Active Life Physio Clinic

Active Life Physio Clinic We provide Home Physiotherapy Services for Stroke, Cerebral Palsy, Neuromuscular, Sciatica, back pain

23/08/2025
17/03/2025
03/02/2025
21/12/2024
10/05/2024
14/04/2024
14/04/2024

.


05/04/2024
01/01/2024

The more you learn, the more you can serve!

Join our Exclusive session on Pediatric Rehabilitation Challenges and their solutions.

11/11/2023

طلحہ Meningitis کی وجہ Paraplegia (آدھے دھڑ کا فالج) کا شکار ہیں. اور مستقل ویل چیئر باؤنڈ ہیں.
لیکن یہ ان کا تعارف نہیں ہے.
ان کی اصل تعریف یہ ہے کہ یہ روزانہ 50 کلومیٹر سفر کرتے ہوئے یونیورسٹی آتے جاتے ہیں. یونیورسٹی آف لاہور (UOL) میں میڈیکل ایمیجینگ ٹیکنالوجی (MIT) کے سٹوڈنٹ ہیں.
وہ یقیناً اپنی استطاعت میں اپنا بہترین مستقبل بنا رہے ہیں. لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی.
ان سے الیکٹرک ویل چیئر کا ریویو لیا اور پھر ان سے ان کی زندگی کے بارے میں باتیں کی.
میں نے طلحہ سے سوال کیا کہ آپ کو اپنی یونیورسٹی میں کن مسائل کا سامنا ہے؟ کہنے لگے کہ اکثر جگہ پر ریمپ نہیں بنا ہوا. مطلب! چاہ کر بھی اپنی یونیورسٹی پوری نہیں گھوم سکتا. واش رومز کے متعلق پوچھا تو بتایا کہ کوئی سپیشل واش روم ڈیزائن نہیں کیا گیا. مطلب واش روم میں ویل چیئر کے ساتھ جانا، خود کو کموڈ پر شفٹ کرنا، بیسن پر ہاتھ دھونا وغیرہ وغیرہ. یہ سب ان کیلئے آسان نہیں ہوتا.
نارمل لوگوں کو پڑھ کر حیرت ہو رہی ہو گی کہ کسی سپیشل پرسن کی روزانہ کی زندگی میں پبلک واش روم استعمال کرنا یا اس میں داخل ہونا بھی کتنی اذیت ہوتا ہے.
میں نے برے بھرم سے کہا کہ UOL نے تو بہت ترقی کی ہے. دن بدن لاہور کی طرح پھیلتی جا رہی ہے.( جہاں ہم بیٹھے ہیں ہمارے پیچھے 10 منزلہ بلڈنگ ابھی بھی زیرِ تعمیر ہے. 2012 میں ٹھوکر والا کیمپس اور اس کے بعد ڈیفنس روڈ کیمپس کو ہمیشہ زیر تعمیر ہی دیکھا ہے.) میں نے کہا کہ آپ ایک سادہ سی درخواست لکھ دیں کہ ریمپ بنا دیں اور واش روم سیٹ کر دیں. تو کہنے لگا کہ کچھ سال پہلے ریکویسٹ کی تھی اج تک ریمپ نہیں بنا. میں حوصلہ دیا کہ چلیں آپ کے ہوتے نہ بھی بنا تو اپ کے بعد آنے والوں کا بھلا ہو جائے گا.
خامیاں ضرور ہونگی جن کو بہتر کیا جا سکتا لیکن اس یونیورسٹی نے کم از کم اس کو ویل چیئر کے ساتھ خوش آمدید کہا.
یہ تو پھر شکر ہے کہ طلحہ یہاں تک پہنچ گیا. ورنہ کتنے ہی ادارے، سکول، کالج، یونیورسٹیز، بینک، شاپنگ مال، پارکس
ایسے ہیں جہاں ویل چیئر باؤنڈ داخل بھی نہیں ہو سکتا.
جیسے کسی سپیشل پرسن کا اس معاشرے میں کوئی حق نہیں.
ہم میں سے بہت سے لوگ شاید ان باتوں کو محسوس بھی نہ کر سکیں کیونکہ ہم ان مسائل کا سامنا نہیں کرتے. اگر اپ محسوس کرنا چاہتے ہیں تو بس اتنا تصور کریں کہ ہم جس ادارے میں پڑھتے یا کام کرتے ہیں اس کا دروازہ نہیں ہے بلکہ 5 فٹ کی دیوار ہے جسے پھلانگ کر جانا ہے. یہی وہ رکاوٹیں ہیں جو ہم نے سپیشل لوگوں کی زندگیوں میں ڈال رکھی ہیں. نہ تو ہمیں یہ نظر آتی ہیں نہ احساس ہوتا ہے. اور اگر بتایا بھی جائے تو ہم اگنور کر دیتے ہیں اور آواز بھی نہیں اٹھاتے کیونکہ یہ ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے.
جاتے جاتے میں نے پھر اس کو داد دی کہ اپ نے بہت ہمت کی ہے. یونیورسٹی مینجمنٹ سے پھر ریکوسٹ کر لیں. کبھی تو کسی کواحساس ہو جائے گا.
ازقلم ڈاکٹر عبدالمنان

Address

Active Life Physio Clinic889344
Lahore
03326

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Active Life Physio Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Active Life Physio Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram