Ajwa Dates & Dry Fruits

Ajwa Dates & Dry Fruits Hamare han Madinah ki tamam khajoorain aala quality aur market se kam rate mai dasteyab hain. Ajwa Khajoor ki promotional price Rs. 1950/kg with delivery

بسم الله الرحمن الرحيم
صلى الله على محمد صلى الله عليه وآله وسلم
Madinah Munawara ki taza Ajwa khajoor, Amber, Mabroom, Qalmi, Mashrooq, Rabea aur Barni best price aur aala quality mai dasteyab hain. Free home delivery k liye is page k through ya contact no. 03344335191 pr rabta karain. We provide fresh high quality Ajwa dates and dry fruits and offer free home delivery. We also supply all other Madinah dates.

Quran has mentioned dates.
20/05/2017

Quran has mentioned dates.

11/05/2017

Health Benefits of dates

* Dates are full of iron
* Prevents diarrhea
* Deals with constipation
* Keeps the optimal body weight
* Regulates the cholesterol level
* Natural heart strengthener
* Blood pressure regulator
* No risks of stroke

02/05/2017

Try to always keep some Ajwa dates in your house.
Rasool'Allah ﷺ praised them highly . If you are unable to purchase Ajwa dates then make effort to have any type of dates at home.

10/04/2017

ایمان تازہ کریں سبحان اللہ

10/04/2017

تندرستی ہزار نعمت ھے -

05/04/2017

سخت گرمی کے مہینے میں روزے ایسے گزاریں جیسے دسمبر کا مہینہ چل رہا ہے ۔ پیاس اور تھکاوٹ کے احساس کو ختم کیجئے ۔۔۔۔۔

رمضان کے اس مہینے میں ایک شربت سے متعارف کراتا ہوں جس کا تعلق دور نبوی ﷺ کے معمولات سے ہے احادیث کی کتابوں میں نبوی غذاؤں کا جب مطالعہ کرتے ہیں تو نبیذ ایک ایسی اصطلاح ملتی ہے جس کا استعمال اہل عرب اب بھی کرتے ہیں لیکن عجم میں اس کا استعمال ختم ہوگیا ہے۔

کھجور کا استعمال گرمی اور تری دکھاتا ہے لیکن اگر اسی کھجور کو پانی میں بھگو کر اور اس کا شربت بنایا جائے تو اس سے زیادہ پرتاثیر اور تسکین سے بھرپور شاید کوئی شربت ہوگا۔ ویسے بھی اس وقت پوری دنیا میں دل کے امراض‘ انجائنا‘ ہارٹ اٹیک کیلئے کھجور کا استعمال بہت تیزی سے رواج پکڑ رہا ہے کیونکہ دنیا واپس فطرت کی طرف پلٹ رہی ہے اور کھجور فطرت ہے۔ آئیں! ہم ذرا کھجور کا شربت آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں کہ رمضان میں اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ رمضان کا مہینہ آرہا گرمی کا مہینہ ہے‘ پیاس‘ لو‘ حدت‘ اور حبس مجھ سے ویسے ہی برداشت نہیں ہوتی پھر روزے کے ساتھ کیسے برداشت ہوگی؟ میں نے کہا بالکل آسان ہے‘ آپ ایسا کریں روزہ رکھنے کے بعد دو بڑے چمچ گلاب کے پھولوں کا گلقند کھاکر اوپر سے ایک گلاس پانی پی لیں یا پھر اس سے بہتر ہے کہ گلاب کے پھولوں کے دو چمچ کھاکر اوپر سے کھجور کا شربت پی لیں اسی طرح افطار کے وقت کھجور سے افطار کرکے چسکی چسکی کھجور کا شربت پئیں‘ گھونٹ گھونٹ نہ پئیں‘ پیاس گرمی‘ حدت‘ جلن سارے جسم کی نڈھالی پل بھر میں ختم ہوجائے گی۔

