Ashafi Clinic Begum Kot Shahdara

Ashafi Clinic Begum Kot Shahdara مستند ڈاکٹر ، مستند علاج

ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻮﻻ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺗﮯ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﺩﮮﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﯿﺮﯼ ﺭﺣﯿﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼﺗﮏ ﻋﯿﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﺍُﺗﮯ ﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮﺩﮦﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﯿﺮﯼ ﮐﺮﯾﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼﺟﺲ ﺩﮮ ﺻﺪﻗﮯ...
30/03/2018

ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻮﻻ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺗﮯ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﺩﮮ
ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﯿﺮﯼ ﺭﺣﯿﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼ
ﺗﮏ ﻋﯿﺐ ﻣﯿﺮﮮ ﺍُﺗﮯ ﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮﺩﮦ
ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺗﯿﺮﯼ ﮐﺮﯾﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼ
ﺟﺲ ﺩﮮ ﺻﺪﻗﮯ ﮨﯽ ﺗﻮ ﺳﺎﻧﻮﮞ ﺑﺨﺸﻨﺎ ﺍﮮ
ﺗﯿﻨﻮﮞ ﺍُﻭﺱ ﻧﻮﺭِ ﻗﺪﯾﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼ
ﺩﻥ ﻣﺤﺸﺮ ﻧﮧ ﺑﺮﯼ ﺩﯼ ﭘُﭽﮫ ﮨﻮﻭﮮ
ﻣﺼﻄﻔﯽ ﺩﯼ ﯾﺘﯿﻤﯽ ﺩﺍ ﻭﺍﺳﻄﮧ ﺍﯼ
ﺟﺲ ﺩﯼ ﺍﮐﮭﯿﺎﮞ ﭼﻮ ﺍﻭﺩﯼ ﯾﺎﺩ ﺍﻧﺪﺭ
ﻭﮔﺪﺍ ﺩﻧﮯ ﺭﺍﺗﯽ ﻧﯿﻞ ﮨﻮﻭﮮ
ﺍﻭﻧﻮﮞ ﮐﺪﯼ ﻏﺮﯾﺐ ﻧﮧ ﺁﮐﮫ ﺑﯿﮩﻨﺎ
ﺍﻭﺩﮮ ﺟﯿﺎ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻣﯿﺮ ﮨﻮﻭﮮ
ﺍﻭﺩﮮ ﺩﺭ ﺩﮮ ﮔﺪﺍﻭﺍﮞ ﺩﯼ ﮐﯽ ﺩﺳﺎ
ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﮐﻮﮞ ﻧﻈﺮ ﺩﻧﯿﺎ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﻨﺪﮮ
ﺍﻭﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻨﮕﺪﺍ ﺗﺨﺖ ﺗﮯ ﺗﺎﺝ ﺑﺮﯼ
ﺟﻮ ﻣﺤﻤﺪ ﺩﮮ ﺩﺭ ﺩﺍ ﻓﻘﯿﺮ ﮨﻮﻭﮮ

28/01/2018

نیا نیا دین پڑھنا شروع کیا تھا۔ نمازیں وقت پر ادا ہونے لگیں، اذکار، نوافل، تلاوتِ قرآن۔ میوزک کی جگہ دینی لیکچرز، پردہ۔ ایک کے بعد ایک تبدیلی۔۔ زندگی میں سکون تو تھا ہی لیکن اب سکون کی انتہا ہونے لگی۔ تشکر سے دل بھر گیا۔ جہاں ایک طرف سب کچھ perfection کی طرف جا رہا تھا، وہاں ساتھ ہی ایک بہت بڑی خرابی نے ہلکے ہلکے دل میں سر اٹھانا شروع کیا۔ تکبر! جی۔ یہی شیطان کی چالیں ہیں۔ اول تو وہ دین کی طرف آنے نہیں دیتا۔ اگر اس مرحلے میں ناکام ہو جائیں تو ریا کاری کروا کے نیکی ضائع کرواتا ہے ، دل میں تکبر ڈال کر ضائع کرواتا ہے۔

