20/05/2026
*السلام علیکم ورحمتہ اللّهُ*
*رزق کو ضائع نہ کریں*
*کھانہ اتنا اٹھائیں جتنا آپ کھا سکیں*
نبی ﷺ نے فرمایا:
"اگر لقمہ گر جائے تو اس سے گندگی دور کر کے کھا لو، اسے ابلیس کے لیے نہ چھوڑو۔"
حوالہ: صحیح مسلم، حدیث نمبر: 2034
اس حدیث میں نبی ﷺ نے رزق کے ضیاع سے بچنے اور شکرگزاری کی اہمیت بیان کی ہے۔ یعنی اگر کھانے کا لقمہ گر جائے تو اس سے صاف کر کے اسے ضائع نہ کریں، کیونکہ رزق کو ضائع کرنا اور اسے ترک کرنا شیطانی عمل کے قریب ہے۔
*صبح بخیر زندگی*