Hakeem Saleemi

Hakeem Saleemi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Saleemi, Healthcare administrator, Lahore.

مایوسی ترک کر کے امید قائم کرنا: کامیابی کی کنجیزندگی میں ہر انسان کو چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات...
15/10/2024

مایوسی ترک کر کے امید قائم کرنا: کامیابی کی کنجی
زندگی میں ہر انسان کو چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات یہ چیلنجز اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ مایوسی دل میں گھر کر لیتی ہے۔ لیکن مایوسی کو ترک کر کے امید قائم کرنا کامیابی کے لیے ضروری ہے۔

امید انسان کو نئی طاقت اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔ جب ہم امید رکھتے ہیں، تو ہم خود کو مثبت سوچنے کی طرف مائل کرتے ہیں، جو ہمیں مسائل کا حل تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ امید کی کرن ہماری راہ میں روشنی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہمیں مستقل محنت کرنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔

کامیاب لوگ ہمیشہ ناکامیوں سے سیکھتے ہیں اور مایوس ہونے کے بجائے ان تجربات کو اپنی ترقی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہر ناکامی ایک موقع ہے، اور ہر نئے دن کی شروعات امید کا نیا باب کھولتی ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ مایوسی کو چھوڑ کر امید قائم کرنا نہ صرف کامیابی کی طرف بڑھنے کا راستہ ہموار کرتا ہے بلکہ زندگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ہمیشہ امید کی شمع جلائے رکھیں، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

مندرجہ بالا تحریر نیشنل کونسل فار طب اور طبیب کو درپیش مسائل اور ان حالات میں مایوسی پھیلانے والوں کو پیش نظر رکھ کر تحریر کی گئی ہے؛

ہم نے ہر مشکل کا مل کر مقابلہ کرنا ہے مایوسی کو اپنے قریب پھٹکنے نہیں دینا اور امید کا دامن ہر وقت ہاتھ میں تھامے رکھنا ہے اور ان شاء اللہ طب اور طبیب کے حق میں بہتر ہوگا -

ہمارے خیر خواہ ہمیں خوش اور اسودہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں- اور بعض احباب ہماری خوشی کی وجہ سے کوئی زیادہ راحت اور سکون نہیں...
30/07/2024

ہمارے خیر خواہ ہمیں خوش اور اسودہ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں-
اور بعض احباب ہماری خوشی کی وجہ سے کوئی زیادہ راحت اور سکون نہیں پاتے -
بس ہوتا وہی ہے جو اللہ کرتا ہے اور اللہ بے شک بہتر کرتا ہے-

میری اپنے تمام خیر خواہوں اور احباب کے لیے دعا ہے کہ اے رحیم و کریم ذات تو اپنی شان کریمی کے صدقے میرے خیر خواہوں اور احباب کو سکون اور دلی اطمینان نصیب فرما دے- آمین

28/07/2024

وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء
( Watu Izzu Man Tasha Watu Zillu Man Tasha )

حکیم قاضی جمشید ایک بہترین انسان محنتی اور اثاثہ ہیں اللہ ان کو سلامت رکھے شاد و آباد رہیں
04/11/2023

حکیم قاضی جمشید ایک بہترین انسان محنتی اور اثاثہ ہیں اللہ ان کو سلامت رکھے شاد و آباد رہیں

25/01/2023
کھلی کچہری5 جنوری 2023 صبح 11 بجے سے 1 بجے
29/12/2022

کھلی کچہری
5 جنوری 2023 صبح 11 بجے سے 1 بجے

صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی‘شفاء الملک حکیم محمد حسن ؒ قرشی کے یوم ولادت پر منعقدہ نیشنل سیمینار میں علا...
29/12/2022

صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی‘شفاء الملک حکیم محمد حسن ؒ قرشی کے یوم ولادت پر منعقدہ نیشنل سیمینار میں علامہ اقبال کے پوتے سینیٹر ولید اقبال کے ہمراہ شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کررہے ہیں۔

صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی کا شفاء الملک حکیم محمد حسن ؒقرشی کے یوم ولادت پر منعقدہ نیشنل سیمینار سے خط...
28/12/2022

صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی کا شفاء الملک حکیم محمد حسن ؒقرشی کے یوم ولادت پر منعقدہ نیشنل سیمینار سے خطاب

کوالیفائیڈ اطباء کے لئے چھ ماہ کے حجامہ سپیشلائزڈ سرٹیفکیٹ کورس کی منظوری دے دی گئی ہے: حکیم محمد احمد سلیمیصدر نیشنل کو...
06/11/2022

کوالیفائیڈ اطباء کے لئے چھ ماہ کے حجامہ سپیشلائزڈ سرٹیفکیٹ کورس کی منظوری دے دی گئی ہے: حکیم محمد احمد سلیمی
صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی نے لاہورحجامہ سمپوزیم کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طب کونسل حجامہ کی سرکاری سرپرستی کے اقدامات کررہی ہے۔ کونسل کے حالیہ اجلاس میں کوالیفائیڈ اطباء کے لئے چھ ماہ کے حجامہ سپیشلائزڈ سرٹیفکیٹ کورس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ فاضل الطب و الجراحت کے سال سوم کے نصاب میں حجامہ کے نئے تفصیلی باب کا اضافہ کیا ہے اور سال سوم میں ہی حجامہ کا پریکٹیکل بھی رکھا گیا ہے۔ بطور طبیب رجسٹریشن سے پہلے لازمی ہاوس جاب میں حجامہ ہینڈ آن ٹریننگ بھی ضروری قرار دے دی گئی ہے۔حجامہ (کپنگ تھراپی) ایک سائنٹفک طریقہ ہے جسے یونانی اطباء مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں مختلف بیماریوں اور مسائل کے علاج، صحت کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر کرنے کے ذریعہ کے طور پر عام رائج ہے۔
صدر نیشنل کونسل نے مزید بتایا کہ حجامہ کرنے کا اختیار قانونی طور پر صرف کوالیفائیڈ رجسٹرڈ طبیب کو ہے۔
| | | | | |

نیشنل کونسل فار طب کے زیر اہتمام لاہور میں  ایک اہم مشاورتی اجلاس- اہم طبی امور پر مشاورت صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم مح...
05/10/2022

نیشنل کونسل فار طب کے زیر اہتمام لاہور میں ایک اہم مشاورتی اجلاس- اہم طبی امور پر مشاورت صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی ,سینئر نائب صدر پاکستان طبی کانفرنس ڈاکٹر زاہد اشرف ,سیکرٹری جنرل پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم منصور العزیز , چئیرمین پی ٹی پی ایم اے جناب حارث ثوبان قریشی , حکیم عرفان شاہد , سی ای او قرشی فاؤنڈیشن جناب عدیل سعید میر ,حکیم یاسر امین , چیئرپرسن سائنس اینڈ ریسرچ کمیٹی این سی ٹی طبیبہ رابعہ محمود , طبیبہ ثناء , حکیم یاسر علی اور سکندر حیات زاہد کی شرکت۔
| | | | | |

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Saleemi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share