Specialized Healthcare & Medical Education Department

Specialized Healthcare & Medical Education Department The HRMIS includes

Identification, planning and implementation of HRMIS in order to meet the strategic needs of Health Department Government of the Punjab.

Specialized Healthcare & Medical Education Department Functioning inculde:
Health management, planning and policy or guidelines relating to Specialized Healthcare & Medical Education Department related to tertiary care hospitals & Nursing Schools. Human Resource Management Information System (HRMIS)

Human Resources Management Information Systems (HRMIS) strives in developing and leading information system plans that meet Human Resources automation, data and information management requirements. The primary focus of HRMIS is on establishing innovative solutions to integrated systems for the administration and deployment of strategic Human Resources Management information programs and services. To ensure timely and accurate delivery of required information. To act as the liaison between Information Technology and functional end users to bridge the gap between technical and functional requirements of the Health Department. Some of the services provided by HRMIS include

To provide information and statistical reports to the department. Support, analyze, and maintain the HR web site and provide web technology solutions and services to improve the efficiency of Health Department. To recommend and implement HRMIS project based on departmental needs.

18/11/2025
18/11/2025
17/11/2025

14/11/2025

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں کینسر اور امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ بینش فاطمہ ساہی، ڈپٹی سیکرٹری پروکیورمنٹ مراد علی، پی آئی ٹی بی کی نوشین فیاض، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین اور چیف پوسٹ ماسٹر لاہور ہماء سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ساملی مری، ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے رجسٹرڈ مریضوں تک ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ کینسر اور امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کو گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور آن لائن ڈیش بورڈ کے ذریعے پارسلز کی لائیو ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان پوسٹ کی مدد سے دواؤں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوری تا اکتوبر 2025 کے دوران 5 لاکھ 22 ہزار سے زائد مریضوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ سیکرٹری صحت عظمت محمود خان نے کہا کہ یہ منصوبہ دور دراز اور دیہی علاقوں تک وسعت دے دیا گیا ہے، جس سے گنجان آباد علاقوں اور رورل ایریاز کے مریضوں نے دواؤں کی مفت وصولی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

07/11/2025

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اجلاس میں ہسپتالوں کی انسپکشن کا دائرہ کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیئرپرسن بورڈ آف کمشنرز، سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، مشتاق سلہریا اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور عوام تک صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسپکشن کے دوران شاندار کارکردگی پر جنرل ہسپتال لاہور اور میو ہسپتال لاہور کی انتظامیہ کو سراہا گیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں کو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے طے کردہ معیار کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطائیوں کے خلاف صوبہ بھر میں گرینڈ آپریشن جاری ہے جبکہ بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کمیشن کی گائیڈ لائنز قابلِ تحسین ہیں۔

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ لاہور میں 72 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ امراض قلب کے مریضوں کے لیے نئے کارڈیالوجی ہسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہے تاکہ کسی بھی مریض کو علاج کے حصول میں دشواری نہ ہو۔

چیئرپرسن بورڈ آف کمشنرز میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے کہا کہ نظامِ صحت کی بہتری کے لیے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت عظمت محمود خان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی میں رہنمائی کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کہا کہ محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صحت کی سہولیات میں بہتری کے لیے ایک پیج پر ہیں اور سرکاری ہسپتالوں کو جدید اور معیاری علاج گاہوں میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

06/11/2025

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ہڈیارہ ڈرین سمیت دیگر نالوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، جب کہ ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل نے اس حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڈیارہ ڈرین سمیت پورے لاہور کا سروے کروایا جائے گا تاکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی وجوہات اور ان کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ان کے مطابق، اس سلسلے میں سینیئر پروفیسرز اور ماہرین کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ، واسا، محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شامل ہوں گے۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید بتایا کہ کمیٹی اپنی ریسرچ مکمل کرنے کے بعد ایک جامع رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ڈین آئی پی ایچ پروفیسر سائرہ افضل، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

05/11/2025

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے تحت ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مشیر صحت پنجاب و چیئرمین بورڈ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، جبکہ وڈیو لنک کے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمٰن، نسیم صادق، پروفیسر نورین اکمل، ڈاکٹر خاور سعید، رحمان حامد، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر اختر اور ایم ایس ڈاکٹر الیاس انجم سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا جسے باہمی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں ادارے کی قانونی حیثیت اور نوٹیفکیشن کی توثیق، پی ایل اے اور کمرشل بینک اکاؤنٹ کھولنے، سیکیورٹی سروسز کے کنٹریکٹ اور ادارے کو آپریشنل کرنے کے لیے ضروری فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی خطے کی عوام کو عالمی معیار کی صحت سہولیات فراہم کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کو جلد مکمل فعال کر کے دل کے مریضوں کو نئی اور بہتر سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے بھر میں امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے بہترین صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مشیر صحت پنجاب و چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت خوش آئند ہے۔ ادارے کی بہتری کے لیے تمام اراکین اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے کو شفاف اور جدید ہیلتھ ماڈل کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Address

11-A Lawrence Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+924299206261

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Specialized Healthcare & Medical Education Department posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Specialized Healthcare & Medical Education Department:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram