Dr. M Mughal

Dr. M Mughal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. M Mughal, Medical and health, Lahore.

12/07/2024

نو ماہ سے بڑے بچے کی خوراک
صبح :
روٹی
جو کا دلیہ
گندم کا دلیہ
ساگودانہ سوجی کی کھیر
بادام کاجو یا پھول مکھانے پیس کر کسی بھی دلیہ میں ڈال دیں
دوپہر:
دہی
موسمی پھل
پاستا
انڈہ
رات :
چاول
کم نمک والی دالیں
چینی کا کم سے کم استعمال

بچے کی خوراک کے معاملے میں کسی قسم کی سستی مت دکھائیں
۔ بچے کسی بھی خوراک کا عادی ہونے میں 1 سے دس دن لے سکتا ہے۔ بار بار دیں مگر زبردستی نہ کریں
کھانے جو چیزیں ہاتھ میں تھمائی جا سکتی وہ ہاں میں دیں
دن میں کم سے کم بھی ml 600 پانی ضرور دیں۔

حیض / ایام / ماہواری کی کمی یا زیادتی حیض خواتین کی صحت کا ایک اہم حصہ ہے، اس کے دنوں میں کمی یا زیادتی کے کی کئی وجوہات...
12/07/2024

حیض / ایام / ماہواری کی کمی یا زیادتی

حیض خواتین کی صحت کا ایک اہم حصہ ہے، اس کے دنوں میں کمی یا زیادتی کے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں مگر کن صورتوں مین ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے یہ جاننا ہر لڑکی کے لیے ضروری ہے۔ ہمارے ہاں اکثر مکمل طور پہ رہنمائی نہیں ملتی۔ اکثر لڑکیاں اردگرد سے پوچھ کر یا دائیوں کے کہنے پہ ادویات کا کورس کر لیتی ہیں جو کہ بسا اوقات غیر ضروری ہوتا ہے اور الٹا نقصان کا باعث بنتا ہے۔

ایک عام غلط فہمی یہ بھی ہے کہ پیریڈز کا سائیکل ہمیشہ 28 دن کا ہوتا ہے جب کہ یہ 21 سے 35 دن کے دوران ایک مشتمل ہو سکتا ہے

• اگر اپ کا سائیکل 21 دن کا ہے تو یہ بھی نارمل ہے
• اگر اپ کا سائیکل 35 دن کا ہے تو یہ بھی نارمل ہے
• اگر اپ کو پیریڈز 3 دن تک ا رہے ہیں تو یہ بھی نارمل ہے اور اگر اپ کے پیریڈز 9 دن اتے ہیں تو یہ بھی نارمل ہے

• بعض عورتوں کو ہمیشہ تین سے چار دن سے زیادہ خون نہیں اتا اس صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یا اگر نو دن سے زیادہ ہو تو بھی اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

• اپ کو کم سے کم ایک چھ ماہ تک اپنے پیریڈز سائیکل کو سمجھنا ضروری ہے اگر اپ کو سال میں نو مرتبہ سے بھی کم پیریڈ اتے ہیں تو پھر اپ کو پیریڈز کی کمی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

• اگر آپ دن میں تین 3 سے 5 مرتب پیڈز تبدیل کرنا پڑتا ہے تو یہ نارمل ہے اگر ہر ایک یا دو گھنٹے بعد تبدیل کرنا پڑ رہا ہے تو یہ زیادہ بہاؤ کی علامت ہے۔

• یہاں یہ بات بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ہر عورت کبھی نا کبھی ماہواری کے دنوں میں کمی یا زیادتی کا شکار ضرور ہوتی ہے سو فورا گھبرانا نہیں چاہئے کچھ کیے بنا بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں تاہم پیچھے کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔

عام وجوہات

1. **تناؤ اور دباؤ**: تناؤ اور دباؤ خواتین کے ہارمونز پر اثر ڈال سکتے ہیں، جو حیض کے سائیکل کو متاثر کرتے ہیں۔ بعض خواتین بہت سٹریس لیتی ہیں یا کوئی واقعہ یا حادثہ کی صورت میں شدید پریشانی پیریڈز کو متاثر کرتی ہے۔ امتحان کے دنوں میں بھی ایسا ہونا نارمل ہے۔

2. **وزن میں تبدیلیاں**: بہت زیادہ وزن کم کرنا یا بڑھانا بھی حیض کے سائیکل کو متاثر کر سکتا ہے۔خاص طور پہ بہت تھوڑے عرصے میں وزن کا گھنٹا یا بڑھنا۔

3۔ نیند نہ لینا یا دن میں سونا اور رات جاگنا بھی جسمانی صحت پہ تبدیلی لاتا ہے۔

4. **بیماریاں**: کچھ بیماریاں جیسے پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) بھی اس کا سبب بن سکتی ہیں۔

5. **ادویات**: کچھ ادویات بھی حیض کے سائیکل کو متاثر کر سکتی ہیں۔

6. **ہائپر تھائیرائیڈزم یا ہائپو تھائیرائیڈزم**: تھائیرائیڈ گلینڈ کی خرابی بھی بے ماہواری کی خرابی کا سبب بن سکتی ہے۔

7. **مانع حمل گولیاں**: مانع حمل گولیاں چھوڑنے کے بعد بھی کچھ عرصے کے لیے ماہواری کا سائیکل بے قاعدہ ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

1. **شدید درد یا خون بہاؤ**: اگر حیض کے دوران شدید درد یا غیر معمولی طور پر زیادہ خون بہنے کی شکایت ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

2. **مسلسل بے قاعدگی**: اگر مسلسل دو یا تین مہینے حیض کا سائیکل irregular ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

3. **حیض کا رک جانا**: اگر آپ کی عمر 45 سال سے کم ہے اور تین مہینے یا اس سے زیادہ عرصے سے حیض نہیں آ رہا ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

4. **حمل کی کوشش**: اگر آپ حاملہ ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اور حیض بے قاعدہ ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

5. **دیگر علامات**: اگر ماہواری کی کمی کے ساتھ دیگر علامات جیسے وزن میں غیر معمولی تبدیلی، بالوں کا جھڑنا، یا چہرے پر بال آنا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

مزید معلومات کے لیے انباکس کریں یا کمنٹ کریں_
کاپی پیسٹ کرنے کی اجازت نہیں

Address

Lahore
5300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. M Mughal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram