Young Health Professionals.

Young Health Professionals.

Comments

پاکستان میں رہ کر گھر بیٹھے پیسے کمائیں عمر کی کوئی قید نہیں اور تجربے کی کوئی ضرورت نہیں صرف انٹرنیٹ پر ایڈ پوسٹ کریں اور ماہانہ 20,000 سے 30,000 ہزار روپے کمائیں ابھی اپلائی کریں

Full-Time 25,000 To 35,000
Part-Time 15,000 To 20,000
Home-base 12,000 To 15000
For Details
What's app
03204432443
اسلام عليكم۔ میرا نام ڈاکٹر منعم طاہر ہے۔ میں ماہر امراض خون Hematologist ہوں۔
کیا آپ کو خون کے خلیات یا پلیٹلیٹس کے حوالے سے کوئی رہنمائی درکار ہے؟ آپ انیمیا/Anemia) لیوکیمیا،/Leukemia),
ہیموفیلیا/Hemophilia یا خون کی دیگر بیماریوں کے بارے میں کچھ پوچھنا چاھتے ہیں ؟
اپنا سوال کمینٹ میں لکھیں.
شکریہ
Ajkl jo b Gali ka loofer dekho Hath m aik Mike pkar reporter bna phirta(Definitely achy log b hn but I'm saying for Blacksheeps)... And us k pass hmare Highly Qualified Proff, MS, Principles and young Dr's ko zalil aur Blackmail krny ka open permit hai
It's time to have our news channels to show our real problems, our cause to be on strike, our efforts for patients, our Hectic Routines & Health tips, awareness about Quacks and Health and many more
If Dr's are Highly Qualified persons of society
Why they don't speak and to show truth to society
I'm ready to play my Role as Health reporter!!
Ajkl jo b Gali ka loofer dekho Hath m aik Mine pkar reporter bna phirta(Definitely achy log b hn but I'm saying for Blacksheeps)... And us k pass hmare Highly Qualified Proff, MS, Principles and young Dr's ko zalil aur Blackmail krny ka open permit hai
It's time to have our news channels to show our real problems, our cause to be on strike, our efforts for patients, our Hectic Routines & Health tips, awareness about Quacks and Health and many more
If Dr's are Highly Qualified persons of society
Why they don't speak and to show truth to society
I'm ready to play my Role as Health reporter!!
YDA multan on fast track against MTI..

Salute to warriors.
Dr faran aslam president YDA multan.
Dr Khizer Hayat vice chairman YDAP.
Dr Naveed Akhtar CEC YDAP.

Young Health Professionals.

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Young Health Professionals., Hospital, Lahore.

Operating as usual

Photos from Young Health Professionals.'s post 11/05/2022

افسوس ناک صورتحال (پوائنٹ نمبر 16)

بڑی مچھلیاں ہمیشہ چھوٹی مچھلیوں کا استحصال کرتی ہیں

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کا کارنامہ

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز پی جی آرز ھاؤس آفیسرز کےلئے مفت علاج معالجے کی سہولیات ختم۔۔۔
ینگ ڈاکٹرز اب اپنا اپنے ماں باپ بیوی بچوں کا بھی علاج اس ہسپتال سے مفت نہی کراسکتے جہاں وہ تیس تیس گھنٹے مُسلسل سروس دے رہے
پر نسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کی مہربانی سے پنجاب کے ینگ ڈاکٹروں کو یہ تحفہ ملا

اس سے پہلے ایم ایس کے ڈاکٹ سے علاج مفت تھا
جس کو پرنسپل نے ماننے سے انکار کردیا اور سیکٹری کو خط لکھ دیا
کہ ھاؤس آفیسرز, پی جی آرز سرکاری ملازم نہی لہزا ان کا مفت علاج نہی بنتا اس پر نوٹس جاری ھو۔۔۔

جب کہ دوسری طرف یہی ھاؤس آفیسرز اور پی جی آرز ہی ہسپتال چلا رہے۔۔۔۔۔

08/05/2022

Dr. Ammar Yousuf is simply love.. A born leader with examplary leadership skills 👍👍

السلام علیکم دوستو!

آج کی تحریر کا مقصد بتانا مناسب نہیں سمجھتا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں جس شخص کیلئے یہ لکھ رہا ہوں، یہ لفظ اس کی شخصیت کو صحیح انداز میں بیان کر سکتے ہیں. مگر یہ کہنا چاہوں گا کہ لفظ اگر بول کر بتا سکتے ہوتے تو آج چیخ چیخ کر بتا رہے ہوتے کہ ڈاکٹر عمار یوسف کس ہیرے کا نام ہے، لفظ اگر جذبات و احساسات کا حقیقی مظہر ہوتے تو آج لوگوں کے دل میں ڈاکٹر عمار یوسف کی جو عزت اللہ نے پیدا کی، وہ شاید ظاہری عزت سے کئی گنا زیادہ سامنے آئی ہوتی

ظہیر فتح پوری نے مشتاق احمد یوسفی کے بارے میں کہا تھا کہ " ہم اردو مزاح کے عہدِ یوسفی میں جی رہے ہیں"
مگر میں آج کہنا چاہتا ہوں کہ " ہم وائی ڈی اے کے عہدِ عمار یوسف میں جی رہے ہیں"

ایسا دور جس نے ایک نگینہ پیدا کیا، ایسا نگینہ جس نے وائی ڈی اے کو ایک نیا نام دیا، ایک نئی پہچان دی، ایک نئی سوچ دی، جس نے اپنے ساتھ کے لوگوں کو طاقتور بنایا، جس نے اپنی کابینہ کو اختیار دیا کہ وہ اگر صحیح سمجھے تو اپنے ہی صدر کی مخالفت کر دے، جس نے لوگوں سے ووٹ لے کر صدارت جیتی اور پھر اُس صدارت سے لوگوں کے دلوں کو جیتا.
جس نے ہر سینئر کی عزت کی اور ہر نئے آنے والے جونیئر کو وہ اپنایئت دی کہ جس نے ان کے ذہنوں میں موجود وائی ڈی اے کا عکس ہی تبدیل کر دیا. جس نے مخالفوں کو بھی اپنا سمجھ کر ہمیشہ ان کا اچھا سوچا. جس نے وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو وہ مقام دیا کہ پورا پاکستان ہماری مثالیں دینے لگ گیا...

ایم ٹی آئی ایکٹ کے نفاذ کی بات ہوئی تو جس طرح کا احتجاج اور تحریک وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور نے شروع کی، وہ سب کے لیے مثال بن گئی، وباء کا مشکل وقت آیا تو خیبر پختون خواہ سے لے کر پنجاب بھر میں وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور نے ڈاکٹر عمار یوسف کی قیادت میں بھائی چارے کی جو مثال قائم کی، وہ آج تک لوگوں کی زبان پر ہے اور این ایل کی بات کریں تو وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور نے ڈاکٹر عمار یوسف کی قیادت میں جس طرح سے یہ مقدمہ لڑا، وہ بھی سب کے سامنے عیاں ہے.

لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے ہر ڈاکٹر کا محافظ اور مدد کی پہلی پکار ڈاکٹر عمار یوسف ہی رہا ہے.

بہت کچھ ہے جو لکھا نہیں جا سکتا، نہ الفاظ اتنے ہیں، نہ ہی وقت..
بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ آپ کے جانے کے بعد آپ جیسے کی امید بھی نہیں ہے کسی کو کیوں کہ آپ جیسا کوئی ہو ہی نہیں سکتا. ہم خوش نصیب ہیں کہ آپ جیسا صدر، آپ جیسا بھائی اور آپ جیسا دوست پایا ہم نے.
آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں ہیں.
ہمیشہ مسکراہٹیں بکھیرتے اور سمیٹتے رہیں. آمین

18/02/2022

Congratulations Dr. Salman Haseeb Ch. Ex President YDAP.

Now people of Nankana sahib will be benefitted by your hard work and vision 👍👍

12/02/2022

وائی ڈی اے نے ہمیشہ بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی کوشش جاری رکھی ہے اور ہمیشہ جمہوری اقدار کو اپنا شعار بنایا ہے.

ہم ڈاکٹر غلام قادر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں ہر طرح کے ممکن تعاون کی بھرپور یقین دہانی کراتے ہیں.

ڈاکٹر غلام قادر نے ہمیشہ تنظیمی اقدار کا پاس رکھتے ہوئے اپنی کمیونٹی کے لیے آواز بلند کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس ذمہ داری کو وہ مزید احسن طریقے سے نبھائیں گے.

مبارکباد ڈاکٹر غلام قادر اینڈ ٹیم.

متحد رہیں
مضبوط رہیں.

31/01/2022

Well done YDA LGH/PINS. You kept your promise 👏👏👏

السلام علیکم.

ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے اپنے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کے حقوق کا بھرپور دفاع کیا.

الحمدللہ! تنخواہ اکاؤنٹس میں منتقل ہو چکی ہے.
اور اس سب کا کریڈٹ ڈاکٹر عمار یوسف صدر وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کی رہنمائی اور ڈاکٹر عمران حیات، ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹر ارسلان بٹ، ڈاکٹر محمد شاہ، ڈاکٹر رانا اظہر ، ڈاکٹر اویس رائے اور ڈاکٹر زوہیب چوہدری اور ڈاکٹر عبدالرحمن کی محنت کو جاتا ہے.

انشاء اللہ آئندہ بھی اپنی کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ کی یہ روایت جاری رہے گی. بس نام یاد رہے " وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور ❤️"

متحد رہیں
مضبوط رہیں

منجانب
کابینہ وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور

29/01/2022

The name of Resistance 👍👍

السلام علیکم

پوسٹ گریجویٹ ٹریننز ہمیشہ سے وائی ڈی اے کی طاقت رہے ہیں اور وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے ہمیشہ اپنے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کے ہر مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے.

اس دفعہ بھی جب 25 جنوری کو تنخواہ بینک میں بھجوائی جانے لگی تو وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کو خبر ملی کہ ایک بھی پوسٹ گریجویٹ ٹریننی کی تنخواہ کا اجراء نہیں کیا جا رہا جس پر ٹیم وائی ڈی اے کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا.

الحمد اللہ آج تنخواہوں کے اجراء کے احکامات جاری ہونے کے ساتھ ساتھ بینک کو بھی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے کہہ دیا گیا ہے.
ہم پرنسپل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر فنانس لاہور جنرل ہسپتال اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر فنانس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے جائز مطالبات کی تکمیل کے لیے بھرپور تعاون کیا اور تنخواہوں کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا.
اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر عمران حیات، ڈاکٹر حسیب تھند، ڈاکٹر ارسلان بٹ، ڈاکٹر محمد شاہ، ڈاکٹر رانا اظہر ، ڈاکٹر اویس رائے اور ڈاکٹر زوہیب چوہدری اور ڈاکٹر عبدالرحمن کی کاوشوں نہ سراہنا بھی زیادتی ہو گی جنہوں نے ڈاکٹر عمار یوسف صدر وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی سربراہی میں اس تمام معاملے کو سرانجام دینے کے لیے بھرپور کوشش کی.

انشاء اللہ وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز ہمیشہ کی طرح اپنی کمیونٹی کے جائز حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی.

متحد رہیں
مضبوط رہیں

کابینہ وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور.

28/01/2022

More power to YDA LGH/PINS.

No work without pay.

25/01/2022

HM

Provincial Health Minister Dr. Yasmin Rashid breaks all records of corruption ,
by doing merit violation in interviews for the position of Prinicipal Services Institute of Medical Sciences Lahore.
What is the reason that even CM Punjab is completely silent in front of her
On the other hand, she favors only Professors of Gynaecology in every department of health.
Her balatant scams, malpractices and merit violation are now absolutely intolerable.

08/01/2022

Ch....log hn services waly

*YDAP Policy Message*

واۓ ڈی اے پنجاب نہ کسی کی جاگیر ہے نہ کبھی ہو گی۔ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ واۓ ڈی اے پنجاب کے مضبوط قلعوں میں سے ایک قلعہ ہے۔
حال ہی میں ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ میں فری اینڈ فیٸر الیکشنز کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر واۓ ڈی اے پنجاب ڈاکٹر میاں راشد اقبال نے کی۔
یہ واۓ ڈی اے کی تاریخ کا خوبصورت ترین الیکشن تھا جس میں مثالی ٹرن اوور دیکھنے کو ملا۔مگر حیران کن طور پر سروسز ہسپتال کا قبضہ مافیا پہلے دن سے ہی پیٹ درد کا شکار تھا۔
اب وہی مافیا مختلف حیلوں بہانوں کا سہارا لیتے ہوۓ کچھ میر جعفر اور میر صادق کو ساتھ ملا کر اس انتخاب کے خلاف کمیونٹی میں زہر پھیلانے کے لیے سیلف سپوزیٹری انکواٸریاں کرتا پھر رہا ہے۔

واۓ ڈی اے پنجاب ڈاکٹر دانش اعوان کی قیادت میں ایسے تمام عناصر کے خلاف کھلم کھلا کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
ڈاکٹر عادل چیمہ واۓ ڈی اے گوجرانوالہ کے منتخب صدر ہیں اور رہیں گے۔
یاد رہے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے منتخب صدر کے ہوتے ہوۓ شیخ زید ہسپتال لاہور،چلڈرن ہسپتال لاہور اور دوسرے متعدد ہسپتالوں میں اپنی دلی تسکین کے لیے ڈمی صدر بناۓ۔
الحمدللہ آج کمیونٹی ان ٹھگوں کو پہچان چکی ہے اور مزید بے وقف نہیں بنے گی۔
نفرت اور تعصب کی جس آگ میں یہ ٹولہ جل رہا ہے دعا ہے اللہ پاک انکو ہدایت دیں اور کمیونٹی کو تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ کرنے کی توفیق بخشیں۔
آمین

چیف الیکشن کمشنر واۓ ڈی اے پنجاب
ڈاکٹر میاں راشد اقبال

24/12/2021

*ڈاکٹر شبیر چودھری*
اسسٹنٹ پروفیسر گردہ ومثانہ و گردہ پیوند کاری وارڈ
جناح ہسپتال لاہور

*کردار کا غازی*

ڈاکٹر شبیر چودھری بھائی جن کو میں ایک عشرے سے جانتا جو اس وقت جناح ہسپتال لاہور میں اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ گردہ مثانہ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے

زمانہ طالب علمی ھو یا اب پروفیشنل کیرئیر 24/7 ان کو دوسروں کی خدمت کرتے دیکھا
زمانہ طالب عملی میں سٹوڈنٹس کے مسائل ہوں ایک بڑے بھائی کی طرح اس مسائل کے حل کےلئے سرگرم دیکھا

اب پروفیشنل زندگی ھو تو اپنے ساتھی ڈاکٹروں جونئیرز پی جی آرز، ھاؤس آفیسرز کے مسائل سے لیکر مریضوں کے مسائل ان کی ادویات کی ٹینشن ان کے آپریشن سے لیکر آپریشن کے بعد بھی ان کا خیال رکھنا یہ سب میں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا کہ کیسے شام کے پانچ بجے تک بھی سرکاری ہسپتال میں جہاں سب لوگ 2 بجے چلے جاتے وقت 2 بجے کا ڈاکٹر شبیر چودھری صاحب 5 بجے تک غریب مریضوں کا مفت آپریشن کررہے