ویسے بھی سحری کے بعد گلقند کھانے والا اور کھجور کے گلاس کا ایک شربت پینے والا سارا دن ایسے تروتازہ رہے گا کہ احساس تک نہیں رہتا کہ اسے روز ہے کہ نہیں ہے۔ جتنا بھی پرمشقت کام کرے اور جتنی زیادہ گرمی اور لو میں دن کا جتنا وقت گزارے اسے زیادہ سے زیادہ یہی احساس ہوگا کہ میرا روزہ ہے اس سے زیادہ احساس بالکل نہیں ہو گا کیونکہ کھجور کا شربت اور گلقند اپنے اندر ایک انوکھی افادیت رکھتے ہیں میں نے جب اس بندے کو یہ طریقہ بتایا تو وہ مطمئن ہوگیا اور پورا رمضان اسی ترکیب کے ساتھ گزارا۔ رمضان کے درمیان ملا تو کہنے لگا بہت مطمئن ہوں‘ روزے کا احساس تک نہیں بلکہ اب تو جی چاہتا ہے کہ رمضان دو ماہ کا ہوجائے۔ اس سے پہلے تو ایک دن کے روزے کیلئے بھی طبیعت میں بوجھ محسوس ہوتا تھا۔

ایک نہیں بے شمار مثالیں میرے پاس ہیں جب بھی کسی کو میں نے کھجور کے شربت پینے کی ترکیب دی سارا گھر کھجور کا شربت پینے لگا اور کھجور کا شربت پینے سے جہاں قلب و جگر کی تسکین ہوتی ہے وہاں کھجور کا شربت خود ہیپاٹائٹس‘ معدے کی تیزابیت‘ پیاس کی شدت‘ ہاتھ پاؤں کی جلن‘ منہ کی خشکی‘لعاب دہن کا کم ہونا‘ پیشاب کی جلن اور قبض کا خود بہترین علاج ہے۔ ایسے لوگ جو کسی بھی ہٹیلی پیچیدہ مرض میں مبتلا ہوں اور روزہ رکھنے سے قاصر ہوں۔ وہ مایوس اور پریشان نہ ہوں کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں سیرت کی کتابوں میں یہ بات ملتی ہے وہ گرمی کے روزے اور سردیوں کی تہجد کی دعائیں مانگتے تھے کیونکہ گرمی کے دن بڑے ہوتے ہیں اور سردیوں کی راتیں بڑی ہوتی ہیں۔ آئیں آپ کو احادیث کے حوالے سے نبیذسے متعارف کرائیں۔حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نبیذ بنانے کیلئے خشک اور کچی کھجور ‘خشک انگور اور خشک کھجور کے ملانے کچی اور تر کھجور کے ملانے سے منع فرمایا اور فرمایا ہر ایک سے الگ الگ نبیذ بناؤ۔ (رواہ مسلم)

نبیذ بنانے کا طریقہ:
حسب مقدار کھجور لیکر شام کو (اگر کھجوریں خشک ہوں تو ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور گٹھلیاں نکال دیں) پانی میں بھگو دیں یعنی اگر کھجور ایک پاؤ ہو تو اس میں پانی تقریباً دو کلو ہو۔ صبح اٹھ کر کھجور کو ہاتھوں سے ملیں ‘ملتے ملتے تمام کھجور اور اس کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں گے جی چاہے چھان لیں اور نوش جان کریں‘ ورنہ بغیر چھانے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر کھجوریں تازہ ہوں تو انہیں مت توڑیں اور ثابت ہی بھگودیں صبح اٹھ کر مل چھان کر یا مل کر گٹھلیاں نکال دیں اور نوش کریں۔ چاہیں تو کھجور کے شربت میں دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس طرح اس کی افادیت بھی بڑ ھ جاتی ہے اور جنت کے دو میوے یعنی دودھ اور کھجور اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی میں اکیلا کھجور کا شربت پینا بہت زیادہ ثابت ہے۔ شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ صبح ناشتے میں نبیذ کا استعمال کرتے۔ بڑے بڑے محدثین اولیاء صالحین حضرت پیران پیر شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ بھی نبیذ کا استعمال زیادہ کرتے۔ جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ سے بھی نبیذ کا استعمال ثابت ہے۔

احتیاط:

نبیذ کا شربت بنا کر اگر گرمی کا موسم ہے ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں ۔ صبح کا بھگویا ہواشام کو استعمال کریں اور شام کابھگویا ہواصبح استعمال کریں اگر فریج میں رکھیں تو خراب نہیں ہوتا لیکن احتیاطاً 12گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔ بھگونےکے ایک گھنٹے بعد گرائینڈ کرکے بھی فوری استعمال کرسکتے ہیں۔ ایک دن گزرنے سے اور شدید گرمی سے اس کے اندر خمیر پیدا ہوتا ہے اور خمیر کا پیدا ہوجانا اس کے استعمال کو مشکوک بنادیتا ہے۔ لہٰذا کوشش کریں اس کو تازہ ہی استعمال کریں

04/04/2017

فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُما تُكَذِّبانِ

03/04/2017

Hadith:

“A house in which there are no dates, its people will go hungry”

Narrated by Saheeh Muslim.

31/03/2017
31/03/2017

کھجور کی گٹهلی پھینکنے کا "مسنون طریقہ" :-
=========================
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک طبق کھجور کا پیش کیا گیا آپ ﷺ گھٹنے کے بل بیٹھے اور ایک ایک مٹھی لینے لگے اور بیویوں کے گھر بھیجنے لگے پھر آپ ﷺ نےنوش فرمائی اس طرح جس سے معلوم ہو رہا تھا آپﷺ کو اشتہاء تھی (یعنی بھوک تھی) اور گٹهلی کو بائیں ہاتھ سے پھینک رہے تھے ، ایک بکری گزری تو اس نے وہ گٹهلی کھالی (ابن سعد ، سیرت ص 323)
فائدہ:- دائیں ہاتھ سے کھانا اسی ہاتھ سے گھٹلی پھینکنا ، یہ نظافت کے خلاف ہے اس میں منہ کا لعاب رہتا ہے ، دائیں ہاتھ کا اس سے آلودہ کرنا لطافت طبع کے خلاف ہے اسی طرح جس برتن میں کھائے اسی میں گھٹلی نہ رکھے.

گٹهلی انگلیوں کی پشت پر سے پھینکنا:-
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ہمارے والد کے یہاں تشریف لائے ہم لوگوں نے کھا نا اور کھجور کا ملیدہ پیش کیا آپ ﷺ نے اس سے کھایا ، پھر کھجور پیش کی گئی ، آپ ﷺ کھجور کھارہے تھے اور اس کی گٹهلی دو انگلیوں کے بیچ شہادت کی انگلی کے درمیان سے پھینک رہے تھے ، پھر پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے نوش فرما کر دائیں جانب والے کو دے دیا، میرے والد نے پھر (فراغت کے بعد جانے کے وقت )آپ ﷺ کی سواری کی لگام پکڑی اور دعا کی درخواست کی ۔آپ ﷺ نے دعا دیتے ہوئے فرمایا:
" اللهم بارک لهم فیما رزقتهم فاغفرلهم فارحمهم"
(مسلم ج 2 ص 180)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماخوذ از : شمائل کبریٰ
تالیف:مولانا مفتی محمد ارشاد قاسمی مدظلہ العالی

30/03/2017

کالے جادو کا توڑ عجوہ کھجور

30/03/2017

Shifa hi Shifa

Roz 1 Apple,
No Doctor
Roz 4 khajoor,
No weakness
Roz 5 Badam,
No Cancer
Roz 1 Lemon,
No Fat
Roz 1 glass Milk,
No Bone Problm
Roz 12 glass Pani,
No skin problm
Roz 5 wqt ki Namaz, No Tensions
Roz Tilawat-e-Quran With Trnslation,
Sukoon hi Sukoon

Delivery is free
29/03/2017

Delivery is free

Address

Lahore

Telephone

+923344335191

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajwa Dates & Dry Fruits posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram