Pasban Clinic

Pasban Clinic we provide free home remedies and awareness about virus.

مصنوعی انرجی ڈرنکس آپ کو بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا کر سکتے ہیں امریکی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کیفین سے بھرپور ا...
09/06/2024

مصنوعی انرجی ڈرنکس آپ کو بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا کر سکتے ہیں

امریکی سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ کیفین سے بھرپور انرجی مشروبات کولون (بڑی آنت) کے کینسر کا سبب بن سکتےہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں موجود اجزاء کا ایسے بیکٹیریا سے تعلق ہے جو پیٹ میں کینسر کی رسولی پیدا کرتے ہیں۔
یونیورسٹی آف فلوریڈا میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ کینسر کے خلیے ’ٹورین‘ نامی ایک امائنو ایسڈ کو اپنی توانائی کے بنیادی ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اور یہ خلیہ انرجی ڈرنکس میں پایا جاتا ہے۔
فلوریڈا میں رواں ہفتے منعقد ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کینسر کانفرنس میں محققین کی ٹیم نے انسانوں پر کیے جانے والے ایک تجربے کے بارے میں بتایا جس کو اب تک جانوروں پر کیا گیا تھا۔
اس ریسرچ کے ذریعے سائنس دان یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا روزانہ ایک انرجی ڈرنک پینا کینسر کا سبب بننے والے بیکٹیریا میں اضافہ کرتا ہے یا نہیں۔
چار ہفتوں پر محیط مطالعے کے لیے محققین 18 سے 40 سال کے درمیان تقریباً 60 افراد کا انتخاب کر رہے ہیں۔
تحقیق میں شامل افراد کی نصف تعداد کو روزانہ کم از کم ایک اوریجنل شوگر فری انرجی ڈرنک پلائی جائے گی اور ان کے پیٹ کے بیکٹیریا کا کنٹرول گروپ سے موازنہ کیا جائے گا جن کو انرجی ڈرنکس نہیں پلائی گئی ہوں گی۔
کم عمری میں کینسر کی تشخیص ابھی عام نہیں ہے۔ کینسر کی تمام اقسام تقریباً 90 فیصد 50 برس سے زیادہ کے افراد کو متاثر کرتا ہے لیکن امریکا میں 1990 کی دہائی میں نوجوانوں مریضوں کی تعداد میں تقریباً 70 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں کینسر کی بڑھتی بیماری کا سبب انرجی ڈرنکس ہو سکتے ہیں۔آپ بھی محتاط رہیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔

مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے لندن میں ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے ا...
08/06/2024

مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے


لندن میں ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے استعمال ہونے والا ایک کیمیکل
Xylitol
ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
مشہور جریدے’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں ایک نئی تحقیق کے بارے بتایا گیا ہے کہ خون میں زائلیٹول کی سطح بلند ہونے سے تین سال کے اندر ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کے دیگر مسائل میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مذکورہ بالا تحقیق امریکا اور یورپ میں 3000 سے زائد افراد پر کیے گئے تجربات کے نتائج کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے۔
لیبارٹری میں کی گئی تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زائلیٹول پلیٹلیٹس کے جمنے کا سبب بنتا ہے جس سے خون کے جمنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ زائلیٹول صفر کیلوری کی حامل مصنوعی مٹھاس ہے جو عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگم، بیکنگ آئٹمز اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔

آپ گھر کے اندر رہتے ہوں یا گھر سے باہر کام کرتے ہوں،گرمیوں کا موسم دونوں کے لیے مشکل ترین ہوتا ہے۔ گرمیوں میں انسانی جسم...
07/06/2024