ادھر پنجاب کے ڈاکٹرز رحیم یار خان سے اٹک ،ڈیرہ غازی خان سے سرگودھا تک کے اپنے مسائل کے حل کےلئے ان سے رابطہ کرتے اور ڈاکٹر شبیر چودھری کو ہر وقت لبیک کہتے دیکھا

ان سب کو دیکھتے ھوئے ہمیشہ سوال زہن میں آیا کیسا انسان ھے کس مٹی سے بنا ھوا ھے اپنا سکون اپنا وقت اس کیمونٹی کےلئے وقف کیا ھوا ھے
انہی کی اس مخلصانہ کوششوں کی سبب ڈاکٹر شبیر چودھری نا صرف جناح ہسپتال لاہور بلکہ پنجاب کے تمام ڈاکٹروں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں
اس دنیا کا دستور یہ بھی ھے کہ آپ جتنے ترقی کرتے اور ایک مقام پاتے کچھ لوگ بغض، کینہ اور حسد کی آگ میں مبتلاء ھوجاتے اور اپنا کینہ بغض نکالنے کی کوشش کرتے
آج جب جناح ہسپتال لاہور میں سیکورٹی گارڈز ایک معزز پروفیسر سے بدتمیزی کرتے اور ینگ ڈاکٹرز اس معاملہ پر پروفیسرز کے ساتھ کھڑے نظر آتے تو اس وقت بغض کینہ میں مبتلاء لوگ اپنی گندی سیاست کےلئے بجائے حق کا ساتھ دیتے اس صورتحال کو دیکھتے ھوئے سیکورٹی گارڈز کے قدموں بیٹھے دیکھا کہ آپ لوگوں کی ہماری بچت اس میں ھے کہ اس واقعہ کو کسی طرح ڈاکٹر شبیر چودھری صاحب سے جوڑو مگر ان نا ہنجار لوگوں کو پتا نہی یہ اکیسویں صدی ھے جہاں سچ لاکھ کوشش، کرنے پر بھی نہی چھپتا
حق کا ظہور لازم
جھوٹ کو موت ھے
اخلاقیات کی جیت ھے
منافقت کا کاروبار بند ھے
ان کی لاکھ کوشش بھی رائیگاں ھوگئی سب چالیں ناکام ھوگئیں
گریباں چاک ہیں
ایک دفعہ پھر مخالفین کی صفوں میں ماتم ہیں
سب تدبیریں الٹی پڑ گئی ہیں
جھوٹ اپنی موت آپ مرگیا ھے

ڈاکٹر شبیر چودھری صاحب آج بھی جناح ہسپتال لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈاکٹروں کی آن بان شان ہیں اور رہیں گے۔ ۔۔۔
ڈاکٹر شبیر چوہدری آپ کی عظمت کو سلام کہ آپ ہمیشہ اپنی کیمونٹی کی عزت و تکریم کی خاطر وقت کے فرعونوں سے لڑ رہے۔
نہیں تو لوگ اس موقع پر بھی اپنی کمیونٹی کو چھوڑ کر اپنا زاتی مفاد کاروبار چمکا رہے

12/10/2021

Ban on Adhoc Appointments has been uplifted but ban on Adhoc renewal has been imposed. These seats will be announced for fresh appointments.
This has been done only to oblige blue eyed people.

Permission for recruitment has been granted to DGK, SAHIWAL, Sargodha, Bahawalpur.

Rest of the YDA Chapters should also pressurise their MS Offices to get permission from secretariat.
Only way to cope the shortage in ur hospitals.

11/10/2021

Excellent Learning opportunity for young health professionals...

