Dr.Usman Ahmad

Dr.Usman Ahmad جو بھی تصویر بناؤں گا ادھوری ہوگی
حسن تیرا کسی تصویر میں آئے کیسے
عثمان احمد

سوچ اچھی لگتی ہےجب ذہنرسول اللہ ﷺکے شہرِ مدینہ کے تخیلات میں گم ہو جاتا ہے۔نیند اچھی لگتی ہےجب اس امید کے ساتھ سرہانے رک...
01/03/2026

سوچ اچھی لگتی ہے
جب ذہن
رسول اللہ ﷺ
کے شہرِ مدینہ کے تخیلات میں گم ہو جاتا ہے۔

نیند اچھی لگتی ہے
جب اس امید کے ساتھ سرہانے رکھی جاتی ہے
کہ شاید خواب میں
آپ ﷺ کے قدموں سے لپٹنے کی سعادت نصیب ہو جائے۔

خیالات اچھے لگتے ہیں
جب تصور، کھجور کی ٹہنیوں والی مسجدِ نبوی میں لے جاتا ہے
جہاں رسول اللہ ﷺ کی مجلس میں
صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بیٹھے ہیں۔

دھڑکن اچھی لگتی ہے
جب دل
رسول اللہ ﷺ کی ملاقات کی آرزو میں دھڑکتا ہے۔

سانسوں کی آمد و رفت اچھی لگتی ہے
کہ ہر سانس میں
خاکِ مدینہ کی مہک محسوس ہوتی ہے۔

ہاتھوں کی پکڑ اچھی لگتی ہے
اگر قلم پر گرفت
رسول اللہ ﷺ کی سیرت لکھنے کے لیے ہو۔

قلم کا اعزاز ہے
کہ اسے مہرِ نبوت پر لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

مہرِ نبوت
سچے دلوں کے لیے علامتِ ہدایت تھی۔
منزل کے متلاشیوں کے لیے
قطبی ستارے کی مانند
جو سیدھی راہ دکھاتا ہے۔

یہ نشان
رسول اللہ ﷺ کے مقدس بدن پر
ربانی حفاظتی حصار کا مظہر تھا۔

یہ اس حقیقت کا اظہار تھا
کہ جبریل و میکائیل علیہم السلام بھی
آپ ﷺ کے خدمت گزاروں میں سے ہیں۔

یہ اس حکمِ الٰہی کا حسی ثبوت تھا
کہ اللہ تعالیٰ نے
نبوت و شریعت کی نعمت
اس بدنِ مقدس کے قلب پر مکمل فرما دی ہے۔

مہرِ نبوت
﴿لَهُ مُعَقِّبَاتٌ مِّنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ
يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ ٱللَّهِ﴾
کی عملی تفسیر تھی۔

یہ رسول اللہ ﷺ کے
کمالاتِ باطنیہ
اور شمائلِ معنویہ کا
علامتی ظہور تھی۔

یہ اس جگمگاتے ہیرے کی مانند تھی
جس کا جمال
ہر نظر میں نئے روپ کے ساتھ ظاہر ہوتا تھا۔

اور یہ
﴿وَعَلَـٰمَـٰتٍۢ وَبِٱلنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ﴾
کا روشن مصداق تھی۔

رسولِ اکرم ﷺ کے مبارک کندھوں کے درمیان ثبت اس ربانی نشان کا تفصیلی تذکرہ جو صدیوں سے اہلِ دل کے لیے
علامتِ ہدایت رہا ہے۔

مہرِ نبوت

✒️ مصنف:
ڈاکٹر حافظ عثمان احمد
(اسسٹنٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز، پنجاب یونیورسٹی لاہور)

برائے حصولِ کتاب رابطہ:
دارالمصادر پبلی کیشنز، لاہور
📞 0333-4226644

Join us for the book launch ceremony of the distinguished works by Dr. Hafiz Usman Ahmad.Be part of this engaging academ...
25/02/2026

Join us for the book launch ceremony of the distinguished works by Dr. Hafiz Usman Ahmad.

Be part of this engaging academic session celebrating scholarship, research, and literary contribution. Together, let’s honor knowledge and intellectual excellence.

📅 28 February 2026
⏰ 2:00 PM
📍 Khadija tul kubra Hall

We look forward to your presence in this inspiring academic gathering.

