17/06/2025
کھانسی کی وجوہات:-
سانس کی نالیوں کی تہہ موٹی ہو جاتی ہے اور سوج جاتی ہے یعنی سوزش ہو جاتی ہے۔
۔سانس کی نالیوں کے گرد عضلات سخت ہو جاتے ہیں ، اس کو ہوا کی نالیوں کا کھنچاؤ یا برونکو کنسٹرکشن کہتے ہیں۔
سانس کی نالیاں بہت سا صاف، گاڑھا ، مائع بناتی ہیں جسے بلغم کہتے ہیں۔ یہ بلغم نارمل سے زیادہ گاڑھی ہوتی ہے جس سے سانس کی نالیوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
یہ بیماری بچوں میں بعض دفعہ بڑھتی عمر تک جاری رہتی ہے۔ دمہ کی کچھ علامات الرجی سے بھی ملتی جلتی ہیں تاہم کچھ لوگ دمہ کی علامات اور الرجی کی علامات میں فرق نہیں کر پاتے ۔ بلاشبہ اس بیماری کی بہت سی وجوہات تو موجود ہیں مگر آگاہی کی کمی کے باعث اور وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے مرض شدت اختیار کر جاتا ہے۔