Al Hamid Human Welfare Foundation is a non-profit organization established to fulfill the vision of Late Hazrat Moulana Syed Hamid Mian (رحمۃ اللہ علیہ). Our foundation aims to establish modern educational institutions from primary to Ph.D. levels to promote quality learning. We work to improve healthcare by setting up hospitals, clinics, labs, and first aid centers across the country, ensuring ca
re for everyone, regardless of ethnicity, gender, or religion. Additionally, we are committed to offering scholarships to underprivileged students and providing affordable housing solutions to the poor, middle, and lower-middle classes. Through our efforts, we also aim to eliminate illiteracy by building libraries and study zones while advancing teaching methods using modern tools and technology. Our foundation organizes medical camps, supports disaster victims, and provides aid to widows, orphans, and deserving individuals. We believe in sharing knowledge by publishing educational, informative, and inspiring materials, while also hosting public events and courses to enhance learning and awareness. Together, we strive to create a society where everyone has access to opportunities for a better future.
الحامد ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو حضرت مولانا سید حامد میاں رحمۃ اللہ علیہ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے قائم کیا گیاہے۔ ہمارا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے، خاص طور پر تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں۔ ہماری فاؤنڈیشن جدید تعلیمی ادارے قائم کرنے کا عزم رکھتی ہے، جن میں پرائمری سے پی ایچ ڈی تک معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
ہم ملک بھر میں ہسپتالوں، کلینکس، لیبز اور فرسٹ ایڈ سینٹرز قائم کرکے ہر فرد کو، بغیر کسی تعصب کے، صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مستحق طلباء کو وظائف دینا اور غریب، متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش فراہم کرنا ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔
ہم جہالت کو ختم کرنے کے لیے لائبریریاں اور مطالعے کے زون قائم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں اور جدید تدریسی طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ ہماری فاؤنڈیشن میڈیکل کیمپس منعقد کرے گی، قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کرے گی، اور بیواؤں، یتیموں اور مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہےگی۔
ہم تعلیم، معلومات اور رہنمائی پر مبنی کتابیں، رسالے اور مضامین شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی پروگرامز اور کورسز کے انعقاد کے ذریعے آگاہی اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہر کسی کو بہتر مستقبل کے مواقع میسر ہوں۔