
08/10/2025
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال کی سربراہی میں پولیو کے خاتمے اور معمول کی حفاظتی ویکسینیشن (Routine Immunization) پر ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت، ایڈیشنل سیکریٹری، ڈی جی ہیلتھ، ڈی جی (ایف ڈی آئی)، نیشنل کوآرڈینیٹر این ای او سی (NC-NEOC) سمیت ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور گاوی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سالانہ پولیو بجٹ کی کل لاگت، مالی و عملی پہلوؤں اور موجودہ ویکسینیشن مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ:
"پولیو جیسے مرض کا خاتمہ صرف حکومتی نہیں، بلکہ قومی ذمے داری ہے۔ ہمیں عالمی شراکت داروں کے تعاون سے مؤثر حکمتِ عملی اپناتے ہوئے ہر بچے تک ویکسین پہنچانی ہے۔"
World Health Organization (WHO) UNICEF Gavi, the Vaccine Alliance Gates Foundation