
04/08/2025
POMPHOLYX / DYSHIDROTIC ECZEMA
یعنی آبلۂ کف / ہاتھ، پاوں کی جلد میں چھالے بننا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
موسی ہربل کلینک
اج ہم بات کریں گے آبلہ کف کے بارے میں جسے Pompholyx، یا Dyshidrotic Eczema بھی کہا جاتا ہے، یہ ایک جلدی بیماری ہے جو خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر خارش، چھالوں اور جلد میں خشکی کا سبب بنتی ہے۔ اس میں چھوٹے، پانی سے بھرے چھالے پیدا ہوتے ہیں جو انتہائی خارش کا باعث بنتے ہیں۔ بعض افراد میں اس کی شدت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ وہ نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہو جاتے ہیں،
کچھ لوگوں میں خاص غذاؤں یا کیمیکلز سے الرجی ہونے کی صورت میں یہ بیماری ہو سکتی ہے۔سٹریس، ڈپریشن، اور انگزائٹی جیسے ذہنی مسائل اس کی علامات کو بڑھا سکتے ہیں۔ اگر کسی کے خاندان میں ایکزیما یا الرجی کی بیماری ہو تو اس کو Pompholyx کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ نمی، پسینہ آنا یا جلد کا بار بار پانی میں رہنا بھی اس کی وجہ بن سکتا ہے۔
آبلہ کف کی علامات درج ذیل ہیں:
چھوٹے، پانی جیسے چھالے جو ہاتھوں کی انگلیوں، ہتھیلیوں اور پیروں کے تلوؤں پر بنتے ہیں۔
چھالے خارش اور جلن پیدا کرتے ہیں۔
چھالے خشک ہونے کے بعد جلد پر خشکی، چھلکے اور کھردرا پن پیدا ہو سکتا ہے۔
جلد سرخ، خشک اور کھردری ہو جاتی ہے۔
اس مرض کے علاج میں ادویات کے ساتھ ساتھ غذا کا بہترین استعمال بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
الحمدللہ! موسی ہربل کلینک پر اس مرض کا مکمل، مستقل اور شافی علاج کیا جاتا ہے۔
ابو موسیٰ عمران 03245123412