KidsCare Surgical Solutions

KidsCare Surgical Solutions Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KidsCare Surgical Solutions, Paediatrician, Bajwa Hospital Shahdara, Lahore.

"ماہر بچہ سرجن" کی حیثیت سےہم نوزائیدہ، بچوں اور نوبلوغ کے تمام پیدائشی نقائص وبعدازپیدائش تمام امراض کاعلاج بزریعہ آپریشن کرنےکی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر محمد اعظم
ایم-ایس پیڈیاٹرک سرجری
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ،میو ہسپتال لاہور۔

اگر چہرہ جل جائے تو کونسا" مرہم" چہرے پہ نہیں لگانا چاہیے ؟؟؟ایسی دوائی جس میں "Silver Sulfadiazine" یا دیگر مشابہ مرکبا...
30/11/2025

اگر چہرہ جل جائے تو کونسا" مرہم" چہرے پہ نہیں لگانا چاہیے ؟؟؟

ایسی دوائی جس میں "Silver Sulfadiazine" یا دیگر مشابہ مرکبات ہوں وہ چہرے پر نہیں لگانے چاہیے کیونکہ یہ "Silver Staining" یعنی چہرے کی رنگت کو" چاندی نما" کر سکتا ہے اور یہ رنگت زخم بھرنے کے بعد ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ" پکی" ہو جاتی ہے۔

اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند بچہ سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

پیدائشی" ناف کا سرخ دانہ"  Umbilical Granulomaبعض بچوں میں "ناڑو" اترنے کے بعد ناف میں سرخ رنگ کا دانہ نظرآسکتا ہے یہ" گ...
28/11/2025

پیدائشی" ناف کا سرخ دانہ" Umbilical Granuloma
بعض بچوں میں "ناڑو" اترنے کے بعد ناف میں سرخ رنگ کا دانہ نظرآسکتا ہے یہ" گرینولومہ" یا " پولیپ" ہو سکتاہے۔
اسکی وجہ سے ناف سے خون، ریشہ یا پانی نما مواد آ سکتا ہے۔
معمولی سی سرجری کے بعد یہ مکمل طور پر ٹھیک ہو جاتا ہے۔

اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند بچہ سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

اگر جلنے کے بعد " چھالے" بن جائیں تو کیا اسکو چیرا لگا کر کھول دینا چاہیے ؟؟؟نہیں !!!جلنے کے فوار بعد متاثرہ  شخص کو اس ...
27/11/2025

اگر جلنے کے بعد " چھالے" بن جائیں تو کیا اسکو چیرا لگا کر کھول دینا چاہیے ؟؟؟
نہیں !!!
جلنے کے فوار بعد متاثرہ شخص کو اس جگہ سے نکالیں اورجسم کے متاثرہ حصہ کو " ٹونٹی کے پانی" سے 15 سے 20 منٹ کیلئے ٹھنڈا کرنا چاہیے۔
کسی بھی قسم کا گھریلو ٹوٹکا جیسا کہ، ٹوتھ پیسٹ، نیل، جلی ہوئی روٹی یا دیگر رائج طریقوں کو اپنانے سے مکمل گریز کریں کیونکہ یہ انفیکشن کا باعث بن سکتے ہیں۔
زخم کو صاف اور "نہ چپکنے" والی پٹی سے ڈھانپ لیں اور فورا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

کیا بچوں میں "پیدائشی ہرنیا" کی وجہ سے" خصیہ "یا گولیاں ضائع ہو سکتی ہیں ؟جی ہاں !تصویر میں دکھائی گئی "کالی گولی"  در ا...
26/11/2025

کیا بچوں میں "پیدائشی ہرنیا" کی وجہ سے" خصیہ "یا گولیاں ضائع ہو سکتی ہیں ؟

جی ہاں !

