessels) میں جمع ہوتی رہتی ہے اور بوقت انزال خارج ہو جاتی ہے۔
یہ ایک سفیدی مائل گاڑھی رطوبت ہے جس کی مخصوص بو ہوتی ہے جسے Seminal Odour کہتے ہیں۔
یہ رطوبت ہلکی الکلائن ہوتی ہے۔
⚗️ سیمن کے دو حصے:
1️⃣ سیال مواد (Liquor Seminalis):l
انڈے کی سفیدی کی طرح شفاف
2️⃣ دانے دار مواد (Granules Seminal)
چھوٹے چھوٹے دانے نما ذرات جن کے اندر کرم منی پائے جاتے ہیں۔
📏 انزال کی مقدار
ایک تندرست مرد کی منی کی مقدار 2 سے 5 ملی لیٹر ہوتی ہے۔
💧 مادہ تولید میں موجود اجزاء
1. سیرم
2. البیومن
3. گلیسیتھن
4. کولیسٹرین
5. البیومی نینیٹ
6. روغنی اجزاء
🧪 سب سے اہم جزو: حونیات منی (S***ms)
🧾 منی کی اقسام
1️⃣ ناقص منی
اس میں گاڑھا پن اور حونیات منی کم ہوتے ہیں۔ کپڑے پر خشک ہونے کے بعد اکڑاؤ پیدا نہیں کرتی۔
2️⃣ خون آمیز منی
منی میں ہلکی سرخی پائی جاتی ہے۔ اس کی وجوہات:
احتلام، جلن، اغلام بازی، کثرت مباشرت
اعضاء کی سوزش و ورم۔
3️⃣ بیکار منی
پتلی، پانی جیسی، کپڑے پر فوراً خشک ہو جاتی ہے۔ اس میں pus cells پائے جاتے ہیں۔
4️⃣ بہترین منی
گاڑھی، دیر سے خشک ہونے والی، کپڑے کو اکڑا دینے والی۔ صحت مند انسان کی نشانی۔
🚫 چند غلطیاں / غلط فہمیاں
✅ صحت مند مرد کی منی کپڑے پر دیر سے خشک ہوتی ہے اور سختی پیدا کرتی ہے۔
❌ منی کی مقدار اور گاڑھاپن کا ایستادگی سے کوئی تعلق نہیں۔
❌ “منی کا قطرہ خون کے 70 یا 100 قطروں کے برابر” بےبنیاد ہے۔
✅ ج**ع کے بعد منی کا تھوڑا سا حصہ باہر نکل آتا ہے، لیکن جو ف*ج کے بالائی حصے تک پہنچ جائے وہ وہیں چپک جاتا ہے۔
5. ⚠️ Retrograde Ej*******on
پروسٹیٹ گلینڈ آپریشن کے بعد منی مثانے میں چلی جاتی ہے۔
🧫 کرم منی (S***ms)
لمبائی: 0.05 cm
مینڈک کے لاروا جیسی شکل
500 ملین سپرمز = 1 انچ
سپرم کی پیدائش: Follicle Stimulating Hormone + Testosterone
اگر خارج نہ ہوں تو جسم میں جذب ہو کر توانائی بن جاتے ہیں۔
🧠 سپرم کے تین حصے
سر (Head): نیزے جیسی شکل، بیضہ میں داخلے کیلئے
جسم (Body): توانائی پیدا کرتا ہے
دم (Tail): حرکت کے لیے
⚙️ کرم منی کے افعال
1. ڈیڑھ منٹ میں رحم تک پہنچتے ہیں
2. رفتار: 2-3 ملی میٹر فی منٹ
3. بیضہ سے مل کر زائیگوٹ بناتے ہیں
4. 10 ہفتے میں پختہ ہوتے ہیں
5. ہر سپرم میں 23 کروموسومز
6. ایک خصیہ 1500 سپرمز فی سیکنڈ
7. روزانہ 500 ملین سپرمز
8. زندگی: 72 گھنٹے (تیزابیت کی صورت میں 6 گھنٹے)
🥗 صحت مند سپرم کے لیے اہم باتیں
تمباکو، شراب، تھکن، وائرسی امراض سپرمز کو کمزور بناتے ہیں
قدرتی، تازہ غذا = صحت مند اولاد
کیفین والے مشروبات سے پرہیز
مرد کی صحت = سپرمز کی صحت
🧪 منی کا لیبارٹری تجزیہ (Semen Analysis)
یہ مردانہ بانجھ پن کا ابتدائی اور ضروری ٹیسٹ ہے۔
طریقہ: مرد ہاتھ کے ذریعے منی نکالتا ہے، آدھے گھنٹے میں لیبارٹری تجزیہ کیا جاتا ہے۔
منی کی طبعی مقدار (Normal Values)
مقدار (Volume)
1.5 – 5 ml
لیس دار پن (Viscosity)
قطرہ قطرہ گرنے والی، نہ زیادہ پتلی نہ بہت گاڑھی
مائع حالت (Liquification)
10–30 منٹ میں مکمل مائع حالت میں
🔬 مائیکروسکوپک معائنہ (Microscopic Exam)
سپرم کی تعداد (S***m Count):
60 – 120 ملین/ml