Dr. Mujtaba mumtaz

Dr. Mujtaba mumtaz Certified Medical Doctor | Creating digital health content for public awareness | For collab & brand promotions contact on Dm or call at 03141777472.
(4)

We are trying to provide basic medical awareness and knowledge. And consultation to people.

15/04/2026

DODH SODA | Is milk and soda healthy or unhealthy?.

14/04/2026

5 extreme BAD habits for health. These habits can destroy your health.

میرا نام ڈاکٹر مجتبی ہے اور یہ ہے آپ کے معدے میں ایک ایسا السر جو سالوں سے علاج نہ ہونے کی وجہ سے اب گہرا ہو چکا ہے اور ...
14/04/2026

میرا نام ڈاکٹر مجتبی ہے اور یہ ہے آپ کے معدے میں ایک ایسا السر جو سالوں سے علاج نہ ہونے کی وجہ سے اب گہرا ہو چکا ہے اور اس سے خون رسنا شروع ہو چکا ہے۔

معدے کا السر کئی وجوہات کی بنا پر بن سکتا ہے، جیسے کہ انفیکشن (H. pylori)، ذہنی و جسمانی دباؤ، سگریٹ نوشی اور شراب نوشی، یا بعض ادویات کا زیادہ استعمال۔

یہ تمام عوامل معدے میں السر کا سبب بنتے ہیں، اور اگر آپ اسے نظر انداز کریں، جعلی حکیموں کے چکر لگاتے رہیں یا بغیر مشورے کے ادویات استعمال کرتے رہیں، اور کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع نہ کریں، تو یہ آہستہ آہستہ گہرا ہو جاتے ہیں اور آخرکار ان سے خون بہانا شروع کر دیتا ہے۔

اگر آپ کو بھی شک ہے کہ آپ کے معدے میں السر ہو سکتا ہے، تو اپنی علامات کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔ میں نہ صرف آپ کو جواب دوں گا بلکہ اس موضوع پر ایک مفید ویڈیو بھی بنا دوں گا۔

13/04/2026

URINE DRIBBLING | Peshab ky baad katray anay ka masla.

12/04/2026

Next videos ky lia topics tajweez kr den. Next week videos ajay gi.
IN SHA ALLAH.

12/04/2026

آپ کے مطابق ابھی تک آپ نے سب سے صحت مند کھانا کیا کھایا ہے؟

12/04/2026

ایسی عادت جس نے آپ کی صحت تباہ کر دی؟ آج سچ بولیں اور اس عادت کا نام کمنٹ کیجئے جس کی وجہ سے آپ کو لگتا ہے آپ کی صحت تباہ ہوئی۔

11/04/2026

اگر ایک دم آپ کی چھاتی میں شدید درد شروع ہو جائے اور سامنے ایک ڈاکٹر کا ہسپتال ہو اور ایک حکیم کا دوا خانہ۔ آپ کدھر جائیں گے؟

11/04/2026

ایک معصوم بچی نے اپنی زندگی ختم کردی۔ پر کسی کو توفیق نہیں ہوئی مذمت کا ایک لفظ کہنے کی۔ صرف اس لیے کہ وہ ڈاکٹر تھی؟

10/04/2026

کسی ایسی میڈیسن کا نام بتائیں جس کے استعمال سے آپ کو کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

🚨 اچانک کان میں شدید درد… پھر پیلا بدبودار مادہ؟ اسے نظر انداز نہ کریں!میرا نام ڈاکٹر مجتبی ہے اور 👉 زیادہ تر یہ Acute O...
09/04/2026

🚨 اچانک کان میں شدید درد… پھر پیلا بدبودار مادہ؟ اسے نظر انداز نہ کریں!

