19/09/2022
ماں کا دودھ پلانا:
ماں کا دودھ آپ کے بچے کے لیے بہترین قدرتی غذا ہے۔ بچوں کو جتنے زیادہ عرصے تک ماں کا دودھ پلایا جاتا ہے، یہ اتنا ہی زیادہ ماؤں اور بچوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی سفارش کے مطابق، بچوں کو پہلے چھ مہینے تک صرف ماں کا دودھ ہی پلانا چاہیے اور چھ مہینے سے دو سال تک ٹھوس غذا کے ساتھ ماں کا دودھ جاری رکھنا چاہیے۔
ماں کا دودھ پلانے کے فائدے
•ماں کا دودھ وہ تمام ضروری مغذیات فراہم کرتا ہے جو بچے کی زندگی کے شروع کے چھ مہینے میں اس کی تمام ضروریات کو پوری کرتی ہیں
•ماں کے دودھ میں موجود پروٹین آسانی سے ہضم اور جذب ہوجاتی ہیں
•ماں کے دودھ میں بہت ساری اینٹی باڈیز اور امیونو گلوبولین ہوتی ہیں، جن سے بچے کی بیماری سے لڑنے کی طاقت کو مضبوط کرنے میں مدد ملتی ہے، اور الرجی کی کیفیات اور انفیکشن میں مبتلا ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے
•ماں کا دودھ پینے کے دوران، ماں اور بچے کے درمیان قریبی اور گہرے اتصال کی وجہ سے ماں اور شیر خوار بچے کا رشتہ بہت مضبوط ہوجاتا ہے
•ماں کا دودھ پلانا بوتل کا دودھ پلانے کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش، آرام دہ، جذباتی اور ماحولیاتی طور پر مناسب ہوتا ہے
جب آپ اپنے بچے کو ڈبہ بند دودھ پلانے پر غور کریں، تو
آپ کو مندرجہ ذیل کی واقفیت ہونی چاہیے:
•ڈبہ بند دودھ بچوں کو کوئی اینٹی باڈی فراہم نہیں کرتا ہے۔ پاؤڈر والا شیر خوار کا ڈبہ بند دودھ جراثیم سے پاک مصنوعہ نہیں ہے۔ ڈبہ بند دودھ کو غلط طریقے سے تیار کر کے استعمال کرنے سے شیر خوار بچے کو انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے
•شیر خوار کا ڈبہ بند دودھ مہنگا ہوتا ہے۔ والدین کو دودھ کے پاؤڈر پر کافی زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے
•جب آپ ایک بار اپنے بچے کو ڈبہ بند دودھ پلانا شروع کر دیں گی، تو آپ کے پستان سے دودھ کی پیداوار کم ہوجائے گی۔ آپ کے لیے پھر سے دودھ پلانا شروع کرنا مشکل ہوگا
ماں کا دودھ نہ پلانے سے آپ کے بچے میں اِن بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
Childhood obesity,
Type 1 and type 2 diabetes,
Leukemia,
Sudden infant death syndrome.
دودھ نہ پلانے سے ماں میں اِن بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
Breast cancer,
Ovarian cancer,
Retained gestational weight gain,
Type 2 diabetes,
Myocardial infarction,
Metabolic syndrome.