Dr. Muhammad Muaaz

Dr. Muhammad Muaaz I am a physician & Gastroenterologist
Passionate about interventions
Graphic designing&photography

02/05/2025

Gallstone Surgery: When is it Necessary? 🚑
Struggling with gallstones? 🤔 Learn when surgery is a MUST! From severe pain to complications, don’t ignore the signs. 💡
Gallstone surgery, gallbladder removal, gallstone symptoms, when to operate, laparoscopic surgery, gallbladder pain, gallstone treatment, digestive issues, health warning, surgery recovery.

12/04/2025

Have you ever wondered what intestinal worms look like inside your body?* In this video, we show real endoscopic footage of intestinal parasites and discuss their common symptoms, including abdominal pain, diarrhea, weight loss, and fatigue. Learn how these worms are diagnosed and the best treatment options to eliminate them. Stay informed and protect your gut health! #

31/05/2024

🚩🚩🚩بچوں میں قبض کو روکنے میں مدد کے لیےوالدین کے لیے ہدایات :::

🔵🔵🔵1.....اپنے بچے کو زیادہ فائبر والی غذائیں دیں۔ فائبر سے بھرپور غذا آپ کے بچے کے جسم کو نرم پاخانہ بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ اپنے بچے کو زیادہ فائبر والی غذائیں، جیسے پھل، سبزیاں، پھلیاں، اور سارا اناج سے بنی روٹیاں دیں۔ اگر آپ کا بچہ زیادہ فائبر والی غذا کا عادی نہیں ہے، تو گیس اور اپھارہ کو روکنے کے لیے دن میں صرف کئی گرام فائبر شامل کرکے شروع کریں۔

🛑🛑🛑2...اپنے بچے کو مناسب مقدار میں پانی پینے کی ترغیب دیں۔

⚠️⚠️⚠️3...جسمانی سرگرمی کو فروغ دیں۔ باقاعدہ جسمانی سرگرمی آنتوں کے معمول کے کام کو متحرک کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بچے کا روزانہ کے کھیل کودکا معمول بناٸیں بجاۓ اسکے کے وہ کارٹونیا موبا ٸل دیکھتا رہے

⭕⭕⭕4...ٹوائلٹ کا معمول بنائیں۔ اپنے بچے کو ٹوائلٹ استعمال کرنے کے لیے کھانے کے بعد باقاعدگی سے وقت مختص کریں۔

⛔⛔⛔5..اپنے بچے کو سمجھاٸں کے جب بھی بچے کوپاخانےکی حاجت ہو تو اسی وقت پوری کریں۔
کچھ بچے کھیل کود میں اس قدر لپٹے ہوئے ہوتے ہیں کہ وہ پاخانے کی خواہش کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اگر اس طرح کی تاخیر اکثر ہوتی ہے، تو وہ قبض کا باعث بن سکتے ہیں۔

🔆🔆🔆6...اپنے بچے کا حامی بنیں۔ اپنے بچے کی کوششوں کی تعریف یں۔
ایسے بچے کو سزا نہ دیں جس نے اپنے زیر جامے کو گندا کیا ہو۔

✅✅✅7...ادویات کا جائزہ لیں۔ اگر آپ کا بچہ ایسی دوا لے رہا ہے جو قبض کا باعث بنتی ہے، تو اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں پوچھیں۔

13/01/2024

مرکزی موٹاپا(Central obesity)انسان جب موٹا ہوتا ہے تو اسکے جسم میں چربی زیادہ تر اسکی جلد کے نیچے (Subcutaneous) اور/یا ...
09/01/2024

مرکزی موٹاپا(Central obesity)

