16/10/2025
پالیسی بیان !!
وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال لاہور
چلڈرن ہسپتال میں آج سے کچھ عرصہ قبل لگنے والی آگ جس سے لگ بھگ 48 کروڑ کی ادویات اور سامان جل کر راکھ ہو گیا اور آج تک ان ادویات کی کمی غریب مریض بھگت رہے ہیں ۔ہم وزیراعلی پنجاب کی طرف سے اس انکوائری کو مکمل ہونے پر خوش آئند قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف ڈاکٹر رضا حسن بلکہ اس وقت ادارے کے سربراہان کو سب کو اس کروڑوں کی سرکاری املاک کے نقصان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے برطرف کیا جانا چاہیے۔ ایک ڈاکٹر رضا حسن کو اکیلے ٹارگٹ کیا جانا انصاف کے اصولوں کے متقاضی نہیں۔ ہم وزیراعلی پنجاب اور سیکرٹری صاحب سے گزارش کرتے ہیں اعلیٰ عہدوں پر موجود لوگوں کو انصاف کے تقاضے پورے فراہم کرتے ہوئے برطرف کیا جانا چاہیے جو کہ ان تمام انکوائری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ میڈم صاحبہ آپ کی اچھی گورننس کا نتیجہ ہے کہ اس انکوائری کو مکمل کیا گیا ہے ورنہ بہت سی انکوائریوں کی طرح یہ بھی انکوائری داخل دفتر پڑی تھی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے غریب مریضوں کے لیے انصاف فراہم کریں گی۔ اور لاکھوں لوگوں کی امید بنتے ہوئے اس کروڑوں کی ادویات نقصان کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی
منجانب!!
وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال لاہور
(حق سچ اور شفافیت کی اواز)