میرا نام ڈاکٹر مجتبی ہے اور

👉 زیادہ تر یہ Acute Otitis Media (درمیانی کان کا انفیکشن) کی وجہ سے ہوتا ہے

• انفیکشن کی وجہ سے کان کے پردے کے پیچھے دباؤ بنتا ہے
• اچانک شدید درد شروع ہوتا ہے
• یہ دباؤ کان کے پردے میں سوراخ (eardrum perforation) کر سکتا ہے
• درد کم ہو جاتا ہے لیکن پیلا، بدبودار مادہ بہنا شروع ہو جاتا ہے

⚠️ اہم باتیں: • مادہ آنا اس بات کی علامت ہے کہ انفیکشن ابھی موجود ہے
• درد کا کم ہونا دھوکہ ہو سکتا ہے
• لاپرواہی سے سماعت متاثر ہو سکتی ہے

✅ کیا کریں (DO’s): • کان کو مکمل طور پر خشک رکھیں
• ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مناسب علاج لیں
• باہر کی طرف صاف روئی ہلکے سے رکھیں اگر مادہ آ رہا ہو
• علاج کو مکمل کریں چاہے علامات بہتر ہو جائیں

❌ کیا نہ کریں (DON’Ts): • کان میں تیل، پانی یا گھریلو ٹوٹکے نہ ڈالیں
• روئی کی تیلی، پن یا انگلی کان میں نہ ڈالیں
• بخار، سننے میں کمی کو نظر انداز نہ کریں
• تیراکی یا پانی کا کان میں جانا بالکل avoid کریں

💡 بروقت علاج آپ کی سماعت کو محفوظ رکھ سکتا ہے

میرا نام ڈاکٹر مجتبیٰ ہے۔ میرے پاس دیگر امراض کے علاوہ ڈپریشن اور اینزائٹی کے بہت سے مریض آتے ہیں، اور ان میں اکثریت خوا...
09/04/2026

میرا نام ڈاکٹر مجتبیٰ ہے۔ میرے پاس دیگر امراض کے علاوہ ڈپریشن اور اینزائٹی کے بہت سے مریض آتے ہیں، اور ان میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے۔ میں ان کی مکمل ہسٹری لیتے ہوئے میں نے دو ایسی بنیادی وجوہات نوٹ کی ہیں جو تقریباً ہر مریض میں مشترک ہوتی ہیں۔

پہلی وجہ: اکیلا پن ( لوگوں کے درمیان ہوتے ہوئے بھی اکیلا ہونا)

اس طرح کے مریض، گھر، شوہر، بیوی، بچے، پیسہ اور آسائشیں ہونے کے باوجود، اپنے ہی گھر میں خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔ وہ دوسروں سے بات چیت کم کر دیتے ہیں، نہ ہی باہر جا کر کسی سے ملتے ہیں یا دوستی قائم کرتے ہیں۔ وہ ایک طرح کی ذہنی قید میں زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔
انسان فطرتاً ایک سماجی مخلوق ہے۔ اس کے ذہنی سکون کے لیے یہ بے حد ضروری ہے کہ اسے اپنے اردگرد کے لوگوں سے محبت، توجہ اور تحفظ کا احساس ملے۔ اگر یہ احساس ختم ہو جائے تو انسان آہستہ آہستہ ڈپریشن کی گہرائیوں میں ڈوبنے لگتا ہے۔
کچھ سال پہلے تک ہمارے معاشرے میں محلہ کلچر موجود تھا۔ گھروں کی خواتین اکٹھی ہو کر باتیں کیا کرتی تھیں، اپنے مسائل اور خوشیاں بانٹتی تھیں۔ مرد شام کو بیٹھ کر گفتگو کرتے تھے۔ مگر افسوس، اب یہ نظام تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لوگ مصروفیت، خود غرضی اور لاتعلقی کا شکار ہو گئے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ اکیلا پن خاموشی سے لوگوں کو ڈپریشن کی طرف دھکیل رہا ہے، اور ہم اس کے سدباب کے لیے کچھ خاص نہیں کر رہے۔

دوسری وجہ: نفرت (Hate)

آج کے دور میں لوگ دوسروں کی کامیابی پر دل سے خوش نہیں ہوتے۔ چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے، مگر دل میں حسد اور نفرت بھری ہوتی ہے۔ یہی نفرت دل کو اس قدر سیاہ کر دیتی ہے کہ انسان کسی بھی خوشی کو حقیقی طور پر محسوس نہیں کر پاتا۔
یہ دو عوامل—اکیلا پن اور نفرت—آہستہ آہستہ انسان کی ذہنی صحت کو تباہ کر دیتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ اس کا حل کیا ہے؟

اپنی رائے دیں، سوچیں اور بتائیں کہ ہم بطور معاشرہ اس مسئلے کا حل کیسے نکال سکتے ہیں؟

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Mujtaba mumtaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share