تصویر میں دکھائی گئی "کالی گولی" در اصل 10 دن کے بچے کا خصیہ ہے جو کہ " پیدائشی ہرنیا" کے پھنس جانے کے بعد بروقت آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو گئی ہے۔
پیدائشی ہرنیا کا آپریشن مستند بچہ سرجن سے بر وقت کروائیں

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، بچہ سرجری وارڈ
میوہسپتال، لاہور

باجوہ ھسپتال، شاھدرہ ٹاؤن لاہور
سوموار سے جمعہ 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال، بیگم کوٹ، لاہور شیخوپورہ روڈ
سوموار سے جمعہ 5 سے 6 بجے
0336 4157475

پیدائشی لال نشان Infantile Haemangioma
26/11/2025

پیدائشی لال نشان Infantile Haemangioma

پیدائشی لال نشان۔ Infantile Haemangioma

عمومی طور پہ یہ نشان پیدائش کے وقت ظاہر نہیں ہوتا لیکن یہ ایک چھوٹے سے نقطہ کی صورت میں موجود ہو سکتا ہے پیدائش کے تین سے چار ہفتہ بعد یہ نقطہ والا نشان اہستہ اہستہ بڑا ہونا شروع ہوتا ہے اور ایک سال کی عمر تک یہ مسلسل بڑا ہوتا رہتا ہے۔ ایک سال سے پانچ سال کی عمر تک اس کے سائز میں مزید اضافہ نہیں ہوتا اور اس کا رنگ اہستہ اہستہ پیلا پڑنا شروع ہو جاتا ہے اور اس کا سائز بھی اہستہ اہستہ چھوٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے اور پانچ سے سات سال کی عمر تک یہ بالکل جلد کے رنگ کی طرح ہو جاتا ہے اور اس کے نیچے ایک چربی نما رسولی رہ جاتی ہے۔ یہ خون کی نالیوں کی رسولی ہوتی ہے جو جسم کے کسی بھی حصے میں موجود ہو سکتی ہے، یہ اندرونی اعضا میں بھی موجود ہو سکتی ہے لیکن سب سے زیادہ یہ جلد پر پائی جاتی ہے۔
اگر جسم پر ان رسولیوں کی تعداد پانچ یا پانچ سے زیادہ ہو تو اس کنڈیشن کو" ہیمینجیوما ٹوسس" کہتے ہیں اور اس طرح کی بیماری کے ساتھ خدشہ ہوتا ہے کہ یہی بیماری جگر میں بھی موجود ہو۔
اسی طرح اگر یہ بیماری چہرے پر پائی جاتی ہے تو ایسے بچے دماغی، دل، کانوں، خون کی نالیوں، اور ہڈیوں کے امراض میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔
اگر یہ رسولی کمر پر ریڑھ کی ہڈی کے اوپر موجود ہو تو ایسے بچوں کو پیدائشی کمر کا پھوڑا خون کی نالیوں، جلد اور گردوں کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
اور اگر یہی رسولی زیر ناف عضا یا حصہ پر موجود ہو تو ایسے بچوں میں پاخانے کے راستے، پیٹ کے اعضاء، پیدائشی کمر کا پھوڑا اور جلد کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
اس بیماری کی پیچیدگیاں اس سے منسلک بیماریوں کے مطابق ہوتی ہیں عمومی طور پہ اس نشان کے اوپر چوٹ لگنے کی وجہ سے زخم ا سکتا ہے، خون نکل سکتا ہے اور ریشہ پڑ سکتا ہے اور اگر یہی بیماری جگر میں بھی موجود ہو تو ایسے بچوں کا دل بھی فیل ہو سکتا ہے۔
اس بیماری کا علاج کھانے والی دوائی, سرجری یا جراہی، زخم کے اوپر لگانے والی دوائیااور زخم کے اندر ٹیکوں کی مدد سے بھی کیا جا سکتا ہے.
اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند بچہ سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹر محمد اعظم
کنسلٹنٹ ماہر امراض بچہ سرجری میو ہسپتال، لاہور ۔
باجوہ ھسپتال، شاھدرہ ٹاؤن، لاہور۔
سوموارسے جمعہ دوپہر 3 سے 5 بجے تک

موبائل فون/وٹس ایپ: 4157475-0336

"انگلیوں کا آپس میں جڑا ہونا"  Syndactylyبعض بچوں میں پیدائش کےوقت ہاتھ یا پاوں کی انگلیاں " آپس میں جڑی ہوئی" ہو سکتی ہ...
25/11/2025

