Herbal Botany PK

Herbal Botany PK Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Herbal Botany PK, Medical and health, Lahore.

10/11/2025

Midlife Crisis کے حوالے سے تحریر پر حسب توقع کافی سوالات موصول ہوئے ہیں احباب کی خدمت میں اس حوالے سے چند گزارشات پیش خدمت ہیںہم نے جن ہربل ازم کے اساتذہ سے تعلیم حاصل کی وہ سب سے پہلے مختلف پھولوں کی چائے اور پتیوں کی چائے سے شروع کرواتے ہیں‘اس کے ساتھ خوراک اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں اکثریتی مریض اس معمولی تھراپی سے ہی ٹھیک ہوجاتے ہیں‘میرے ایک دوست”کرانک ڈیپریشن“کا شکار تھے‘ماہرنفسیات اسے جو دوائیاں دے رہا تھا اس سے یاداشت اور دماغی افعال متاثرہورہے تھے‘تین ماہ تک اسے ایک گھنٹا شام کی واک‘تین دن دوستوں سے لازمی ملاقات‘ذہنی دباﺅ برداشت سے باہر ہونے کی صورت میں فوری باہر نکل کر ٹہلنا‘ دوائی کے طور پر لیونڈر ‘چنبیلی‘لمیوں کے چھلکے‘تلسی اور دارچینی کا قہوہ دن میں تین چار کپ ‘ دن میں دو کپ سبزالائچی ‘گل خطمی‘تلسی اورگل بابونہ کا قہوہ‘تکیے کے غلاف میں لمیوں کے خشک چھلکے کے کچھ ٹکڑے ‘گرمیوں میں دومرتبہ جبکہ سردیو ں میں کم ازکم ایک مرتبہ نہانا‘سونے سے دو گھنٹے پہلے فون ‘ٹی وی‘کمپیوٹر ہر قسم کی ڈیوائسز بند کرکے گھروالوں کے ساتھ بیٹھ کر پوری توجہ سے گپ شپ کرنا‘پودوں کی دیکھ بھال‘گلی کو کھانا دے کر کچھ دیر ان کے ساتھ بیٹھنا-یہ وہ ”نسخہ“ تھا جس سے دوست کی تھراپی کی الحمدللہ دو‘تین ہفتوں میں ہی نتائج ظاہر ہونا شروع ہوگئے تھے-ہی نسخہ ان تمام خواتین وحضرات کے لیے ہے جو کسی بھی قسم کے ڈپیریشن کا شکار ہیںمیں پھولوں کی چائے کی اہمیت کا بہت قائل ہوں ‘پھولوں کی چائے (دودھ کے بغیر‘قہوہ بنانا ہے) قدرتی اینٹی ڈپیریشن ہے ‘آپ خشک پھولوں کا ٹینکچر بناکر بھی استعمال کرسکتے ہیں اگر آپ کو دن میں چھ‘سات مرتبہ چائے بنانے سے مسلہ ہوتو ٹینکچربنا کر استعمال کریں ‘اسی طرح لیموں ‘مالٹا‘سیب اور دیگر موسمی پھلوں کے چھلکے ضائع نہ کریں بلکہ انہیں اچھی طرح دھوکر حسب ضرورت پانی میں ڈال کر ان کا قہوہ بناکرپئیں‘انار کے چھلکے سے سیرپ‘قہوہ اور ٹینکچر بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے(پانی کے برتن میں دو ‘تین چمچ بیکنگ سوڈا حل کرکے محلول میں چھلکوں کو دھونے سے ان پر موجود ہر طرح کے مضرصحت اجزا صاف ہوجاتے ہیں)-خواتین اور بچیوں کے لیے انار کا سیرپ‘قہوہ یا ٹینکچر بہت زیادہ مفید ہے کیونکہ یہ فولڈایسڈ (فولاد) سے بھر پور ہے اور ہمارے ملک میں خواتین اور بچیوں کی اکثریت آئرن کی کمی کا شکار ہے ‘یہ بغیر کوئی پیسہ خرچ کیئے ایک بہت ہی مفید نسخہ ہے ‘اس میں انار کے چھلکوں کے ساتھ ایک حصہ لمیوں‘مالٹا‘موسمی ‘نارنگی ‘گریپ فروٹ یا کنوں جس کے بھی چھلکے دستیاب ہوں وہ ڈال لیں‘ سیرپ بنانے کی صورت میں سفید چینی کی بجائے دیسی گڑاستعمال کریں کیونکہ گڑمیں گلوکوزکے علاوہ آئرن کی کافی مقدار ہوتی ہے ‘سٹریس فیملی کے چھلکے کیوں ضروری ہیں؟ انار کے چھلکوں سے آئرن کی بڑی مقدار جسم کو ملے گی تو لمیوں‘مالٹا‘ نارنگی ‘گریپ فروٹ یا کنوں کے چھلکے میں موجود وٹامن سی آئرن کے جسم میں جذب کرنے میں مددگار ہیں‘ڈاکٹر آئرن کی گولیوں کے ساتھ مالٹے کا جوس یا لمیوں کا رس اسی لیے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں یا ایسی آئرن کی گولیاں نسخے میں شامل کی جاتی ہیں جن میں وٹامن سی بھی شامل ہو -امید ہے احباب ان چھوٹے چھوٹے نسخوں سے استفادہ کریں گے اور ضرورت مند لوگوں تک بھی انہیں پہنچائیں گے

