06/09/2025
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کے دل خوشی اور شکر سے لبریز ہو جاتے ہیں۔ یہ دن اس عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے جن کی ولادت سے جہالت کا اندھیرا ختم ہوا اور دنیا علم، ہدایت اور رحمت سے منور ہوئی۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرت، اخلاق اور پیغام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اس موقع پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگیاں آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، اخوت، محبت اور خدمتِ خلق کو فروغ دیں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے کوشش کریں۔ یہی اس دن کا اصل پیغام اور مقصد ہے۔