"انگلیوں کا آپس میں جڑا ہونا" Syndactyly
بعض بچوں میں پیدائش کےوقت ہاتھ یا پاوں کی انگلیاں " آپس میں جڑی ہوئی" ہو سکتی ہیں، اس جسمانی ساختی تبدیلی کو "سینڈیکٹیلی" کہتے ہیں۔

ایسے بچوں میں ممکنہ طور پر ریڑھ کی ہڈی، پاخانے کے راستے اور اندرونی اعضا کے مسائل ہو سکتے ہیں اور ایسی لڑکیوں میں جنسی اعضاء کے مسائل کا خدشہ ہو سکتا ہے، لہذا مستند " بچہ سرجن" سے معائنہ ضرور کروانا چاہیے۔
اسکا علاج بذریعہ آپریشن ہی کیا جاتا ہے اور آپریشن کے وقت کا تعین " انگلی کونسی ہے اور " جڑی ہوئی انگلیوں کی تعداد" پر منحصر ہوتا ہے۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

ایک سے زیادہ انگلیاں ہونا۔     Polydactylyبعض بچوں میں پیدائش کےوقت ایک سے زیادہ انگلیاں ہو سکتی ہیں اس سے ہاتھ اور پاؤں...
23/11/2025

ایک سے زیادہ انگلیاں ہونا۔ Polydactyly
بعض بچوں میں پیدائش کےوقت ایک سے زیادہ انگلیاں ہو سکتی ہیں اس سے ہاتھ اور پاؤں دونوں اعضا متاثر ہو سکتے ہیں اور اس جسمانی حالت کو "پولی ڈیکٹیلی" کہتے ہیں۔
ایسی انگلیاں " جوڑ والی" اور " بغیر جوڑ والی" ہو سکتی ہیں اور کچھ بچوں میں یہ ایک " مکمل انگلی" ہوتی ہے جو دیگر انگلیوں کی طرح حرکت کر سکتی ہے۔ زیادہ تر بچوں میں عمومی طور پر ایک ہی انگلی زیادہ ہوتی ہے لیکن کچھ بچوں میں " ایک سے زیادہ زائد انگلیاں" ہو سکتی ہیں۔
ایسے بچوں میں ممکنہ طور پر ریڑھ کی ہڈی، پاخانے کے راستے اور اندرونی اعضا کے مسائل ہو سکتے ہیں اور ایسی لڑکیوں میں جنسی اعضاء کے مسائل کا خدشہ ہو سکتا ہے، لہذا مستند " بچہ سرجن" سے معائنہ ضرور کروانا چاہیے۔
اسکا علاج بذریعہ آپریشن ہی کیا جاتا ہے اور آپریشن کے وقت کا تعین " انگلی کونسی ہے اور زائد انگلی کی قسم" پر منحصر ہوتا ہے۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

چیرے والے ختنے.   Freehand Circumcision:عموما یہ طریقہ بڑے بچوں اور جوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے  لوگ جن میں ...
20/11/2025

چیرے والے ختنے. Freehand Circumcision:

عموما یہ طریقہ بڑے بچوں اور جوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور ایسے لوگ جن میں ختنوں کی جلد سامنےوالے حصے کے ساتھ چپک جاتی ہے(Phimosis) یا ختنوں کی جلد پیچھے کو پھسل جاتی ہے اور سامنے واپس نہیں آتی (Paraphimosis) یا آپ کے پاس دیگر وسائل موجود نہ ہوں۔

اس طریقے میں ختنوں کی اضافی جلد کو کاٹ دیا جاتا ہے اور باقی ماندہ جلد کو ٹانکوں کی مدد سے آپس میں جوڑ دیا جاتا ہے

اس طریقے کے بعد ایک سے زیادہ مرتبہ پٹی کروانی پڑ سکتی ہے، اینٹی بائیوٹک اور درد کی دوائی استعمال کرنا پڑتی ہے۔

اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند پیڈیاٹرک سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475

