DrQudrat Ullah child specialist

DrQudrat Ullah child specialist MBBS RMP PK
General physician & child specialist
Ex House surgeon & physician services hospital Lhr

29/08/2025
19/04/2025

ہیپاٹائیٹس بی ، سی ، ڈی( کالا یرقان) کے بارے میں چند اہم معلومات آسان الفاظ میں ۔۔۔۔۔۔

ہیپاٹائیٹس کے لحاظ سے پاکستان دنیا کے دوسرے نمبر پر آگیا ہۓ جو کافی تشویشناک ہۓ

اور WHO کے مطابق پاکستان میں تقریباً ہر سال 9 لاکھ افراد ہیپاٹائیٹس کی وجہ سے اموات کا شکار ہوتے ہیں

ہیپاٹائیٹس کی ویسے تو کئ اقسام ہیں لیکن B اور C زیادہ مہلک ہیں
اس پوسٹ کا مقصد یہ ہۓ کہ ہیپاٹائیٹس B کی ویکسین(Vaccine )موجود ہۓ اور اس کے پھیلاؤ کو زیرو کیا جاسکتا ہۓ
جنہوں نے ہیپاٹائیٹس بی (B) کی ویکسین نہیں کرائی تو ان سے گذارش ہۓ کہ ہیپاٹائیٹس کی سکریننگ(Screening) کرانے کے بعد حفاظتی ویکسین ضرور لگوائیں

اک اہم پوائنٹ کہ ہیپاٹائیٹس ڈی(D) ہمیشہ انہی مریضوں کو ہوتا ہۓ جنہیں پہلے ہیپاٹائیٹس بی (B) ہو
لحاظہ ہیپاٹائیٹس بی(B) نہیں تو ہیپاٹائیٹس ڈی(D) بھی نہیں ہو گا ۔۔۔
ہیپاٹائیٹس سی (C) کی ابھی کوئی ویکسین نہیں بنی

اور جن لوگوں کو ہیپاٹائیٹس بی اور سی تشخیص ہوا ہۓ تو وہ مزید چیک اپ کرا کر اپنا علاج کرائیں۔۔۔۔۔

اکثر مریض جن کی سکریننگ میں تشخیص ہو گئ ہۓ وہ بغیر مزید (PCR)ٹیسٹ کراۓ یہی کہتے ہیں کہ ہمارے جراثیم مردہ ہیں جو سراسر غلط فہمی کا شکار ہیں ۔۔۔۔۔

یہ خاموش ق'اتل ہۓ اور کچھ عرصہ بعد پیچیدگیوں کے ساتھ نمودار ہوتا ہۓ تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہۓ ۔۔
۔۔یہ گھر میں اک ساتھ رہنے اور کھانے پینے سے نہیں پھیلتا
کبھی بھی اپنی طرف سے تشخیص ، ٹیسٹ اور علاج نہ کرائیں ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے مشورہ کریں

ڈاکٹرقدرت الللہ

15/04/2025

وٹامن ڈی کا ایک قطرہ روزانہ
ھر دودھ پیتے بچے کے لئے ضروری ھے
مظبوط #پاکستان

وٹامن ڈی کا ایک قطرہ روزانہھر دودھ پیتے بچے کے لئے ضروری ھےمظبوط  #پاکستانی
15/04/2025

وٹامن ڈی کا ایک قطرہ روزانہ
ھر دودھ پیتے بچے کے لئے ضروری ھے
مظبوط #پاکستانی

ہائی بلڈ پریشر ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟  **جواب:** ہائی بلڈ پریشر (ہائپرٹینشن) ایک ایسی حالت ہے جب شریانوں میں خون کا دباؤ...
14/04/2025

ہائی بلڈ پریشر

ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟
**جواب:** ہائی بلڈ پریشر (ہائپرٹینشن) ایک ایسی حالت ہے جب شریانوں میں خون کا دباؤ معمول سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ عام طور پر، بلڈ پریشر **120/80 mmHg** تک نارمل سمجھا جاتا ہے۔ اگر یہ **140/90 mmHg** یا اس سے زیادہ رہے، تو اسے ہائی بلڈ پریشر کہتے ہیں۔

---

علامات (Symptoms)
🌡️ ہائی بلڈ پریشر کی کیا علامات ہیں؟
🥼 زیادہ تر لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر کی واضح علامات محسوس نہیں ہوتیں، اسی لیے اسے ☝️خاموش قاتل" کہا جاتا ہے۔ تاہم، کچھ لوگوں میں یہ علامات ہو سکتی ہیں:
- سر درد (خاص طور پر پچھلے حصے میں)
- چکر آنا یا متلی
- بینائی دھندلا پن
- سانس لینے میں دشواری
- سینے میں درد
- تھکاوٹ یا گھبراہٹ

---

ہائی بلڈ پریشر کے بارے میں غلط فہمیاں

👍کیا ہائی بلڈ پریشر صرف بوڑھے لوگوں کو ہوتا ہے؟
👈نہیں، یہ کسی بھی عمر کے لوگوں کو ہو سکتا ہے، خاص طور پر موٹاپا، غیر صحت مند خوراک یا خاندانی تاریخ والے افراد میں۔

👈کیا ہائی بلڈ پریشر کا علاج صرف دواؤں سے ہوتا ہے؟
**جواب:** نہیں، طرز زندگی کی تبدیلی (جیسے نمک کم کرنا، ورزش کرنا، وزن کنٹرول کرنا) بھی بہت ضروری ہے۔
❤️کیا ہائی بلڈ پریشر ٹھیک ہو جاتا ہے تو دوائیں چھوڑ دی جائیں؟
**جواب:** نہیں، ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوائیں بند کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
👈🏻👈کیا ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو ورزش نہیں کرنی چاہیے؟
*🍁 جی نہیں، باقاعدہ ورزش بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے، لیکن ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔

---

🩻علاج کا دورانیہ
**سوال:** ہائی بلڈ پریشر کا علاج کب تک جاری رکھنا چاہیے؟
*🌻 ہائی بلڈ پریشر عام طور پر **لائف ٹائم مینجمنٹ** کی بیماری ہے۔ دوائیں اور صحت مند عادات زندگی بھر اپنانا پڑ سکتا ہے۔ کچھ لوگ اگر اپنی خوراک اور ورزش سے بلڈ پریشر کنٹرول کر لیں تو ڈاکٹر دوائیں کم کر سکتا ہے۔

---

😵🤕اگر علاج نہ کیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟
*😈 ہائی بلڈ پریشر کا علاج نہ کیا جائے تو کیا نقصان ہو سکتا ہے؟
✊🏻اگر ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے، جیسے:
- 🫀دل کے دورے یا فیلئیر
- 🧠فالج** (دماغ کی شریان پھٹنے یا بند ہونے سے)
🧑🏻‍⚕️- **گردوں کی بیماری**
👁️- بینائی کی کمی (آنکھوں کی رگوں کو نقصان پہنچنے سے)
- 🦻🏻یادداشت کی خرابی (ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے)

---

🤳🏻
ہائی بلڈ پریشر کو نظر انداز نہ کریں۔ باقاعدہ چیک اپ، دواؤں کا استعمال اور صحت مند طرز زندگی اپنا کر اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر ہے تو اپنے ڈاکٹر 🧑🏻‍⚕️🧑🏻‍⚕️🧑🏻‍⚕️سے مشورہ کریں اور اسے سیریس لیں!
ڈاکٹر د قدرت الللہ۔چائلڈ سپیشلسٹ

کئی بار والدین پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب ہمارے بچے کا سر اور ماتھا گرم ہے جبکہ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں، تھرمامیٹر بھی جسم کا ...
09/04/2025

کئی بار والدین پوچھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب ہمارے بچے کا سر اور ماتھا گرم ہے جبکہ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں، تھرمامیٹر بھی جسم کا نارمل درجہ حرارت بتا رہا ہے۔ تو یہ کیا ہے؟؟

میں اس پوسٹ میں اس چیز کی وضاحت کروں گا۔

بچوں کا دماغ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہوتا ہے۔ پیدائش کے وقت سر کا سائز اوسطاً پینتیس سینٹی میٹر ہوتا ہے جو ایک سال میں بڑھ کر سینتالیس اور دو سال کی عمر میں انچاس سینٹی میٹر تک ہو جاتا ہے۔ اسکے بعد پھر زندگی میں صرف پانچ سینٹی میٹر تک مزید بڑھتا ہے لہذا ابتدائی تین سے پانچ سالوں میں سر اور دماغ کی تیزی سے نشوونما ہوتی ہے۔ تیز نشونما کا مطلب ہے تیز میٹابولزم میں اور میٹابولزم میں اضافہ کا مطلب ہے اس درجہ حرارت میں اضافہ ہے۔

جسم کا مرکز دل ہے اور مرکز میں زیادہ حرارت ہوتی ہے جبکہ سر کے مقابلے ہاتھ اور پاٶں دل سے زیادہ دور ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب خون دل سے چلتا ہے تو اس سے حرارت مختلف طریقہ کار کے زریعے کم ہو جاتی ہے جیسے پسینا، انسنانی جسم کو چھونے والی چیزیں اور جسم کے ارد گرد کا درجہ حرارت ,ہوا ۔
سر چونکہ دل کے قریب ہے بہ نسبت ہاتھ اور پاٶں کو تو خون کی گرماٸش سر کی طرف ہاتھ پاٶں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے ۔

اھم یہ ہے کہ اگر آپکو لگتا ہے بچہ گرم ہے تو اسکا تھرمامیٹر سے ٹمپریچر چیک کریں۔اگر یہ 99 سے کم ہےتو تسلی رکھیں۔
دوسروں کے والدین کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ جزاک اللہ
ڈاکٹر قدرت الللہ۔چائلڈ سپیشلسٹ

Address

Ahmad Children Hospital Main Multan Road Sunder Adda Lahore
Lahore
53801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DrQudrat Ullah child specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DrQudrat Ullah child specialist:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category