08/08/2025
*چھوٹی فیملی چھوٹی فیملی کا بخار بھی اس قوم کو خوب چڑھا اس قدر چڑھا کہ رشتوں کے لیے بھی کہنے لگے* :
*رشتہ ایسی جگہ دکھاؤجہاں فیملی چھوٹی ہو ۔۔۔*
جی ٹھیک ہے دکھا دیتے ہیں۔۔۔
دکھا دیا دو بہن بھائی بس ، سمارٹ فیملی ۔۔۔
*اب ان سوالات کے جوابات کہاں سے دیں ؟*
*جب بچے بڑے ہوئے تو پوچھتے ہیں چاچا ، تایا کیوں نہیں ہیں ؟*
خالہ کیوں نہیں ہیں ؟
بیمار ہو جائیں تو خاندان تو ہے ہی نہیں اس لیے کوئی خدمت کے لیے تیار نہیں ،
*کیوں کہ فیملی مختصر ہے ۔*
👈 *بڑھاپے میں والدین پریشان بیٹی اپنے گھر کی ہو گئی اور بیٹا ملک سے باہر چلا گیا سب اپنی اپنی اڑان اڑ رہے ہیں اور یہ دو بوڑھے افراد اپنی زندگی اولاد کے ہوتے ہوئے بھی بے اولاد کی طرح گزار رہے ہیں* ۔
*کیوں کہ فیملی مختصر چاہیے* ۔
کسی کو احساس نہیں ہے ان والدین کا،
ساری زندگی خدمت کا یہ معاوضہ ہے ؟
*ان بوڑھے والدین نے بھی اپنی جوانی کو بہتر بنا لیا* بچوں کا مستقبل بھی شاید بہتر ہو گیا،
لیکن بڑھاپا تنہائی کا شکار ہو گیا اور اولاد رشتوں اور رشتوں کے لمس سے محروم ہو گئی ۔
*یہ ان کی غلطی کی سزا ہے جو انہیں بہر حال کاٹنی ہو گی ۔۔۔اور آئندہ ان کی اولاد اپنی اولاد کے ہاتھوں کاٹے گی ۔*
اسمٰعیل بدایونی
30 جولائی 2025
-Fans Highlight tagg Highlight ⊕ Voice of Germany - Mahwash Khan