Homeopathic Natural Treatment

Homeopathic Natural Treatment Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Homeopathic Natural Treatment, Doctor, Lahore.

Congratulations 👏🎉National Council for Homeopathy Government of PakistanTeamCopy...Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza Dr...
16/06/2023

Congratulations 👏🎉
National Council for Homeopathy Government of Pakistan
Team
Copy...
Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza

Dr Zahid Hussain OfficiaI

CongratulationsNational Council for Homeopathy Government of PakistanTeam 👍🌷🏅🎓Copy... Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza...
16/06/2023

Congratulations
National Council for Homeopathy Government of Pakistan
Team 👍🌷🏅🎓

Copy...
Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza
Dr Zahid Hussain OfficiaI

آخر کیا وجہ ہے ڈاکٹر سفید جبکہ وکیل کالے کوٹ پہنتے ہیں؟کالے اور سفید کوٹ پہننے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹروں اور وکلا ک...
20/05/2023

آخر کیا وجہ ہے ڈاکٹر سفید جبکہ وکیل کالے کوٹ پہنتے ہیں؟
کالے اور سفید کوٹ پہننے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹروں اور وکلا کے کام میں متضاد رجحانات ہیں۔ ڈاکٹر سفید کوٹ پہنتے ہیں کیونکہ اس رنگ کو صفائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
آخر کیا وجہ ہے ڈاکٹر سفید جبکہ وکیل کالے کوٹ پہنتے ہیں؟
19ویں صدی سے پہلے، ڈاکٹر اور وکیل دونوں سیاہ کوٹ پہنتے تھے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں نے حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے کوٹ کا رنگ سفید کر دیا۔ سیاہ اور سفید کوٹ پہننے کا محرک ایک ہی ہے۔

ڈاکٹر سفید رنگ کا کوٹ پہنتے ہیں کیونکہ یہ صفائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رنگ ایمانداری، پاکیزگی اور الوہیت کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کسی شخص کا پیشہ کوئی بھی ہو، اس کے پیشے کو الگ سے دکھانے کے لیے ایک الگ شناخت طے کی جاتی ہے۔ اس میں وردی کا اپنا ایک اہم حصہ ہے۔ جیسے ہم پولیس والے کو اس کی وردی سے پہچان سکتے ہیں۔

اسی طرح ایک وکیل کو اس کے کالے کوٹ سے اور ڈاکٹر کو اس کے سفید کوٹ سے پہچانا جا سکتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ وکیل کالا اور ڈاکٹر سفید کورٹ کیوں پہنتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا راز ہے۔

کالے اور سفید کوٹ پہننے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹروں اور وکلا کے کام میں متضاد رجحانات ہیں۔ ڈاکٹر سفید کوٹ پہنتے ہیں کیونکہ اس رنگ کو صفائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ رنگ ایمانداری، پاکیزگی اور الوہیت کو بھی ظاہر کرتا ہے اور یہ تمام چیزیں ڈاکٹروں کے پیشے میں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو ذیل میں دی جا رہی ہیں۔

سفید کورٹ پہننے کی اہمیت

1: طب میں صفائی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر اور نرسیں بھی سفید کوٹ پہنتی ہیں کیونکہ اگر ان کے کپڑوں پر تھوڑی سی بھی گندگی پڑ جائے تو آسانی سے پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

2: سفید کوٹ کی وجہ سے ڈاکٹروں کو بھیڑ میں آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے جو کہ ایمرجنسی کے وقت بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

3: سفید رنگ کے کوٹ کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بھی نارمل رہتا ہے۔

4: بعض ماہرین کا خیال ہے کہ سفید کپڑے پہننے سے دماغ پرسکون رہتا ہے اور ڈاکٹروں کے کام کے حوالے سے ان کا دماغ ہمیشہ پرسکون رہنا چاہیے۔

وکلا کالے کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟

دوسری جانب وکلا اور ججز کالے کوٹ پہنتے ہیں کیونکہ کالا ایک ایسا رنگ ہے جس سے کوئی دوسرا رنگ نہیں مل سکتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ججوں کی طرف سے دیا گیا فیصلہ حتمی فیصلہ سمجھا جاتا ہے، جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری طرف وکلا کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی رائے، نظریات اور قانونی طریقہ کار کی تشریح کرتے ہوئے صبر وتحمل سے کام لیں اور منصفانہ فیصلے کے لیے کام کریں، تاکہ کسی کے ساتھ کبھی ناانصافی نہ ہو۔

کاپی

کس طرح انسان نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کر سکتا ہے ؟نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کرنے کا عمل ایک اہم جزو ہے جو انسان کی زندگ...
20/05/2023