Mark your calendar 22-24 October

The biggest regional congress of stroke and neurointervention

Gathering of the top-Tier regional and international speakers

Society of NeuroInterventional Surgery
Society of Vascular and Interventional Neurology
Svin Stroke
MT 2020 for Stroke
Egyptian stroke society
ESO - European Stroke Organisation
Msc Stroke
ESMINT Society

17/09/2021

وائی ڈی اے پنجاب ، سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر مہر اقبال صاحب کو بھتہ خور گینگ کی طرف سے ملنے والے دھمکی آمیز خط اور بھتے کے مطالبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ڈاکٹر مہر اقبال ایک ایماندار اور نیک آفیسر ہیں جو کسی دباؤ میں آئے بغیر ہمیشہ میرٹ کے اوپر فیصلے کرتے ہیں۔
ایسے آفیسر کو اس طرح کا دھمکی آمیز خط ملنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔
ہم سکیورٹی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اور کسی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سی ای او صاحب کو موثر پرسنل سیکورٹی فراہم کی جائے۔
وائی ڈی اے اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے کی صورت میں شدید ردعمل اپنایا جائے گا
متحد رہیں
مضبوط رہیں

ڈاکٹر دانش اعوان
صدر ؤائی ڈی اے پنجاب

Photos from YDA Punjab's post 03/09/2021

Well done YDA Punjab 👍👍

03/09/2021

Well done 👏👏👏

Community salutes Dr. Saad Khalid for his courage and devotion.

Photos from Young Health Professionals.'s post 26/08/2021

Well written Dr. Nadir Surani.

ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ حکومت وقت کی ایک اور ناانصافی 😠😠😠

السلام علیکم دوستو.

زندہ دل قوموں کا ہمیشہ سے یہ شعار رہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں اور ان کو یاد رکھنے کے لیے کبھی ان کے نام سے کوئی دن منسوب کیا جاتا ہے، یا کسی سرکاری عمارت، کسی پارک یا کسی سڑک کو اپنے محسن کا نام دے دیا جاتا ہے یا پھر خاص دنوں پر انہیں ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے. اس کے علاوہ بھی کئی طریقے مختلف ادوار میں رائج رہے ہیں جیسے پچھلے سالوں میں جب سے کورونا وباء جیسی آزمائش دنیا پر نازل ہوئی ہے تو مختلف ممالک میں کہیں ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، شہر کے مختلف اہم مقامات پر ان کے بل بورڈز پر ان کے تعریفی کلمات لکھے گئے ، کئی ممالک میں جہاں غیر ملکی ڈاکٹرز کام کر رہے تھے، انہوں نے ان ڈاکٹرز کو اپنے ملک کی شہریت دے دی.
ہر ملک نے ایسے کئی اقدامات کئے جس سے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے.
پاکستان میں بھی کئی محکموں کے ملازمین کو کورونا وباء کے دوران ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اضافی تنخواہیں اور مراعات دی گئیں جو کہ میرے نزدیک ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے.
مگر انتہائی افسوس کے ساتھ میں یہ کہنا چاہوں گا اس وباء کے دوران جس شعبے کے لوگوں نے سب سے زیادہ اپنی جان کے نذرانے پیش کیے، جس شعبے کے لوگوں نے فرنٹ لائن پر یہ جنگ لڑی، اور اب تک لڑ رہے ہیں، حکومت وقت ان کے ساتھ مسلسل زیادتیاں جاری رکھے ہوئے ہے.
کم تنخواہیں، نوکریوں پر پابندی، پوسٹ گریجویشن کی سیٹوں میں کمی، ناقص حفاظتی سامان، آئے روز سیکیورٹی کے مسائل کے باوجود ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز جان فشانی سے اس وباء کی چوتھی لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں مگر افسوسناک بات یہ ہے کہ اب تک بھی حکومت پاکستان کو ان کی کوئی قربانی کا کوئی احساس نہیں ہے.
پانچ دن پہلے ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ لوگوں کو صدارتی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا مگر انتہائی افسوس ناک خبر یہ ہے کہ ان 126 افراد میں ایک بھی شخص شعبہ صحت سے وابستہ نہیں ہے. نہ ہی کوئی ڈاکٹر، نہ ہی کوئی اور ہیلتھ پروفیشنل.
شاید حکومت وقت کو اب تک ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی قربانیوں کا احساس ہی نہیں ہوا یا شاید حکومت وقت کی ترجیحات ہی کچھ اور ہیں.