مجھے یہ تو نظر آتا تھا کہ فلاں نے تین ہفتے سے نمازِ جمعہ ادا نہیں کی تو اسکے دل پر مہر لگ گئی ہے، مجھے یہ بھول جاتا تھا کہ اللّٰہ تعالٰی نے ساری زندگی زنا کرنے والی اس عورت کو پیاسے کتے کو پانی پلانے پر بخش دیا۔ مجھے یہ تو دکھائی دیتا کہ فلاں لڑکی نے پردہ نہیں کیا، مجھے یہ بھول جاتا کہ رائی جتنا تکبر مجھے کہیں جہنم میں نہ گرا دے۔ مجھے یہ تذکرہ کرنا تو یاد رہتا کہ فلاں نے داڑھی رک لی اور نماز ادا نہیں کی، مجھے یہ بھول جاتا کہ کسی کی غیبت کر کے مردار بھائی کا گوشت کھانے کی مرتکب تو میں بھی ہو رہا ہوں۔
یہ سلسلہ کچھ عرصہ یونہی چلتا رہا۔ پھر ایک بار کسی نے بڑے پیارے انداز میں ایک قصہ سنایا۔ قصہ ایک فقیر کا تھا۔ وہ مسجد کے آگے مانگنے بیٹھا۔ نمازی باہر نکلے تو انہیں اپنی نمازوں پر بڑا زعم تھا۔ فقیر کو ڈانٹ کر بھگا دیا۔ وہاں سے اٹھ کر فقیر مندر گیا۔ پجاری باہر آئے تو اس کے ساتھ وہی سلوک یہاں بھی ہوا۔ تنگ آ کر وہ شراب خانے کے باہر بیٹھ گیا۔ جو شرابی باہر آتا اور اسے کچھ دے دیتا، ساتھ میں دعا کا کہتا کہ ہم تو بڑے گناہگار ہیں، کیا پتہ تجھے دیا ہوا ہی بخشش کا باعث بن جائے۔

مجھے سمجھ آ گئی تھی کہ گناہ کر کے شرمندہ ہونا نیکی کر کے تکبر کرنے سے بہتر ہے۔

یہ قصہ میرے لئے turning point ثابت ہوا۔ ہم سب کو اپنے آپ کا جائزہ لینے کی شدید ضرورت ہے۔ ضرور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں لیکن judgement کا کام رب کے لئے چھوڑ دیں۔ نیکی کا کام دل میں امت کا درد اور محبت لے کر کرنے سے ہو گا، اپنے آپکو باقیوں سے برتر سمجھ کر نہیں۔ کانٹے بچھا کر پھولوں کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟
نفرتیں پھیلا کر محبتیں کسیے سمیٹی جا سکتی ہیں؟
دوسروں کی اصلاح کریں لیکن اپنے رویئے پر کڑی نگاہ رکھنا نہ بھولیں۔

بابا جی اشفاق احمد صحیح کہتے ہیں، ہمیں اپنے گلے کے بچھو نظر نہیں آتے اور دوسروں کی مکھیاں اڑانے کی فکر لگی ہوئی ہے۔

29/11/2017

دوست کےابا جی فوت ہو گئیے...دھاڑیں مار مار کر رویا....لیکن....بعد از کفن دفن ایک دم سنجیدہ ہو گیا...........کہ کفن 3 ہزار کا آیا
گورکن نے 15 سو لیے
مولوی صاحب نے جنازہ پڑھائی ، دعا کرائی اور مردہ بخشوائی کے4 ہزار لئے
قل خوانی پر 30 ہزار کا خرچ آیا
ہزار مسجد کو دیے
8 ہزار کے کپڑے ان رشتہ دار خواتین کو جو دور دراز سے تعزیت کےلیے تشریف لائی تھیں
3 ہزار تمبو قنات والا لے گیا
3 ہزار حافظ صاحب نے لے کر تین دن قبر پر قران پڑھا
3 ہزار پیر صاحب کی نذر کیا جو پیر محل سے تشریف لائے تھے.
9 ہزار میں جمعرات کی دیگ پکی.
اب چالیس روز تک مولوی صاحب کے گھر کھانا بھی بھجوانا ہے.
پھر چالیسویں پر باقی کسر نکلے گی...

کل میں تعزیت کے لیے گیا تو وہ ایک سرد آہ بھر کر بولا......زندگی تو موت کی امانت ہے...لیکن بابا جی اگر گندم کی فصل اٹھانے کے بعد فوت ہوتے تو ذرا اچھے طریقے سے رخصت کرتا...پتا نہیں نجات بھی ہو گی کہ نہیں.......میں نے کہا...بھائ..نجات تو اعمال پر ہے.....باقی تو رسمیں ہیں....کہنے لگا......بھائ میں اپنی نجات کی بات کر رہا ہوں.....اس ظالم برادری کے ہاتھوں......بابا جی تو بخشے بخشائے تھے.

Address

Street # 2 , Begum Kot Chock , Shahdara
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ashafi Clinic Begum Kot Shahdara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share