
09/09/2025
📍 وائس کمشنر پیسسی کا اچانک دورہ سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ
وائس کمشنر پیسسی ہیڈ آفس لاہور جناب توقیر الیاس چیمہ نے مورخہ 8 ستمبر 2025ء کو سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا۔
👨⚕️ دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، او پی ڈی، فارمیسی، انڈور وارڈز، ریڈیالوجی، لیبارٹری اور ڈے کیئر کا معائنہ کیا۔ مریضوں (ورکرز) سے ملاقات کی اور علاج معالجہ و سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
🩺 ہسپتال کے عملے کی حاضری بھی چیک کی گئی، صفائی و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔
🤝 وائس کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مظہر الحسن اعوان سے ملاقات کے دوران ورکرز کو معیاری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی ہدایات دیں۔