
10/06/2025
وزیراعلی کی ہدایت پر مفت علاج ،کھانے کی فراہمی سےمریض و تیماردار کو ریلیف ملا !پرنسپل جنرل ہسپتال
معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں پروفیسر فاروق افضل
ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکس سٹاف کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں،
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج کی ڈیوٹی سٹاف و مریضوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کے موقع پر گفتگو
لاہور- 9جون
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں ، عید کے پر مسرت دن پربھی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز، نرسز و پیرا میڈیکس سٹاف کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں - ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال میں انتظامی ڈاکٹرز ،ہیلتھ پروفیشنلز اور مریضوں کے ساتھ عید الضحی کی خوشیاں بانٹنے ہوئے کیا -اس موقع ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین و دیگر بھی موجود تھے
-پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے کہا کہ
ایل جی ایچ میں ملک بھر سے مریض علاج معالجے کے لیے آتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو علاج کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے مریضوں و ان کے عزیز واقارب کو تین وقت کا معیاری کھانا بھی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے آنے والوں کی مشکلات بھی کم ہوئی ہیں- قبل ازیں پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عید کی تعطیلات میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی-انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے انسانی ہمدردی سے ہی پروان چڑھتے ہیں، جن افراد کا نصب العین دکھی انسانیت کی بھلائی اور رب کریم کی رضا کا حصول ہو وہ عزت اور تکریم کے حقدار ٹھہرتے ہیں- پروفیسر فاروق افضل نے مریضوں کو عید کی مبارکباد دی اور ان کی جلد صحت یابی کیلے دعا بھی کی-
۔
۔