انسان جب موٹا ہوتا ہے تو اسکے جسم میں چربی زیادہ تر اسکی جلد کے نیچے (Subcutaneous) اور/یا پیٹ کے اندر(Intra-abdominal) جمع ہوتی ہے۔مشاہدہ اور تحقیق یہ بات ثابت کر چکے ہیں کہ جو چربی پیٹ کے اندر جمع ہوتی ہے وہ موٹاپے(Adiposopathy)کی وجہ سے بننے والی تقریباً تمام جان لیوا بیماریوں، مثلاً میٹابولک سنڈروم، ذیابیطس، ہارٹ اٹیک، فالج اور چربی زدہ جگر کا سبب بنتی ہے۔جبکہ وہ چربی جو جلد کے نیچے جمع ہوتی ہے وہ استحالی طور پر (یعنی Metabolically) ) اتنی خطرناک نہیں ہوتی۔اس قسم کے موٹاپے کو جو پیٹ کے اندر چربی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اسے ہم مرکزی موٹاپا(Central obesity) کہتے ہیں اور جو اضافی چربی پیٹ میں جمع ہوتی ہے اسے اعضائی چربی(Visceral adipose tissue, VAT) کہا جاتا ہے۔دل کے دورے، فالج یا کسی بھی وجہ سے مرنے (All-cause mortality) کے خطرے یا امکان کے تعین کرنے میں مرکزی موٹاپا اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ حتیٰ کہ ان افراد میں بھی جن کا وزن BMI کے مطابق نارمل ہو، اگران میں مرکزی موٹاپا موجود ہے تو انکے مرنے کا امکان ان افراد سے زیادہ ہے جنکا BMI بیشک زیادہ ہو لیکن ان میں مرکزی موٹاپا نہ ہو۔BMI کا فارمولا ہمیں جسم کی تما م چربی کے بارے میں آگاہی دیتا ہے، چاہے وہ جلد کے نیچے جمع ہو یا پیٹ کے اندر۔مؤالخر الذکر، یعنی VAT اور اسکی وجہ سے موٹے لوگوں میں امراضِ قلب (انجائنا، ہارٹ اٹیک) کے امکانات کو مزیدجانچنے کے لئے BMI کا حساب لگانے کے ساتھ ساتھ،کمر کے گھیراؤ (Waist circumference,WC)،مریض کی کمر اور کولہوں کے گھیراؤ کے درمیان تناسب (Waist-to-hip ratio, WHR) اور کمر کے گھیراؤ اور قد کے درمیان تناسب(Waist to height ratio,WHtR) کا ناپنا بھی دل کے دورے اور فالج کے خطرے کے بارے میں آگاہی دے سکتا ہے۔

اگر مردوں کی کمر کا گھیراؤ 40 انچ سے زیادہ اور عورتوں میں 36 انچ سے زیادہ، WHRبالترتیب 1.0 اور 0.85سے زیادہ اور WHtR کا تناسب 0.49 (نارمل 0.4-0.49)سے زیاہ ہو توا یسے لوگوں میں امراض قلب اور فالج کے ہونے یا کسی بھی وجہ سے مرنے کا امکان زیادہ ہو تا ہے۔کمر کے گھیراؤ کو ناپنے کیلئے فیتہ ناف(Umbilicus)کی سطح پر اور/یا سب سے نچلی پسلی اور پیڑھو کی ہڈی کی اوپری سطح (Iliac crest) کے درمیان رکھا جاتا ہے۔علاہ ازیں، مرکزی موٹاپے کی صحیح جانچ کیلئے پیٹ کا سی ٹی سکین یا ایم آر آئی بھی کروایا جا سکتا ہے،جبکہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے چربی زدہ جگر اور مرکزی موٹاپےکی جانچ اور تشخیص کو بہتر کرنے پر تحقیق جاری ہے۔