کس طرح انسان نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کر سکتا ہے ؟

نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کرنے کا عمل ایک اہم جزو ہے جو انسان کی زندگی کی کامیابی کو متاثر کرتا ہے۔ یہ عمل بہت سارے عناصر پر منحصر ہوتا ہے جیسے کے شخص کی دلچسپی ، معلومات، تجربات، اور انسانی جذبات۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جو نہ صرف انفرادی سطح پر بلکہ سماجی اور ملکی سطح پر بھی اہمیت رکھتا ہے۔

نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کرنے کے لئے، ہمیں چند اہم باتوں کو سمجھنا ہوگا۔

1. جذباتی استحکام: جذباتی استحکام ایک اہم عنصر ہے جو ہمیں صحیح فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہمیں اپنے جذبات کو پہچاننے اور ان سے مسائل کو حل کرنے کا ہنر یقینی بنانا چاہئے۔

2. معلومات کا حصول: کسی بھی فیصلے کو کرنے سے پہلے، ہمیں ضروری معلومات حاصل کرلینی چاہئیں۔ ہمیں خود کو مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حلوں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

3.مشاورت: فیصلے کرتے وقت دوسروں سے مشاورت کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔ دوسروں کا نقطہ نظر سننا اور ان کی تجربات سے سیکھنا ہمیں بہتر فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

4. عملی تجربہ: تجربہ بھی اہم ہوتا ہے۔ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے سے پہلے، ہمیں اس کی عملی حیثیت کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

5. انتظار: اکثر اوقات فیصلہ کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کچھ وقت انتظار کریں تاکہ آپ کو اپنے فیصلے کے بارے میں سوچنے کا موقع مل سکے۔

نفسیاتی طور پر صحیح فیصلے کرنے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابی کی کنجی ہوتی ہے۔ صحیح فیصلہ کرنے کے عمل کو سوچ بچار می مشق سے بہتر بنایا جا سکتا ہے، جو آپ کو اپنی زندگی میں ہمیشہ ایک قدم آگے رکھ سکتا ہے۔

Copy...
Dr Zahid Hussain OfficiaI
Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza
Homeopathic Natural Treatment

Good Working NCH & NCT ....            Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza Dr Zahid Hussain OfficiaI
18/05/2023

Good Working NCH & NCT ....


Homoeopathic Dr Rao Ghulam Murtaza
Dr Zahid Hussain OfficiaI

"پرہیز علاج سے بہتر ہے " اس محاورے نے لوگوں کے ذہن میں بے شمار غلط فہمیاں، اور شکوک وشبہات پیدا کئے ہیں.پرہیز صرف اس وقت...
18/05/2023

"پرہیز علاج سے بہتر ہے " اس محاورے نے لوگوں کے ذہن میں بے شمار غلط فہمیاں، اور شکوک وشبہات پیدا کئے ہیں.
پرہیز صرف اس وقت تک علاج سے بہتر رہتا ہے جب تک انسان صحت مند ہو لیکن جب بیماری کسی کے جسم میں پنجے گاڑلے تو علاج کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوتا اور اس صورت میں پرہیز علاج کا حصہ ہوتا ہے نہ کہ اس سے بہتر. دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہر بیماری کا پرہیز مختلف ہوتا ہے اور جو پرہیز عام لوگ، مریض کے دوست، احباب بغیر کسی طبی علم کے، ایک دوسرے کو بتاتے ہیں وہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور ایسا کرنا نہ صرف دنیاوی طور پر غیر اخلاقی عمل ہے بلکہ شرعی طور پر ایک بہت بڑا گناہ ہے. دوئم، ایک بے بنیاد پرہیز مریض کو ایک متوازن اور خوش ذائقہ خوراک سے محروم کردیتا ہےجو بیماری میں افاقہ تو درکنار الٹا مرض کے بگڑنے کا سبب بنتا ہے ایک محاورہ ہے کہ" دوا مرض کو اور غیر ضروری پرہیز مریض کو ختم کرتے ہیں".
کسی بھی چیز کی ذیادتی ٹھیک نہیں ہوتی. قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے
"اور کھاو اور پیوں، اور حد سے تجاوز نہ کرو، بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں فرماتا".
اللّٰہ سب کے لیے آسانی پیدا کرے آمین یارب العالمین
🌟 ہمیشہ اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Copy
Dr Zahid Hussain OfficiaI

#ڈاکٹر #زاہد #حسین

✍️MigraineMigraine is a type of recurrent headache that often associated with nausea,vomiting and sensitivity to light. ...
18/05/2023

✍️Migraine

Migraine is a type of recurrent headache that often associated with nausea,vomiting and sensitivity to light. 📢📢Cause - Unknown

Triggering factors
Environmental change
Alcohol
Skipped meals
Change in sleep pattern
Hormonal abnormalities 🧐Types
Classic - Headache which is preceded by an aura. Common - Headache without any aura. 🖍️🖍️

Symptoms
Throbbing or pulsating type usually located one side worse with mental or physical exertion
Duration - few hours to a couple of days.
Copy...