کیا  "خصیوں کا تھیلی میں نہ آنا"  کا علاج دیر سے کروانے سے کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ؟جی ہاں !!!ایسے بچوں میں " بانجھ پن...
18/11/2025

کیا "خصیوں کا تھیلی میں نہ آنا" کا علاج دیر سے کروانے سے کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ؟
جی ہاں !!!
ایسے بچوں میں " بانجھ پن" اور " خصیوں کے کینسر" کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

اپنے بچوں کا علاج ہمیشہ مستند پیڈیاٹرک سرجن سے کروائیں۔

ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
بروز سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے

0336 4157475
**es
**es

سٹیپلر والے ختنے۔         Stapler Circumcisionیہ طریقہ زیادہ تر بڑے  بچوں اور نوجوان میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس طریقہ سے...
16/11/2025

سٹیپلر والے ختنے۔ Stapler Circumcision

یہ طریقہ زیادہ تر بڑے بچوں اور نوجوان میں استعمال کیا جاتا ہے۔
اس طریقہ سے عمومی طور پر بے ہوشی کی ضرورت نہیں ہوتی، خون نہیں نکلتا، معمولی زخم ہوتا ہے، پٹی کروانے کی ضرورت نہیں پڑتی اور اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال نہیں کرنا پڑتی البتہ کچھ عرصہ کیلئے درد کی دوائی استعمال کرنا پڑ سکتی ہے۔
سرجن کا اس طریقے سے مکمل واقف ہونا ضروری ہوتا ہے، یہ آلہ ایک مرتبہ استعمال کے بعد دوبارہ استعمال نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے یہ طریقہ بہت مہنگا ہوتا ہے۔

سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے تک۔
0336 4157475

         #اطفال  #جراحی
15/11/2025

#اطفال #جراحی

کلپ والے ختنے۔         Mogen Clamp Circumcisionیہ طریقہ سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور  زیادہ تر عطائی بھی یہی آلہ ...
13/11/2025

کلپ والے ختنے۔ Mogen Clamp Circumcision
یہ طریقہ سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور زیادہ تر عطائی بھی یہی آلہ استعمال کرتے ہیں۔ اس طریقہ سے آپ 5 سال کے بچوں کے ختنے با آسانی کر سکتے ہیں۔
ایک سٹیل کا آلہ جسکو "موگن کلپ" کہتے ہیں ختنوں کی زائد جلد کو کاٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جلد کو کھینچا جاتا ہے، سر/سامنے والے حصے کو نیچے کی طرف دھکیلا جاتا ہے اور پھر موگن کلپ لگا دیا جاتا ہے، کچھ دیر کے بعد اضافی جلد کو کاٹ کر بقیہ ماندہ جلد کو سر والے حصے کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے اور پھر مرہم پٹی کر دی جاتی ہے۔

اس طریقہ میں ایک سے زائد بار مرہم پٹی کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اینٹی بائیوٹک اور درد کم کرنے والی ادویات کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

زخم میں ریشہ پڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اگر نا تجربہ کار لوگ اس طریقہ کو استعمال کرتے ہیں تو عضو کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، سامنے یا سر والے حصے کو کاٹ سکتے ہیں، ضرورت سے کم یا زیادہ جلد بھی کاٹی جا سکتی ہے اور بعض اوقات عضو کے شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے، لہذا اگر اس طریقہ کو اپنانا ہو تو ہمیشہ ماہر بچہ سرجن سے رابطہ کریں۔


ڈاکٹرمحمداعظم
سینئررجسٹرار، پیڈیاٹرک سرجری، میوہسپتال ،لاہور

باجوہ ھسپتال شاھدرہ ٹاؤن لاہور
سوموار سے جمعہ، 3 سے 5 بجےتک

نورالشفا ہسپتال،بیگم کوٹ،لاہورشیخوپورہروڈ
سوموار سے جمعہ، 5 سے 6 بجے تک۔
0336 4157475

Address

Bajwa Hospital Shahdara
Lahore
54950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KidsCare Surgical Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to KidsCare Surgical Solutions:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram