25/09/2025
السلام علیکم
عزیز از جان فالوارز
آج کل سوشل میڈیا پہ خود ساختہ حکماء مختلف کتابیں دیکھ کر اور روایتاً بیان کیے جانے والےٹوٹکے بیان کر رھے ھیں۔ ان میں کٸی ایسی باتیں بیان کی جاتی ھیں جو قرین از قیاس ھوتی ھیں۔ لیکن عوام ان بلند و بالا دعووں کی وجہ سے متاثر ھو جاتے ھیں۔ اور ان نسخہ جات کو استعمال کر بیٹھتے ھیں۔
بعض اوقات فاٸدہ بھی ھو جاتا ھے لیکن اکثر اوقات نتاٸج خطرناک بھی ھوتے ھیں۔
یہ جان لیجیے کہ ھر انسان کی طرح ہر جڑی بوٹی ہرمعدنی اور حیوانی جز جو ادویات میں استعمال ھوتا ھے اس کا اپنا ایک مزاج ھوتا ھے۔ اس لٸے کسی بھی دواٸی استعمال سے پہلے تمام اجزاء کے خواص کا جاننا بہت ضروری ھے۔
لہٰذا تمام قارٸین سے درخواست ھے کے از خود کسی بھی دواء کو استعمال سے پہلے تھوڑی سی تحقیق ضرور فرماء لیں۔ یا کسی ماہر معالج سے مشورہ ضرور کر لیں شکریہ۔