
30/07/2025
طبِ یونانی ، قانون مفرد اعضاء ، آیورویدک ،
عالمی شہرت یافتہ حکمت یا دیسی طریقہ علاج میں گوکھرو، بھکڑا، خارخسک، ٹرائبلس، کے مدمقابل یا متبادل دنیا کی کوئی مفرد دوا نہیں ہوسکتی ھے۔
میرا چیلنج
پوری دنیا کا کوئی میڈیکل اسٹور کوئی نیوٹریشن اسٹور ایسا نہیں ھے جہاں کھار بھکڑا یعنی ٹرائبلس ایسٹریکٹ کسی نا کسی صورت میں دستیاب نا ہو
افعال و اثرات
کھار بھکڑا مرد و عورت دونوں کے تولیدی نظام اور پیشاب کی نالی میں مفید سمجھا جاتا ہے، خصوصاً یونانی، آیورویدک اور ہربل طب میں اس کے فوائد درج ذیل ہیں
ٹیسٹوسٹیرون میں بہتری
ٹرائبلس کا ایک جزو جسم میں لُوٹینائزنگ ہارمون کو بڑھاتا ہے، جس سے ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار بہتر ہوتی ہے۔
یہ بانجھ پن میں بھی معاون سمجھا جاتا ہے۔
منی کی کوالٹی اور مقدار میں بہتری
سپرم کاؤنٹ، حرکت اور کوالٹی بہتر ہو سکتی ہے۔
نطفے کی کمی یا رقتِ منی (پتلا پن) میں مفید
عضو تناسل میں دوران خون بہتر کرتا ہے
نامردی یا سختی کی کمی میں مددگار
عضو میں دوران خون کو بہتر کرکے شہوت میں اضافہ کرتا ہے۔
عورتوں کے لیے فوائد
ہارمونی توازن
پولی سسٹک اووری سنڈروم میں ہارمونز کو بیلنس کرنے میں مددگار PCOS کو بہتر کر سکتا ہے۔
بانجھ پن میں مفید
عورتوں میں انڈے کے اخراج کو ریگولیٹ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
ٹرائبلس ایسٹریکٹ کا استعمال عورتوں میں ہارمونز بہتر کرکے ماہواری کو ریگولر بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔
دونوں (مرد و عورت) کے لیے
پیشاب کی نالی کے انفیکشن کو ختم کرتا ھے
مثانے کی گرمی اور جلن کم کرتا ہے
بار بار پیشاب آنا، جلن، سوزش میں مفید۔
گردے کی پتھری
روایتی طب میں اسے پتھری توڑنے والی جڑی بوٹی سمجھا جاتا ہے۔
گردوں کی صفائی اور پیشاب کی روانی بہتر کرتا ہے۔
بشکریہ
حکیم محمد شہزاد صاحب۔