آپ گھر کے اندر رہتے ہوں یا گھر سے باہر کام کرتے ہوں،گرمیوں کا موسم دونوں کے لیے مشکل ترین ہوتا ہے۔ گرمیوں میں انسانی جسم میں نقاہت،کمزوری اور بے چینی کی بڑی وجہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں لیکن سادہ پانی زیادہ پیا ہی نہیں جاتا اگر کسی طور پی بھی لیں تو پیٹ پھٹنے کو آ جاتا ہے مگر پیاس کم نہیں ہوتی۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایسے سات مشروبات بتائیں گے جو موسم گرما میں آپ کی صحت کے ضامن ہوں گے۔ان کے استعمال سے آپ گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہیں گے اور طبعیت بھی ہشاش بشاش رہے گی۔
1۔ لیموں کی سکنجبین
پاکستان میں جب لوگ گرمی سے بے حال ہو جاتے ہیں تو ان کی اولین ترجیح لیموں کی سکنجبی ہوتی ہے لیموں کی سکنجبی پاکستان کے طول و عرض میں یکساں طور پر مقبول مشروب ہے جہاں یہ ایک خوش ذائقہ مشروب ہے وہیں اس کو پینے کے بعد انسان کو ایک تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے اگرچہ اب اسے بنانے کے طریقوں میں بہت ساری جدت آئی ہے اور لوگ اس میں اپنی پسند کے مصالحہ جات کا استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن اس کے بنیادی طور پر جو تین اجزاء تھے وہ وہ لیمو کا رس چینی نمک اور ٹھنڈا پانی ہی ہوا کرتے تھے ۔
آج کل اس میں سفید زیرہ کالا نمک اور کالی مرچ کا اضافہ کیا جاتا ہے سکنجبین کا جو مرکزی جز ہے وہ لیمو ںکا رس ہے لیموں کا رس نہ صرف کھانوں کو ہضم کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اسے چکنائی کا دشمن بھی سمجھا جاتا ہے جسم کی چربی ختم کرنے کے لیے اس کو بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے لیمو کا پانی کہا جاتا ہے چاہے ٹھنڈا ہو یا گرم ہو یہ دونوں صورتوں میں ہی جسم کی چربی کو ختم کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے لیموں میں ایسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو دل کی صحت کو اچھا کرتے ہیں چونکہ لیموں میں وٹامن سی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں لیمو ں میں شامل سٹرک ایسڈ پیشاب کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے اور پیشاب کے پی ایچ میں اضافہ کر کے گردے کی پتھری بننے سے روکنے میں بھی مدد دیتا ہے لیموں پودوں سے حاصل ہونے والی غذا سے آئرن کو جذب کرنے میں جسم کی مدد کرتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔
ستُو،پنجاب کا روائتی مشروب
پاکستان میں دوسرے نمبر پہ جو مشروب آتا ہے وہ ستُوہے ۔جہاں گرمی کا ذکر ہوگا وہاں جو کے ستو کی بات ضرور ہوگی اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ بہت جلد تیار ہو جاتا ہے۔ ماہرین صحت اس کے بارے میں اپنی رائے یوں دیتے ہیں کہ ستو میں فائبر ،وٹامنز اور معدنیات پائی جاتی ہیں ۔اس میں شامل جو غذائی اجزاء ہیں وہ اینٹی اکسیڈنٹس ہیں اور یہ اینٹی اکسیڈنٹس دل کی بہت ساری بیماریوں سے دل کو بچاتے ہیں ۔جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔اس کے علاوہ ستو موٹاپے اور شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بہترین غذا ہے یا ایک بہترین مشروب ہے۔جو میں فائبر اور میگنیشیم جیسے کچھ مفید غذائی اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو شریانوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں شریانوں کی صحت بہتر بننے کی وجہ سے جسم میں ہارٹ اٹیک کے بہت سارے خدشات کم ہو جاتے ہیں ۔اس میں شامل آئرن کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے آئرن کی اچھی مقدار ہونے کی وجہ سے جسم میں خون کے سرخ خلیات بناتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق ستو کے شربت میں گلیسمک انڈیکس نہایت کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسے شوگر کے مریضوں کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے لیکن وہ اسے شکر یا چینی کے بغیر استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کیونکہ اگر اپ نے چینی اور شکر اس میں شامل کر لی تو پھر آپ کے جسم میں خون میں شوگر بڑھنے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں ۔