09/11/2025

ہمارے ایک دوست شہد کا ہول سیل کاروبار کرتے ہیں مردان سے ان کے بہت زیادہ اصرارپر میسج شیئرکررہا ہوں ‘برانڈ نام ان کا اپنا ہے (ہم پاکستان میں صرف قریبی دوستوں اور دیگر احباب کو بہت محدود پیمانے پر اپنے برانڈنیم کے ساتھ مصنوعات فروخت کرتے ہیں‘کیونکہ الحمدللہ ہمارا برانڈ امریکا میں اپنی ڈیمانڈ بمشکل پوری کرپاتا ہے) اگر کسی دوست کی ہول سیل میں دلچسپی ہو تو مسیج کردیا ان کا رابط نمبر شیئرکردیا جائے گا

09/11/2025

Midlife Crisis
(معمول سے تھوڑی لمبی تحریرہے مگر کروڑوں لوگ اس مسلے کا شکار اور مہنگے ترین علاج کے باوجود ان کا مسلہ حل کیوں نہیں ہوتا ‘اس تحریرمیں اس پر بحث کی گئی ہے‘آج کے نوجوانوں نے بھی کل کو اس مسلے کا شکار ہونا ہے تو انہیں علم ہوگا تو نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری کرسکیں گے)
مڈلائف کرائسسز ایک کیفیت ہے جس کا سامنا ہر مرد وعورت کو 35سے65سال کی عمر کے دوران کرنا پڑتا ہے یہ بہت بڑا اور وسیع موضوع ہے تاہم مختصر پیرائے میں اس مسلے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے انگریزی میں اسے times of transition بھی کہا جاتا ہے ‘ذہنی تناﺅ ‘ڈپریشن اور تنہائی پسندی کا شکار ہوجانا‘ناخوش رہنا‘زندگی میں خلاءکو بری طرح محسوس کرنا‘نیند کی کمی‘تھکاوٹ‘خوف ‘کسی بھی طرح کی سرگرمیوں سے دور رہنا‘اکیلے پن کے احساس کا شدت اختیار کرلینا -ہزاروں میں سے یہ چند موٹی موٹی علامات ہیں ‘ماہرین 30سال عمر کو انسان کی ”پیک“مانتے ہیں جس کے بعد Transitional پریڈ کا آغازہوجاتا ہے ہر انسان پر اس کے اثرات مختلف ہوسکتے ہیں ‘ایک انسان کے دوسرے سے تجربات ‘محسوسات مختلف ہوسکتے ہیں‘اصل میں کئی احبا ب کی جانب سے سوالات موصول ہوئے جن سے اندازہ ہوا کہ حقیقت میں وہ transitional پریڈ یعنی تغریراتی دور سے گزررہے ہیں-transitional پریڈ کے دوران مرووخواتین دونوں میں جینیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ‘بعض میں یہ بہت تیزی اور بعض کیسزمیں بہت ہی غیرمحسوس اندازمیں ہارمونزکی تبدیلی کے اس پریڈکے دوران خواتین میں ماہواری کے مسائل آنے لگتے ہیں جبکہ مردوں میں سپرم کی تیزی سے کم ہوتی تعداد ذہنی وجسمانی صحت کو بری طرح متاثرکرتی ہے‘متحرک افراد جیسے کھلاڑی یا باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں میں