19/10/2025
� الحمدللہ ثم الحمدللہ 🌸
آج The News International کے سنڈے میگزین میں میری کہانی “Pakistan’s First Female Orthopaedic Surgeon” کے عنوان سے شائع ہوئی — یہ صرف میری نہیں، بلکہ ہر اُس بیٹی، بیوی، ماں اور ڈاکٹر کی کہانی ہے جو خواب دیکھتی ہے اور محنت سے اُنہیں حقیقت میں بدل دیتی ہے۔
میں اپنے ربِ کریم کی بے حد شکرگزار ہوں جس نے عزت، ہمت اور استقامت عطا فرمائی۔
میری کامیابی اللہ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اور اُن سب کے تعاون کا نتیجہ ہے جنہوں نے اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔
دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں:
💠 پاکستانی حکومت اور PMDC کا جنہوں نے خواتین سرجنز کے لیے مواقع پیدا کیے۔
💠 Pakistan Orthopaedic Association کا، جو ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی۔
💠 میرے رہنما و سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حیدر کا جنہوں نے رہنمائی اور اعتماد دیا۔
💠 پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود (چیئرمین، میو اسپتال) اور ڈاکٹر احمد ہمایوں (سینئر آرتھوپیڈک سرجن، میو اسپتال) کا جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔
💠 اور سب سے بڑھ کر میرے شوہر ڈاکٹر ذیشان یوسف کا جن کی دعائیں، محبت اور حوصلہ میری اصل طاقت ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان میں مزید قابل، باہمت اور انسانیت دوست خواتین آرتھوپیڈک سرجنز پیدا کرے تاکہ ہر جِنداں مائی کو علاج کے لیے سینکڑوں میل سفر نہ کرنا پڑے۔
The link Of the news is in the first comment
💪