20/02/2026
صفین سے پلٹتے ہوئے کوفہ سے باہر قبرستان پر امام علیؑ کی نظر پڑی تو فرمایا :
اے وحشت افزا گھروں اجڑے مکانوں اور اندھیری قبروں کے رہنے والو ! اے خاک نشینو ! اے عالم غربت کے ساکنو ! اے تنہائی اور الجھن میں بسر کرنے والو ! تم تیز رَو ہو جو ہم سے آگے بڑھ گئے ہو اور ہم تمہارے نقش قدم پر چل کر تم سے ملنا چاہتے ہیں اب صورت یہ ہے کہ تمہارے گھروں میں دوسرے بس گئے ہیں تمہاری بیویوں سے اوروں نے نکاح کر لئے ہیں اور تمہارا مال و اسباب تقسیم ہو چکا ہے یہ تو ہمارے یہاں کی خبر ہے اب تم کہو کہ تمہارے یہاں کی کیا خبر ہے ؟
پھر حضرتؑ اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا :
اگر انہیں بات کرنے کی اجازت دی جائے تو یہ تمہیں بتائیں گے کہ بہترین زاد راہ تقویٰ ہے ،
نہج البلاغہ :