اب اگر اسے بنانے کی بات کریں تو جسٹ آپ ایک گلاس میں دو چمچ ستو ڈال لیں ایک چمچ شکر اور تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ہو جائے تو کیا ہی بات ہے ۔ذیابطیس میں مبتلا افراد شکر کے بغیر بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
پنجابی مشروبات کی رانی، لسی۔
لسی پنجاب کا ایک روایتی مشروب ہے پنجاب میں ناشتے میں اسے ایک لازمی جز کے طور پر لیا جاتا ہے ۔اسےبنیادی طور پر دہی اور پانی سے تیار کیا جاتا ہے۔ اب یہ پینے والے کی مرضی پہ ڈیپینڈ کرتا ہے کہ وہ اس میں نمک ملانا چاہتا ہے یا اسے میٹھا استعمال کرنا چاہتا ہے ۔دودھ دہی کی دکانوں پہ لسی عام ملتی ہے۔
اس کے بنانے کی ترکیب کچھ اس طرح ہے کہ دہی کو پھینٹ لیا جاتا ہے اور اس میں اپنی مرضی کے مطابق پانی ملا لیا جاتا ہے ۔یہ پینے والے کی مرضی ہے کہ وہ کتنی گاڑی لسی پینا چاہتا ہے اس حساب سے اس میں پانی ملا لیا جاتا ہے اور باقی نمک یاچینی جو چیز آپ کو پسند ہو اس میں ملا کے آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں ۔
املی آلو بخارے کا شربت.
ناظرین پاکستان ایک ایگریکلچرل لینڈ ہے یعنی کہ ہماری 70 فیصد آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے کھیتی باڑی کرتی ہے ۔اور اگر مجموعی طور پہ بات کریں تو لوگوں کا مزاج دیہاتی ہے ۔ان کی چوائس دیہاتی ہے اور جہاں تک غذائی اعتبار کی بات ہے تو چاہے لوگ شہروں میں رہتے ہوں یا دیہاتوں میں رہتے ہوں ان کی فرسٹ چوائس دیسی اجزاء سے تیار کردہ خوراک ہی ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اور کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں دیتی ۔
اگر ہم قدرتی اجزاء سے تیار کردہ مشروبات کی بات کرتے ہیں تو پاکستان میں تو اس کی فہرست بہت طویل ہے جیسا کہ ہم پہلے ذکر کرتے آرہے ہیں مختلف مشروبات کا تو اب ہم بات کرتے ہیں ایک ایسے مشروب کی جو موسم گرما شروع ہوتے ہی اپ کو گلیوں میں بازاروں میں جگہ جگہ ریہڑیوںپہ دکانوں پہ بکتا ہوا نظر آتا ہے۔
جی ہاں املی الو بخارے کا شر بت املی الو بخارہ ایک نیچرل چیز ہے تو اس سے ایک شربت تیار کیا جاتا ہے جس کو املی آلو بخارےکا شربت کہا جاتا ہے ۔اگر اس کی تاثیر کی بات کریں تو یہ تاثیر میں ٹھنڈا ہوتا ہے ۔املی اور خشک آلو بخاروں کو پانی میں الگ الگ بھگو دیا جاتا ہے نرم پڑنے پر املی اپنا گوداچھوڑ دیتی ہے ۔اس کی گٹھلیاں نکال دی جاتی ہیں۔ اسی طرح الو بخارہ بھی اپنا گوداچھوڑ دیتا ہے اس کی بھی گٹھیاں نکال دی جاتی ہیں ۔پھر اس میں شکر چینی ہلکا سا کالا نمک ملا کے برف ڈال کے اسے ٹھنڈا کر لیا جاتا ہے تو یہ ایک املی البخارے کا شربت تیار ہو جاتا ہے ۔
پودینے کا شربت یعنی منٹ مارگریٹا۔
پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے گردونواع میں ایک نئے مشروب کا اضافہ ہوا ہے جسے منٹ مارگریٹاکہتے ہیں ۔گو کہ یہ شربت کوئی نیا نہیں ہے یہ مشروب ہے تو پرانا لیکن یہ عام ذرا پچھلے چند سالوں میں آ کے ہوا ہے۔ منٹ یعنی پودینہ ،جب پودینے کا نام لیتے ہیں تو ایک تازگی کا احساس ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں کے علاوہ شیمپو ،کریم ، چیونگم حتی کہ تمباکو سے بنی ہوئی چیزوں میں بھی پودینے کا فلیور استعمال کیا جاتا ہے۔ پودینے کی خوشبو اور تاثیر دونوں ہی ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں۔ موڈ کو خوشگوار کر دیتے ہیں ۔اگر آپ پودینے کا شربت پی لیتے ہیں تو اپ کا سارا دن بڑا فریش گزرتا ہے ۔
اب اس کو بنانے کی ترکیب کی بات کرتے ہیں کہ یہ پودینے کا شربت ہم بنا کس طرح سکتے ہیں تو اس کے لیے اپ ایک گڈی پودینہ لیں اس کے پتے چن لیں ٹہنیاں آپ نے پھینک دینی ہے ۔پتوں میں تھوڑا سا پانی شکر اور لیموں کا رس ملائیں تھوڑا سا کالا نمک ملائیں اور اس میں اپ تھوڑی سی سپرائٹ کی بوتل ڈال دیں۔ گو کہ یہ جو بوتلیں ہیں ان کے بغیر بھی یہ بن سکتا ہے لیکن اس سے اس کا ٹیسٹ بڑھ جاتا ہے اگر آپ کو یہ نہیں پسند تو آپ اس کے بغیر بھی بنا سکتے ہیں ۔اس کو مکسر گرائنڈر میں اچھی طرح گرائنڈ کر لیں تو پودینے کے پتے بالکل ملائم ہو جائیں گے ۔اب اس میں برف وغیرہ ڈال کے ٹھنڈا کریں تو آپ کا پودینے کا شربت تیار ہے ۔
بادام کی سردائی۔
ابھی تک ہم نے جن مشروبات کا ذکر کیا وہ تقریبا تمام تازہ انگریڈینٹس یعنی اجزاء سے تیار ہوتے ہیں تو اگر اپ اس وجہ سے پریشان ہیں کہ آپ تازہ اجزاء کہاں سے لائیں تو اب ہم ایسے مشروب کی بات کرنے جا رہے ہیں جس میں آپ کو تازہ اجزاء کی ضرورت نہیں ہے۔ جی ہاں ہم آپ کو سردائی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں کہ آپ نے سردائی کس طرح بنا نی ہے۔ اس کے لیے آپ کا مین جز بادام ہے۔ ایک مٹھی بادام لے لیں انہیں پانی میں بھگو دیں جب وہ نرم ہو جائیں تو ان کا چھلکا اتار لیں۔ اس کے بعد دودھ برف اور اگر ممکن ہو سکے تو کا جو بھی اس میں ڈال لیں اور اس کو باریک پیس لیں ۔اب اس کی تاثیر کو اور بڑھانے کے لیے اور پینے میں اس کا لطف دوبالا کرنے کے لیے اس میں تخم بالنگو بھی ڈال لینا ہے ۔مٹھاس آپ نے ااپنی چوائس کے مطابق استعمال کرنی ہے۔ جتنا میٹھا اپ کو پسند ہو اپ اس میں اتنا میٹھا ڈال سکتے ہیں ۔چونکہ بادام خشک میوہ ہے تو یہ سارا سال ملتا رہتا ہے۔
اس میں فائبر، پروٹین ،چکنائی، وٹامن ای اور میگنیشیم شامل ہوتے ہیں ۔ بادام میں شامل اینٹی اکسیڈنٹس آپ کو سٹریس سے بچاتے ہیں ،آپ کا دماغ فریش کرتے ہیں بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتے ہیں حتی کہ کینسر جیسی بیماریوں میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ بادام میں شامل وٹامن ای سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں بہت ساری ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ یہ دل کی بیماریوں، کینسر، الزائم کی بیماری کی شرح کو کم کرتا ہے بادام کھانے سے کولیسٹرائل میں کمی واقع ہوتی ہے جسم سے ممکنہ طور پر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ بادام میں سیر کرنے کی تاثیر ہوتی ہے اس لیے بھوک کو کم کرتا ہے جو وزن کم کرنے والوں کے لیے ایک مددگار چیز ہے۔
شربتِ سونف۔
ساتویں نمبر پر جو ہم نے مشروب رکھا ہے وہ ہے سونف کا شربت ۔سونف پاکستان میں کھانوں میں بکثرت استعمال ہوتی ہے ۔جو دودھ پیتے بچے ہیں ان کے دودھ میں سونف کے چندد انے ڈال کے ابال لیا جاتا ہے تاکہ قوت ہاضمہ بہتر رہے اور ان کے پیٹ میں گیس پیدا نہ ہو۔ کیا آپ نے کبھی اس کا شربت پیاہے ؟اچھا نہیں پیا تو ہم اپ کو بتاتے ہیں سونف کا شربت بھی بنایا جا سکتا ہے اور یہ بہت لاجواب ہوتا ہے تو اسے آزمائیے گا ضرور۔
ترکیب اس کی کچھ یوں ہے کہ دو کھانے کے چمچ سونف تھوڑی سی چینی (چینی کی بجائے کوزہ مصری استعمال کر لیں تو بہت اچھی بات ہے) چند دانے کالی مرچ کے اور چار سے پانچ سبز الائچی ایک چائے کا چمچ خشخاش اور اپنے ذائقے کے اعتبار سے ہلکا سا کالا نمک ان سب کو گرائنڈر میں ڈال کے بالکل پاؤڈر بنا لیں ۔یہ اپ کے پاس ایک ریسپی تیار ہو گئی ۔اب اپ نے اس کو محفوظ کر لینا ہے جب بھی آپ گرمی سے آئیں آپ کو بہت زیادہ گرمی لگ رہی ہے تو آپ نے اس میں سے دو کھانے کے چمچ ایک گلاس میں ڈالنے ہیں اس میں تھوڑی سی برف ڈالنی ہے اور ایک جگ میں دو گلاس پانی اور لے لینا ہے یعنی کہ تین گلاس میں دو یہ چمچ ڈالیں گے اور ٹھنڈا کرنے کے لیے برف ڈالیں گے اچھی طرح اس کو مکس کر لیں اگر مٹھاس کم لگے تو اس میں میٹھا اور ایڈ کر سکتے ہیں چینی شامل کر سکتے ہیں شکر شامل کر سکتے ہیں جو آپ پسند کرتے ہیں وہ شامل کر کے اس کو اچھی طرح مکس کر لیں تو یہ آپ کا شربت سونف تیار ہے۔
آپ کا خیر اندیش
خرم شہزاد ملہی