یہ مسائل کم دیکھنے میں آتے ہیں ‘سپورٹس میڈیسن کو دنیا کی مہنگی ترین ادویات میں شمار کیا جاتا ہے جن میں nitric oxide کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے nitric oxide کا استعمال جنسی ادویات میں بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے nitric oxide خون کی گردش اور جوش کو بڑھاتا اور سٹریس کو کم کرتا ہے مڈلائف کراسسز میں nitric oxide کی کمی مردوں میں azoospermia کی ایک بڑی وجہ ہے یہ اصطلاح زیرو سپرم کاونٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے -اس نمٹنے کے لیے سب سے پہلے لائف اسٹائل میں تبدیلی ہے کم ازکم تیس منٹ ورزش کریں دن میں ‘سکواڈ کو 10منٹ لازمی دیں‘واک کو معمول بنائیں( مزید تفصیل کے لیے میسنجرکے ذریعے رابط کریں ) متوازن خوراک کا استعمال انتہائی ضروری ہے بازار میں دستیاب سپلمنٹس کی بجائے خوراک میں nitric oxide اور سپرم کاونٹ بڑھانے والی چیزوں کو شامل کریں ‘ azoospermia کے لیے ٹیسٹ لازمی کروایں تاکہ درست وجوہات کا علم ہوسکے‘چکندر nitric oxide حاصل کرنے کا بہت بڑا قدرتی ذریعہ ہے ‘ایک ہفتہ باعدگی سے ایک گلاس تازہ چکندر کا جوس پی کر دیکھیں آپ خود سے بہتری محسوس کریں گے‘تربوز‘سٹریس فیملی کے فروٹ(مالٹا‘موسمی‘لمیوں وغیرہ)‘سبزپتوں والی سبزیاں ‘پالک‘ساگ‘میتھی‘لیٹس وغیرہ‘بیجوں میں سرخ لوبیا‘سفید لوبیا‘مونگ ومسور کی دال کا سوپ‘اخروٹ‘سورج مکھی‘کدو‘تربوز اور السی کے بیج‘تیل میں زیتون‘السی‘سفیدتل‘بادام شیریں‘مکھن اور دیسی گھی‘گوشت میں بیف ‘مرغی‘مچھلی وغیرہ(پروٹین کی کمی پاکستان میں بہت عام ہے لہذا پروٹین سے بھرپور غذا استعمال کریں)جو کے دلیے میں چند کھجوریں ڈال کر ناشتے کو معمول بنا لیں-الکوحل‘سگریٹ نوشی‘نسوار‘خواب آورگولیاںاور دیگر نشہ آور چیزوں سے مکمل پرہیزکریں ‘تنہائی پسند ہونا حل نہیں لہذا واک کرنے یا قریبی بازار میں چلے جائیں وہاں گھوم ‘پھر کر وقت گزاریں ‘پرانے دوستوں سے گلے شکوﺅں کی بجائے نئے دوست بنائیں ‘کیونکہ نفسیاتی طور پر آپ خود کو ”سلوپوائزن “دے رہے ہیں اس میں کسی نے آپ کی کوئی مددنہیں کرنی ‘جب تک آپ خوداس صورتحال سے باہر آنے کے لیے اپنی مددآپ نہیں کریں گے-احباب میں ہربل علاج کے بارے میں سوالات ارسال کیئے ہیں تو بالکل علاج موجود ہے مگر اس سے پہلے آپ خود کو اس نفسیاتی کیفیت سے باہر نکالیں