قبل از ذیابیطس یا (Pre-diabetes)
موٹاپا ہمارے جسم میں کچھ ایسی تبدیلیاں لاتا ہے جسے ہم میٹا بولک سنڈروم (Metabolic synrdrome) کہتے ہیں، جس میں، جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے، پیٹ کی چربی جمع ہو جاتی ہے (Central obesity)، خون کی شوگر نارمل سے زیادہ رہنے لگتی ہے(Impaired glucose tolerance, IGT)،بلڈ پریشر ہائی رہنے لگتا ہے اور خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ (Triglycerides) کی مقدار زیادہ جبکہ ایچ ڈی ایل(HDL, good cholesterole) کی مقدار کم رہنے لگتی ہے۔اور یہ تمام عوامل(Risk factors)مل کر دل کی بیماریوں اور فالج کے زیادہ ہونے کا سبب بن جاتےہیں۔یہی مرکزی موٹاپا جسم میں انسولین کے اثر کے خلاف مزاحمت(Insulin resistance) پیدا کرتا ہے،جسکی وجہ سے موٹے افراد کے خون کا شوگر نارمل سے زیادہ رہنے لگتا ہے۔اس استحالی کیفیت (Metabolic state)کو جس میں مریض کا بلڈ شوگر نارمل سے زیادہ مگر ذیابیطس کی تشخیصی حدود سے کم رہے اور جو ایک نارمل حالت اور ذیابیطس کے درمیان کا مرحلہ ہوتا ہے، اسے ہم ”قبل از ذیابیطس“ یا ‘‘Pre-Diabetes’’ کہتے ہیں۔ اسکی تشخیص اُس وقت کی جاتی ہے جب کسی کے خون میں شوگر کی مقدار نہار منہ 110 اور 125 ملی گرام فیصد یا بھرے پیٹ 140اور 199 ملی گرام فیصد کے درمیان پائی جائے۔ شوگر کی یہ مقدار نارمل سے زیادہ مگر ذیابیطس کی تشخیصی حدود سے کم ہے۔ اور اگر وزن کم نہ کیا جائے تو IGT میں مبتلا افراد میں سال دو کے اندر اندر نہ صرف مکمل ذیابیطس بننے کے امکانات کافی زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں میں (ذیابیطس نہ ہونے کے باوجود) دل کے دورے، فالج اور پاؤں کی شریانوں کے تنگ ہونے کا تناسب بھی عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ یعنی ایسے افراد جو قبل از ذیابیطس یعنی ‘‘ IGT’’ میں مبتلا ہوں، وہ(آنکھوں کے پردۂ بصارت (Retina)کے مسئلوں اور گردوں کے فیل ہونے کے علاوہ) اُن تمام پیچیدگیوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں جو ایک ذیابیطس کے مریض میں ہوسکتی ہیں۔ تاہم جدید تحقیق کے مطابق اگر ایسے لوگ اپنی طرزِزندگی (Life-Style) میں مثبت تبدیلیاں لائیں مثلاً صحت بخش غذا لینا شروع کر دیں،جسمانی ورزش کے لئے وقت نکالیں اور/یا اگر وہ موٹاپے کا شکا رہیں تو اپنے وزن میں واضح (کم از کم 10 فی صد تک) کمی کرلیں یا اپنے معالج کے مشورے سے چند دواؤں(مثلاً Metformin) کا استعمال شروع کردیںتو ایسے لوگوں میں نہ صرف ذیابیطس ہونے کے امکانات31-58% تک کم ہوجاتے ہیں بلکہ مندرجہ بالا بیماریوںسے بھی بچا جاسکتا ہے۔

  and    Acid reflux is a common medical condition that can range in severity from mild to serious. Gastroesophageal ref...
07/01/2024

and

Acid reflux is a common medical condition that can range in severity from mild to serious. Gastroesophageal reflux disease (GERD) is the , more severe form of acid reflux. is a symptom of acid reflux and GERD. Acid reflux is the backward flow of stomach acid into the tube that connects your throat to your stomach (esophagus).

Gastroesophageal reflux disease (GERD) occurs when stomach acid frequently flows back into the tube connecting your mouth and stomach (esophagus). This backwash (acid reflux) can irritate the lining of your esophagus.

GERD can be a problem if it's not treated because, over time, the reflux of stomach acid damages the tissue lining the esophagus, causing inflammation and pain. In adults, long-lasting, untreated GERD can lead to permanent damage of the esophagus and sometimes even cancer.

GERD is a potentially serious condition, and it will not go away on its own. Untreated GERD can lead to inflammation of the esophagus and cause complications like ulcers, strictures and increased risk of Barrett's esophagus, which is a precursor to esophageal cancer.

Common signs and of GERD include:
🛑A burning sensation in your chest (heartburn), usually after eating, which might be worse at night.
🛑Chest pain.
🛑Difficulty swallowing.
🛑Regurgitation of food or sour liquid.
🛑Sensation of a lump in your throat

The main symptoms of acid reflux are: heartburn – a burning sensation in the middle of your chest. an unpleasant sour taste in your mouth, caused by stomach acid.

You may also have:
🛑a cough or hiccups that keep coming back.
🛑a hoarse voice.
🛑bad breath.
🛑bloating and feeling sick.

        know about mode of spread of hepatitis.
07/01/2024

know about mode of spread of hepatitis.

07/01/2024

Empower your wellness journey with our medical and health education platform. . Explore expert insights, evidence-based advice, and practical tips on nutrition, fitness, mental health, and medical breakthroughs. Join us in fostering a healthier lifestyle and making informed choices for a vibrant, well-balanced life."

Address

Services Hospital Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Muhammad Muaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr. Muhammad Muaaz:

Share

Category