04/11/2025
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محنت کشوں کے لیے راشن کارڈز کی تقسیم کے عمل میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت بینک آف پنجاب کی ٹاپ مینجمنٹ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بینک کے صدر ظفر مسعود، سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی، پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے سی ای او اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو راشن کارڈ کی تقسیم کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منشاء اللہ بٹ نے ہدایت کی کہ اگلے پندرہ روز میں کارڈز کی تقسیم کو وسیع پیمانے پر یقینی بنایا جائے۔ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے بتایا کہ کارڈز کی پرنٹنگ کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور آئندہ پندرہ دنوں میں کارڈز کی تقسیم میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل نہایت شفافیت اور تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راشن کارڈ ہر محنت کش کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے محکمہ لیبر، سوشل سکیورٹی، پی آئی ٹی بی اور بینک آف پنجاب مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
Govt of Punjab
Chief Secretary Punjab
Department of Labour and Human Resource, Punjab
DGPR Punjab