07/11/2025

احباب سے دست بدستہ گزارش ہے کہ یہ پیج کمائی کا ذریعہ نہیں میرا‘نہ پاکستان میں کوئی کلینک ‘ذاتی فون صرف اہل خانہ یا قریبی احباب کے لیے ہے ‘براہ کرم سوال ارسال کریں مجھے خوشی ہوگی ہر روزدرجنوں میسج صرف فون نمبر کے لیے آتے ہیں ‘ نمبر شیئرنہ کرنے کی بنیادی وجہ میری کلاسزبھی ہیں ایک بار غلطی سے نمبر پیج پر شیئرکردیا تھا جس کا خمیازہ کئی ماہ تک بھگتنا پڑا‘کیونکہ دوران کلاس بھی مسلسل کالیں آرہی ہوں تو اپوری کلاس متاثرہوتی ہے‘طالب علموں پر اثرپڑتا ہے‘کلاس کو پوری توجہ سے پڑھا نہیں پاتے‘ایک نمبر مشکل سے برداشت کرتا ہوں اس کام کے لیے الگ سے نمبر اور فون خریدنا ممکن نہیں ‘اس کے علاوہ احباب وقت کا بھی خیال نہیں کرتے ‘رات گئے تک کالزکی وجہ سے مجھے کئی ہفتے فون بند رکھنا پڑا تھا-براہ کرم آپ سوال ارسال کریں جواب مل جائے گا‘ای میل ایڈریس بھی اسی لیے دیا ہوا ہے‘فیس بک مسینجر پر وائس نوٹ بھی بجھوایا جاسکتا ہے-بہت شکریہ

07/11/2025

احباب سے گزارش ہے کہ اپنے سوالات میں مسلہ پہلے بیان کریں باقی ضمنی باتیں بعد میں‘جواب دینے میں تاخیرہوسکتی ہے کیونکہ میں نے کلاس بھی لینا ہوتی ہے کہ روزی روٹی اسی سے جڑی ہے (جواب ہر میل اور میسج کا دیتا ہوں اس میں دیر‘سویر ہوسکتی ہے) لہذا اگر جواب میں تاخیرہوتو براہ مہربانی بار بار سوال ارسال کرنے کی بجائے ایک دو دن انتظار فرما لیں-شکریہ

07/11/2025

میں فیس بک پر فرینڈ لسٹ دیکھ رہا تھا اکثریت ہربل ازم سے متعلقہ دوست ہیں نوجوان بھی بہت نظر آئے مگر کوئی بحث یا تبادلہ خیال نظر نہیں آتا‘تجربہ کار اطباءکرام نوجوانوں سے مکالمہ کریں ‘انہیں بتایا کہ یہ علم چند جنسی امراض تک محدود نہیں ہے ‘کراچی میں ایک دوست جو جاپان کے ہربل طریقہ علاج سے متاثر ہیں اور انہوں نے جاپان سے ڈگری بھی حاصل کی دن میں صرف دو‘چار مریض دیکھتے ہیں اور ”جنسی امراض“کے ماہرین کی ایک ماہ کی کمائی کے برابر وہ ایک ہفتے میں کماتے ہیں ‘ریسرچ‘ذاتی باٹنی گارڈن اور مسلسل مطالعہ یہ مشترک بات بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرنے والے تقریبا تمام ”ہربلسٹ“ میں نظرآتی ہے ہمارے جیسے جو چند پاکستان واپس بھی آجاتے ہیں وہ یہاں بھی اس سلسلے کو جاری رکھتے ہیں -شروع میں انگریزی میں لکھا تو احباب نے اعتراض جڑدیا ‘اگر ہمیں جدید میڈیسن کی زبان نہیں آئے گی تو موزانہ کیسے کریں گے؟مطالعہ نہیں ہوگا تو ان سے مباحثہ کیسا؟انگریزی میں لکھنے کا مقصد علمیت جھاڑنا ہرگزنہیں بلکہ ان لوگوں تک بھی بات کو پہنچانا ہے جو یا تو اردو سمجھتے نہیں یا شرم محسوس کرتے ہیں‘ میں ذاتی طور پر پنجابی میں گفتگو کو ترجیح دیتا ہوں ‘لیکن سامنے اگر انگریزی جاننے والے بیٹھے ہوں تو انگریزی میں ہی بات کرنا پڑے گی‘امریکن ہربلسٹ گلڈ کا رکن ہونے کی حیثیت سے مجھے دو‘تین ماہ میں ایک ‘آدھ آن لائن سیمنار یا ورکشاپ میں اپنی رائے دینا ہوتی ہے تو وہاں میں پنجابی یا اردو سے کام نہیں چلا سکتا-

ہلدی قدرت کا انمول تخفہہمارے ایک دوست کمر درد کا شکار تھے ‘پاکستان میں انہوں نے ہر ماہر ڈاکٹرکو چیک کروایا ‘ڈاکٹرصاحبان ...
07/11/2025

