11/03/2025
فریب ہے سب جو کرتا ہے ہمارا دماغ ہمارے ساتھ
ہمیں بتاتا ہے ہم ہیں جڑے کسی نیک لمحے ساتھ
مگر جب وقت آتا ہے کوئی کردیتا ہے ہمیں وحشی
ہم کر گزرتے ہیں وہ کچھ جو کرے شیطان کا ہاتھ
خون میں ڈال کے کوئی کیمیائی لوچہ بناتا ہے غلام
بھلا دیتا انسانیت،روایت ، مذہب کے پوجا پا ٹھ
جانور بن کے ہم اتر جاتے ہیں جرم کی وادی میں
مختلف وضاحتیں دے کے رکھتا ہے سر پہ ہاتھ
پھر مچتا ہے اک کہرام ایسا زندگی میں کہ توبہ
انسان ہو جاتا سب کے ہوتے سوتے ایک اناتھ
فقط دماغ کے بل پہ نہیں ہو سکتا مکمل جیون
تراش لو اپنا اپنا کوئی رب جو چاہو سکون،نشاط