چٹ پٹے کھانے آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتے ہیںعالمی سطح پر بھارت  کی دو مصالحہ جات بنانے والی کمپنیاں ریگولیٹری خلاف ورزی...
05/06/2024

چٹ پٹے کھانے آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتے ہیں

عالمی سطح پر بھارت کی دو مصالحہ جات بنانے والی کمپنیاں ریگولیٹری خلاف ورزیوں کی مرتکب پائی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ان کمپنیوں کے صارفین کینسر میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایم ڈی ایچ برانڈ کے مصالحوں میں ایتھلین آکسائیڈ کی مقدار پائی جاتی ہے جو کینسر کا باعث ہو سکتا ہے اور ایورسٹ کے مصالحوں میں ایسا بیکٹیریا پایا گیا جو معدے کی بیماری سیلامنیلا میں مبتلا کر سکتا ہے۔
رائٹرز نے ریگولیٹری ڈیٹا کا تجزیہ کرکے بتا یا ہے کہ مصالحہ تیار کرنے والے مشہور بھارتی برانڈ، ایم ڈی ایچ کی کچھ مصنوعات میں جانچ کے دوران ایک بیکٹیریا پایا گیا جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔اس جانچ کے بعد 2021 سے امریکہ نے اس برانڈ کی 14.5 فیصد پراڈکٹ کو مسترد کر دیا تھا۔
ہانگ کانگ نے پچھلے مہینے ایم ڈی ایچ کے تیار کردہ تین مصالحہ جات، اور ایک اور بھارتی کمپنی ایورسٹ کے کچھ مصالحوں کی فروخت کو بظاہر ان میں کینسر پیدا کرنے والی کیڑے مار دوا کی بڑی سطح کی موجودگی کی وجہ سے معطل کر دیا تھا۔
خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ہانگ کانگ اور سنگاپور کے حکام کا کہنا ہے کہ ان مصنوعات میں 'ایتھلین آکسائڈ' زائد مقدار میں موجود ہے جو انسانی استعمال کے لیے موزوں نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایتھلین آکسائڈ کے زیادہ مدت تک استعمال سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔
بھارتی مصالحے کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے 'اسپائسز بورڈ آف انڈیا' نے ملک کی دو کمپنیوں 'ایم ڈی ایچ' اور 'ایورسٹ' سے مصالوں کی کوالٹی سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
یہ تفصیلات ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے ان کمپنیوں کی بعض مصنوعات کی فروخت روکنے کے بعد طلب کی گئی ہیں۔
دونوں کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مصنوعات محفوظ ہیں اور ایم ڈی ایچ نے مزید کہا کہ وہ مصالحے کو ذخیرہ کرنے، پروسیسنگ یا پیکنگ کے کسی بھی مرحلے پر ایتھیلین آکسائیڈ کا استعمال نہیں کرتی ہے۔
امریکہ، آسٹریلیا اور بھارت کے حکام اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ دونوں برانڈز بھارت میں مقبول ہیں اور دنیا بھر میں برآمد کیے جاتے ہیں۔
بھارت دنیا کا سب سے بڑا مصالحہ پیدا کرنے والا ملک ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ان کا سب سے بڑا صارف اور برآمد کنندہ بھی ہے۔
زیون مارکیٹ ریسرچ کا تخمینہ ہے کہ بھارت کی اندرون ملک مارکیٹ 2022 میں 10.44 ارب ڈالر تھی، اسپائسز بورڈ نے کہا کہ بھارت نے 2022-23 کے دوران 4 بار ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کیں
اس تازہ جانچ پڑتال سے پہلے بھی، 100 سال سے زیادہ عرصے سے، ایک خاندان کے زیر انتظام چلنے والی بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ کی مصنوعات کو ’سالمونیلا‘ بیکٹیریا کی موجودگی کی وجہ سے امریکہ میں فروخت کے لیے روک دیا گیا تھا، یہ ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو معدے کی بیماری اور انتہائی صورت میں موت کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکہ میں رائٹرز کے مرتب کردہ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کےتازہ ترین دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جب موجودہ مالی سال شروع ہوا، اور 3 مئی کے درمیان سالمونیلا کی جانچ میں ناکام ہونے کے بعد ایم ڈی ایچ کی 65 میں سے 13 مصنوعات کو امریکہ میں مارکیٹ سے نکال لیا گیا، یعنی تقریباً 20فیصد کو۔
ایف ڈی اے نے یہ نہیں بتایا کہ ہر کھیپ میں کیا مقدار تھی لیکن اعداد و شمار کے مطابق جن 13 کھیپوں کو مسترد کیا گیا ان میں ملے جلے مصالحے اور سیزننگ بھی شامل تھی۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 23 ۔ 2022 میں، ایم ڈی ایچ کی 119 شپمنٹس میں سے تقریباً 15فیصد کو زیادہ تر سالمونیلا کا باعث بننے والی آلودگی کی وجہ سے مسترد کیا گیا تھا، جب کہ 2021-22 کے دوران مسترد ہونے کی شرح 8.19 فیصد تھی۔
اس کے مقابلے میں ایورسٹ کو امریکہ میں ضابطوں کی خلاف ورزی کا کم سامنا کرنا پڑا ہے جس میں جاری 24-2023 سال میں اب تک 450 کھیپوں کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022-23 میں ایورسٹ کی تقریباً 3.7 فیصد امریکہ کے لیے ترسیل روک دی گئی تھی اور ایک سال پہلے امریکہ کو بھیجی جانے والی 189 کھیپوں میں کوئی رد نہیں ہوئی تھی۔

06/07/2022

https://tinyurl.com/232voqjl

مشہور نام حرمل ہے جبکہ نسخہ جات میں اسپند کے نام سے لکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سندھی میں حرمرو بھی کہتے ہیں۔

Join us for discussion about your health issues.
26/06/2022

Join us for discussion about your health issues.

سرخ کے فوائد اور نقصانات
28/05/2022

سرخ کے فوائد اور نقصانات

Watermelon Benefits in Urdu
28/05/2022

Watermelon Benefits in Urdu

﷽𝐀𝐛𝐨𝐮𝐭 𝐭𝐡𝐢𝐬 𝐕𝐢𝐝𝐞𝐨: k fayde in Urdu, benefits in urdu,,تربوز کے فائدے # , watermelon, diet, ...

پھلبہری قابل علاج ہے بس مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ اس ویڈیو میں، میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کروں کا کہ میں نے اسے کیسے ٹریٹ ...
18/05/2022

پھلبہری قابل علاج ہے بس مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔ اس ویڈیو میں، میں اپنا ذاتی تجربہ بیان کروں کا کہ میں نے اسے کیسے ٹریٹ کیا۔

سرعت انزال سے پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔اس ویڈیو میں مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اگر آپ واقعی مریض ہیں تو یہ علاج آپ...
16/05/2022

سرعت انزال سے پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔اس ویڈیو میں مکمل راہنمائی موجود ہے۔ اگر آپ واقعی مریض ہیں تو یہ علاج آپ کو یقینا فائدہ دے گا۔

Address

Lahore
54950

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pasban Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Pasban Clinic:

Share

Category