ہلدی قدرت کا انمول تخفہ

ہمارے ایک دوست کمر درد کا شکار تھے ‘پاکستان میں انہوں نے ہر ماہر ڈاکٹرکو چیک کروایا ‘ڈاکٹرصاحبان نے سرجری تجویزکی اسی دوران انہیں ایک نیک سیرت ڈاکٹرصاحب مل گئے جنہوں نے سرجری نہ کروانے کا مشورہ دیا اور فزیوتھراپی کے لیے بجھوادیا جس سے انہیں کافی افاقہ تو ہوا مگر مکمل آرام نہیں آیا تو انہوں نے اپنے طور پر آن لائن ریسرچ شروع کردی ان دنوں ناچیزامریکا میں تھا ایک دن انہوں نے میسج کیا کہ انہیں Curcumin کے کیپسول لے کر بجھواﺅں جوابی پیغام میں عرض کیا کہ حضور ہلدی گھر پر پڑی ہوگی اسے استعمال کریں موصوف کو یقین نہیں آیا لہذاانہیں ایک پیک اس لیے خرید کر بجھوادیا کہ وہ یہ سمجھ لیں کہ میں پیسے خرچ کرنے سے ہچکچا رہا ہوں پارسل کے ساتھ پیغام میں Curcumin پر ریسرچ کا مشورہ دیا بنیادی طور پر یہ ہلدی میں پایا جانے والا ایک کمپاﺅنڈ ہے اور اس کے نوے کیپسول بیس سے پچیس ڈالر میں ملتے ہیں -ہلدی کینسر کا باعث بننے والے خلیات کوختم کرتی ہے‘ورم کو ختم کرتی ہے‘ڈیپریشن اور ذہنی تناﺅ کو ختم کرکے نروس سسٹم کو معمول پر لانے میں معاون ہے ‘ہلدی کا بطور دوا استعمال ہزاروں سالوں سے ہورہا ہے -آج پا جہاں کستان جیسے تیسری دنیا کے ممالک میں قدرتی طریقہ علاج سے کنارہ کشی کی جارہی ہے وہیں مغربی دنیا میں ”نیچرل میڈیسن“کو ایسی مقبولیت مل رہی ہے کہ امریکا میں ان کا استعمال کرنے والوں کی تعداد کل آبادی کے چالیس فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے‘ہمارے ہاں زوال کی ایک وجہ سٹررائڈز کا استعمال اور دوسرا معالجین کی جانب سے دو‘تین مخصوص امراض کی حد سے تشہیر ہے ‘شریف آدمی کسی مطب کے قریب سے گزرتے بھی شرماتا ہے ‘خدارا خود کو ایک دو امراض تک محدود نہ کریں ہربل طریقہ علاج تو اتنا وسیع ہے کہ انسان کی ستر‘اسی سال کی زندگی صرف اس کی بنیاد کو سمجھنے کے لیے ناکافی ہے ‘ہم ابھی تک مجون‘پھکی وغیرہ میں پھنسے ہیں ‘میں اپنے استعمال کے لیے ٹنکچرز تیار کرتا ہوں ‘تیس ملی لیٹرکی لیک پروف بوتل میں ڈال کر سفر میں جہاں مرضی لے جائیں‘دوا کھانے کے لیے پانی وغیرہ کی بھی ضرورت نہیں چند قطرے زبان پر ٹپکائیں خوراک پوری-معذرت طبیب حضرات نے تھوڑے سے وقتی فائدے کے لیے اس پورے علم کے ساتھ کھلواڑکیا ہے‘کیا یہ درست نہیں کہ آج لوگ کسی کو بتاتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں کہ وہ حکیم ہیں ؟ بہت سارے احباب نے ہربل کالج کی ڈگری کے علاوہ ہومیوپیتھک کی سند صرف اسی لیے لے رکھی ہے کہ نام کے ساتھ حکیم کی بجائے ڈاکٹر لکھ سکیں --میں نے امریکا کے ہربل سکول سے ”ہربلسٹ“کی ڈگری اور لائسنس حاصل کیا وہاں پانچ سال کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ فحرسے اپنا تعارف ”ہربل ڈاکٹر“یا ہربلسٹ کے طور پر کرواتے ہیں کیونکہ وہاں علم اور طب صرف چند جنسی امراض تک محدود نہیں

تلسیتلسی کے پودے سے ہرکوئی واقف ہے اور تقریبا ہر گھر میں پایا جاتا ہے تاہم اس سے استفادہ نہیں کیا جاتا- انسانی مزاج کو”ب...
07/11/2025