Dr Zahid Hussain OfficiaI


مباشرت / انٹرکورس کے بعدجسمانی تھکاوٹ کیوں محسوس ہوتی ہے نیند کیوں آنے لگتی ہے؟  کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ زیادہ انٹر...
18/05/2023

مباشرت / انٹرکورس کے بعدجسمانی تھکاوٹ کیوں محسوس ہوتی ہے نیند کیوں آنے لگتی ہے؟

کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ زیادہ انٹرکورس کرنے کے بعد شاید ان کا جسم کافی زیادہ کمزور ہو گیا ہے انہیں وٹامنز یا منرلز کی کمی کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں سستی محسوس ہوتی ہے نیند آ جاتی ہے یا پھر جسم میں کافی زیادہ تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے جو کہ سراسر غلط بات ہے اور وہم کے سوا کچھ نہیں۔

اس کی حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی مرد انٹرکورس کے دوران کافی زیادہ پرجوش ہوتا ہے اور انتہائی لذت تک پہنچتا ہے یا پھر عورت Or**sm (انتہائی لذت)کو پہنچتی ہے تو اس وقت مرد کا جسم ایک ہارمون کو ریلیز کرتا ہے جسے آکسی ٹوسن/ Oxytocin کہتے ہیں یہ ہارمون انسان کے سٹریس (ذہنی دباؤ والے)ہارمونز کے لیول کو کم کر دیتا ہے جس سے انسانی جسم دماغ اور مسلز پرسکون ہو جاتے ہیں اور ایسی پر سکون حالت میں نیند آنے لگتی ہے اس کی سادہ اور آسان سی مثال یہ ہے کہ آپ 2کلو میٹر دوڑ لگاتے ہیں 2کلو میٹر کا فاصلہ مکمل کرنے کے بعد عارضی طور پر آپ کو جسمانی تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے لیکن یہ تھکاوٹ چند منٹ بعد خود بخود ہی دور ہو جاتی ہے اور سب جانتے ہیں کہ دوڑنے یا ورزش کرنے سے انسانی جسم ہر طرح سے فٹ رہتا ہے اور اس دوران ہونے والے تھکاوٹ کا کوئی نقصان نہیں آکسی ٹوسن ہارمون کے ریلیز ہونے سے انسان جتنا بھی سٹریس یا ڈپریشن میں مبتلا ہو عارضی طور پر پر یشانیوں سے نجات حاصل کر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ باقاعدہ انٹرکورس ورزش یا پھر رننگ کرنے والے افراد خود کو کافی زیادہ ریلیکس اور سٹریس فری محسوس کرتے ہیں آکسی ٹوسن پوسٹیریر پچوٹری گلینڈ میں سے ریلیز ہوتا ہے اب بات کروں نیم حکیموں کی تو ان کے سامنے محبت /پیار کا احساس جانوروں جیسا ہے جنہیں انسانی باڈی کے ہارمونز اور اعضاء کا سرے سے علم نہیں وہ ایسی حالت کو اعصابی کمزوری کا نام دیتے ہیں۔ اور طرح طرح کے کشتے سٹیرائیڈز گولیاں اور طلا(عضوخاص کی مالش کی کریم) استعمال کروا کے صحت مند اور خوش باش انسان کا کباڑہ کر دیتے ہیں آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں آپ بالکل فٹ ہیں خوش رہیں اور پر سکون زندگی جئیں میڈیکل سائنس کے مطابق ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد امراض کو پرکھیں اندھا دھند ادویات کھانے سے پرہیز کریں۔اگر مسلسل تھکاوٹ کا احساس ہو تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں غذا میں پھل سبزیاں جوس دودھ دہی انڈے کھانا معمول بنائیں یا نزدیکی ڈاکٹر سے چیک اپ کے بعد اس کی تجویز پر کوئی اچھی طرح عمل کریں۔ چند دن بعد یہ مسلہ حل ہو جائے گا۔
Copy....
Dr Zahid Hussain OfficiaI

18/05/2023

  ...
18/05/2023

...

Address

Lahore
54000

Opening Hours

Monday 17:00 - 22:00
Tuesday 17:00 - 22:00
Wednesday 17:00 - 22:00
Thursday 17:00 - 22:00
Friday 17:00 - 22:00
Saturday 17:00 - 22:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeopathic Natural Treatment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category