17/05/2024
روٹی
ہماری خوراک کا بنیادی جزو ہے ۔ شوگر کے کنٹرول میں اس کا بہت اہم رول ہے ۔ Glycemic index وہ پیمانہ ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کسی خوراک میں شوگر بڑھانے کی صلاحیت کتنی ہے ۔ مثلاٌ پانی کی صفر ہے اور گلوکوز کی ۱۰۰ فی صد ہے ۔ اب جس خوراک کی صلاحیت 50 سے زیادہ ہے وہ عموماٌ شوگر کے لئے اچھی تصور نہیں کی جاتیں ۔
اب سفید آٹے کی روٹی یا نان کا glycemic index تقریباٌ 70 سے زیادہ ہے ۔ اور چکی کے آٹے کی صلاحیت بھی 60-70ہے ۔ اب سوال یہ کہ کیا کریں ؟
آپ اپنی روٹی کو تھوڑا بدل لیں ۔ جیسے 1/2 کلو گرام آٹا + 1/2 کلو بیسن + 1/2 کلو جو کا آٹا ( یا مکئ کا آٹا) مکس کر لیں تاکہ آپ کا ذائقہ بھی برقرار رہے اور آپ کی روٹی کا glycemic index بھی نیچے آجائے ۔ اس فارمولا سے ہمارے کلینک میں آئے بہت سے مریضوں کی شوگر کنٹرول ہوئی ہے اور وزن بھی کم ہو جاتا ہے تجربے کے طور پر آپ کچھ دن عام روٹی کھانے کے 2 گھنٹے بعد اور کچھ دن بتائی گئی روٹی کے 2 گھنٹے بعد اپنی شوگر چیک کریں ۔ ۔ ۔۔ آپ کا خیر خواہ
ڈاکٹر محمد علی ( MBBS,MRCGP )