تلسی
تلسی کے پودے سے ہرکوئی واقف ہے اور تقریبا ہر گھر میں پایا جاتا ہے تاہم اس سے استفادہ نہیں کیا جاتا- انسانی مزاج کو”بیلنس“رکھنے میں تلسی کا کوئی ثانی نہیں مثال کے طور پر اگر کسی کا بلڈپریشریا شوگر زیادہ ہے تو تلسی کے چند پتے توڑکرکھائیں اور اس کے پندرہ‘بیس منٹ بعد شوگر یا بلڈپریشرچیک کریں تو اعتدال پر آچکا ہوگا‘تلسی جگرکے ورم‘سوزش اور دیگر امور میں بھی انتہائی مفید ہے”جدت“اختیار کرنے سے پہلے تلسی‘پودینے‘سبزدھنیا اور نیازبو کے پتوں کی چٹنی گھروں میں عام استعمال ہوتی تھی -اگر آپ کے گھر میں تلسی کا پودا نہیں تو لازمی لاکر لگائیں اور دن میں دو‘تین بار چند تازہ پتے توڑکر چبانے کو معمول بنا لیں ‘نہ صرف آپ کا ہاضمہ درست ہوگا بلکہ جگر کے افعال اور کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی‘اگرآپ کا جگر ٹھیک کا کررہا ہے تو آپ کے جسم کا ہر عضوٹھیک ہے ‘جگر میں خرابی آنے سے ہی کیلسٹرول لیول بڑھنا شرو ع ہوتا ہے جس کا نتیجہ دل کے امراض اور فالج وغیرہ کی صورت میں نکلتا ہے -

07/11/2025

خواتین اوربچیاں بالوں اور جلد کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں اور اس سے ”تاجران“فائدہ اٹھارہے ہیں کیمیکل مصنوعات جلد اور بالوں کو تباہ کررہی ہے مگر تشہیری ممہوں سے متاثرلوگ دھڑادھڑایسی مصنوعات خریدتے ہیں‘ہربل صابن اور شیمپو کی آج کل بڑی مانگ ہے‘میں نے ذاتی طور پر ریسرچ کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان مصنوعات میں مصنوعی خوشبو اور کلر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا‘اگر ہربل ریسپیزکے مکمل اجزا کو استعمال کیا جائے تو یہ کسی بھی طور پر ممکن نہیں دو سو گرام ہربل صابن کی ٹکیا تین سو روپے میں فروخت کی جائے کیونکہ اس پر خرچ کم ازکم چار سو روپے تک ہے (درمیانی کوالٹی کے اجزا استعمال کرکے ) تو خواتین اور بچیاں السی کے بیجوں کا جل‘ایلوویرا کا جل‘لیموں کا تازہ رس اور کری پتا جلد اور بالوں کی صحت اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کریں-

07/11/2025

بچوں ‘بزرگوں اور خواتین کے لیے ٹانک

کسی بھی اچھے پنسار سے بادام شریں‘سونف‘سبزالائچی‘کدو کے بیج‘چا ر معز‘سورج مکھی کے بیج ‘جوسبز‘السی اور اخروٹ کا مغزلے کر پسوا کرایک کھانے کا چمچ ناشتے سے آدھا گھنٹا پہلے کھالیں(اپنے بجٹ کے حساب سے اس میں کاجو‘پستہ وغیرہ بھی شامل کرسکتے ہیں) ان میوہ جات میں موجود تیل‘منرل‘وٹامنز اور دیگر معدنیات مجموعی طور پر آپ کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں‘خوراک کو جتنا سادہ رکھیں گے بیماریوں سے اتنا ہی مفید رہیں گے-سردی کے اثرات سے بچاﺅ کے لیے ایک صاحب نے آسان ترین نسخہ پوچھا ہے تو نزلہ ‘زکام‘بخار کے علاوہ جسم میں درد‘سوزش ‘بلڈپریشراور کولیسٹرول کے لیے بھی مفید ہے‘ادرک ‘دارچینی‘سبزالائچی‘ہلدی اور تھوڑا سا کالی مرچ کا پاوڈرلے کر کسی جار میں ڈال لیں ‘شہد ملا کر گاڑھا پیسٹ تیار کریں اور نصف چائے کا چمچ پانی ‘چائے یا دودھ کے ساتھ صبح وشام استعمال کریں-اللہ سبحان وتعالی شفاءدیں گے

دار چینی کے  حیرت انگیز فوائد=========================ہر گھر کے کچن میں با آسانی دستیاب دار چینی کے بے شمار فوائد ہیں، ...
07/11/2025

دار چینی کے حیرت انگیز فوائد
=========================
ہر گھر کے کچن میں با آسانی دستیاب دار چینی کے بے شمار فوائد ہیں، دار چینی کے چند حیرت انگیز فوائد سے ابھی بھی لوگ ناواقف ہیں جس کے نتیجے میں دار چینی کو صحیح استعمال میں بھی نہیں لایا جاتا ہے۔
گرم مسالے میں شمار کی جانے والی دار چینی ایشیا کے ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے، دار چینی درخت کی ایک چھال ہے جسے مختلف کھانوں میں مسالے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ سب سے زیادہ پاکستان، سری لنکا، بھارت، چین اور افریقہ کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے ۔
صحت کے لیے نہایت مفید دار چینی کے 100 گرام میں 274 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں 10 ملی گرام سوڈیم، 431 گرام پوٹاشیم، 81 گرام کاربوہائیڈرایٹس، 2.2 گرام شکر اور 4 گرام پروٹین پائی جاتی ہے ۔
اسی طرح دار چینی کے100 گرام میں میں 5 فیصد وٹامن اے، 6 فیصد وٹامنس سی، 100 فیصد کیلشیم، 46 فیصد آئرن، 15 فیصد میگنیشیم اور 10 فیصد وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے ۔
دار چینی استعمال کرنے سے مجموعی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟
وزن میں کمی
دار چینی کو وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لیے آئیڈیل مانا جاتا ہے، اس کے استعمال سے پیٹ کی چربی گھُلنے لگتی ہے اور اضافی وزن میں بھی کمی آتی ہے۔
وزن میں کمی کے لیے اسے دو طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے، صبح نہار منہ دار چینی کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لیے کھ دیں اور نیم گرم ہونے وپر پی لیں ، دار چینی کو پانی میں ابالنے سے گریز کریں۔
اگر گرم مشروبات پینا پسند نہیں تو دار چینی کے ایک انچ کے ٹکڑے کو رات میں کسی کانچ یا اسٹیل کے ایک گلاس پانی میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔پلاسٹک کا برتن استعمال کرنے سے گریز کریں ۔
شوگر کے مریضوں کے لیے مفید
دار چینی خون میں موجود شوگر کے لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے، انسولین کی مثبت افزائش کے سبب دار چینی ذیابیطس کا ایک مؤثر علاج ہے۔شوگر کے مریضوں کے استعمال کے لیے دار چینی کوکھانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کینسر جیسی مہلک بیماری کا علاج
دار چینی پر کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دار چینی کینسر کا بہترین علاج ہے، 2010ء میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی جسم میں تیزی سے کینسر کے خلیات بننے کے عمل کو روکتی ہے۔
صحت مند ہڈیاں
دار چینی میں آئرن اور کیلشیم کی بھر پور مقدار پائے جانے کے سبب ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے،اس کے باقاعدہ استعمال سے بڑھاپے میں بھی ہڈیاں کمزور نہیں ہوتیں اور نا ہی ہڈیوں میں درد ہوتا ہے۔
قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ جز
دار چینی ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے جس کے استعمال سے جسم میں موجود مضر صحت اجزا کا صفایا ہوتا ہے۔دار چینی مضر صحت مادوں کے خلاف موثر کردار ادا کرتی ہے جو جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔دار چینی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اجزا مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر
دار چینی کے استعمال سے بلڈ پریشر بھی قابو میں ر ہتا ہے، تحقیق کے مطابق اگر روزانہ آدھا چائے کا چمچ دار چینی کا استعمال کر لیا جائے تو اس سے بلڈپریشر متوازن سطح پر رہتا ہے ۔
نزلہ زکام اور سردی سے بچاتی ہے
دارچینی کے استعمال سے نزلہ، زکام جیسی وائرل بیماریوں سے بچت رہتی ہے اور یہ سردی کی شدت میں بھی کمی لاتی ہے، دار چینی کے استعمال سے تیز بخار کو بھی کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Herbal Botany PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram