03/12/2025
ہم پاکستانی، انڈین، بنگالی اور فلپینی ایک آفس میں مل کر کام کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔ ایک میز پر کھانا بھی نوش فرماتے ہیں اور ایک ہی چھت کے نیچے رہتے بھی ہیں۔ آپس میں جھگڑنا محض کوئی اتفاق ہو سکتا ہے ورنہ عموماً خشگوار موڈ میں ہی رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دیتے ہیں۔
ہم ایک کمرے میں مسلم، عیسائی، ہندو، بدھ مت اور سکھ مل کر کام کرتے ہیں۔
ہم گلف میں مل کر کام کر رہے ہیں اس لیے “گلف” ترقی کر رہا ہے اور اپنے ممالک میں ہم لڑ رہے ہیں اس لیے ہم ترقی بھی نہیں کر پا رہے۔ عوام وہی ہے بس یہاں کے حکمران ہمارے حکمرانوں جیسے نہیں۔