یہ حقیقت ہمیشہ پیشِ نظر رہنی چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کی ذات موضوعِ بحث نہیں، موضوعِ محبت ہے -...
10/02/2026

یہ حقیقت ہمیشہ پیشِ نظر رہنی چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم کی ذات موضوعِ بحث نہیں، موضوعِ محبت ہے - جواز کی حدود میں رہ کر ہر کسی کو اپنے مشرب کے مطابق اظہارِ محبت کا حق ہے- شریعت مطہرہ کا دائرہ نہ اتنا تنگ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وسلم سے محبت کے جذبات ہر مسلمان کے دل میں ہی گھٹ کے رہ جائیں اور نہ اتنا وسیع کہ شرک بھی سما جائے -

*ڈاکٹر عثمان احمد*

`ترابِ مدینہ سے اقتباس`

” دِل“کربِ پیہم کی اسیری میں سسکتا ہوا دلنا رسائی کے اندھیروں میں بھٹکتا ہوا دل چشم نمناک کے غرفوں سے جھلکتا ہوا دل درد ...
01/02/2026

” دِل“
کربِ پیہم کی اسیری میں سسکتا ہوا دل
نا رسائی کے اندھیروں میں بھٹکتا ہوا دل
چشم نمناک کے غرفوں سے جھلکتا ہوا دل
درد ہجراں کی طوالت میں بلکتا ہوا دل

دل ہے زندان میں روتے ہوئے قیدی کی طرح
جس کو معلوم نہیں جرمِ اسیری کیا ہے
جس کی تقدیر میں دھڑکن کے سوا کچھ بھی نہیں
جس کو معلوم نہیں حرفِ تسلی کیا ہے

*ڈاکٹر عثمان احمد*

#شاعر
#سکوت
#اضطراب
#افکار #شاعری
#نظم

29/12/2025

دارالمصادر کے زیرِ اہتمام کتب کی تقریبِ رونمائی میں گفت گو

ایک ہے دریا خوابوں کا اور ایک ہے دریا اشکوں کاآنکھوں کی اس دھرتی پر یہ دونوں دریا ملتے ہیںوہ بھی مجھ کو یاد کرے ہے میں ب...
27/12/2025

ایک ہے دریا خوابوں کا اور ایک ہے دریا اشکوں کا
آنکھوں کی اس دھرتی پر یہ دونوں دریا ملتے ہیں

وہ بھی مجھ کو یاد کرے ہے میں بھی اس کو یاد کروں
عشق کے مارے ایسے بھی تو تنہا تنہا ملتے ہیں
ڈاکٹر عثمان احمد
ایک है दरिया ख़्वाबों का और एक है दरिया अश्कों का
आँखों की इस धरती पर ये
दोनों दरिया मिलते हैं
वो भी मुझ को याद करे है, मैं भी उस को याद करूँ
इश्क़ के मारे ऐसे भी तो तन्हा तन्हा मिलते हैं
— डॉक्टर उस्मान अहमद

14 دسمبر 2025 بروز اتوار پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کی کتاب "ترجمان البردہ" کی تقریبِ اعزاز میں شرکت اور گفت گو
24/12/2025

14 دسمبر 2025 بروز اتوار
پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کی کتاب "ترجمان البردہ" کی تقریبِ اعزاز میں شرکت اور گفت گو

ترابِ مدینہ
16/12/2025

ترابِ مدینہ

15/11/2025

احساس کی موت کے بعد چیخیں اور قہقہے ایک جیسے لگتے ہیں

ڈاکٹر عثمان احمد
(اللہ میاں کے نام اداس خطوط).
#قول
#بات
#انتخاب
#کتاب

9 نومبر یومِ پیدائشڈاکٹر علامہ اقبالڈاکٹر عثمان احمد----------------------------------- ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و...
09/11/2025

9 نومبر یومِ پیدائش
ڈاکٹر علامہ اقبال
ڈاکٹر عثمان احمد
-----------------------------------
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تو
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تو.

علامہ اقبال

جو بھی تصویر بناؤں گا ادھوری ہوگی
حسن تیرا کسی تصویر میں آئے کیسے

عثمان احمد

ڈاکٹر عثمان احمد کی نئی تصنیف '' جبلِ احد''ڈاکٹر عثمان احمد کا شعر ہےان کی نظرِ کرم سے ہے جبلِ احدذرہ ذرہ مرا رائی رائی ...
08/11/2025

ڈاکٹر عثمان احمد کی نئی تصنیف '' جبلِ احد''

ڈاکٹر عثمان احمد کا شعر ہے

ان کی نظرِ کرم سے ہے جبلِ احد
ذرہ ذرہ مرا رائی رائی مری

*ڈاکٹر عثمان احمد*

آنکھ میری جو نم سی رہتی ہےغم کی ندیا رگوں میں بہتی ہےآخری بات ہو نہیں پاتیآخری بات دل میں رہتی ہےڈاکٹر عثمان احمد #شاعر ...
18/10/2025

آنکھ میری جو نم سی رہتی ہے
غم کی ندیا رگوں میں بہتی ہے
آخری بات ہو نہیں پاتی
آخری بات دل میں رہتی ہے

ڈاکٹر عثمان احمد
#شاعر
#سکوت #شاعری
#شعر
#افکار #کتاب

Address

Punjab University
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Usman Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category