ایک لمحے کے لیے میرے ذہن میں آیا کہ شاید حکومت وقت کے لیے مشکل ہو رہا گا کہ لاہور میں تو اس وباء کے علاج کے لیے بیسیوں ہسپتال اور ہزاروں ڈاکٹرز موجود ہیں تو کس کس کو اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے مگر پھر میرے ذہن میں جنوبی پنجاب آیا جہاں ایک ڈویژن میں صرف ایک ہسپتال ہے اور وہاں پر ڈاکٹرز اور عملے کی کمی کے باوجود جس طرح سے اس وباء سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کام کر رہے ہیں کیا ان کا بھی کوئی حق نہیں بنتا تھا اس ایوارڈ کی نامزدگی کے لیے..

انسانی فطرت میں ریوارڈ سسٹم اللہ تعالیٰ کی جانب سے قدرتی طور پر ڈالا گیا ہے جس کے مطابق آپ جب کوئی اچھا کام کریں اور اس کام کے بدلے میں آپ کو مناسب انعام سے نوازا جائے تو آپ مزید اچھا کام کرنے لگ جاتے ہیں.
دنیا بھر میں کارپوریٹ سیکٹر بھی اسی اصول پر عمل پیرا ہے، جہاں اچھا کام کرنے والے کو بونس اور سرٹیفکیٹس دئیے جاتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی میں اور بہتری آتی ہے مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں دراصل اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اور چاپلوس اور بدعنوان لوگوں کو اوپر لایا جاتا ہے. جس کے سبب پاکستان کا ہر شعبہ زوال کا شکار ہے.
ہمیں اس کے سدباب کے لیے سوچنا ہو گا، ہمیں اس کے لیے مناسب اقدامات کرنے کر کے قابل اور محنتی لوگوں کو اوپر لانا ہو گا، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی بھی کرنی ہو گی تاکہ وہ مزید دل لگا کر اس ملک کو آگے لانے میں اپنا کردار ادا کریں.

اسی طرح ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے گی اور صدارتی ایوارڈز کے لیے نامزد لوگوں کی مجوزہ لسٹ کو تبدیل کر کے شعبہ صحت سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھی اس لسٹ میں شامل کیا جائے گا تاکہ ان کے اندر بھی مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ پیدا ہو اور ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز مزید جاں فشانی سے اس وباء پر قابو پانے کیلئے سرگرم رہیں.
شکریہ.

از تحریر
ڈاکٹر نادر سُرانی

Photos from YDA Punjab's post 05/08/2021

Well done.

Photos from YDA Punjab's post 29/07/2021

Well done YDA Punjab.

Congratulations alot Mian Rashid Iqbal 🎊🎊💐🎊💐🎊

08/07/2021

Well done YDA LGH

Photos from YDA Punjab's post 08/07/2021

Photos from YDA Punjab's post

Photos from YDA DGKhan Official's post 08/07/2021

Well done YDA LGH and Yda DGK

05/07/2021

سروسز اسپتال بھی لسٹ میں شامل ہے

05/07/2021

پچھلے دنوں میرے جاننے والے ایک مریض سے داخلے کے نام پر ایک ورکر نے 5000 لے لیے.. یہ کاروبار جنرل ہسپتال میں واقعی عروج پر چل رہا ہے. انتظامیہ نیند کے مزے لے رہی ہے شاید

Photos from LGH Leaks's post 16/06/2021

Condition of Lahore General Hospital Operation Theaters.

Photos from YDA Lahore General Hospital's post 02/06/2021

Full support for doctors of DHQ Rajan Pur

Photos from LGH Leaks's post 22/05/2021

Case should be followed. LGH is one of largest hospital draining pts from all over the Punjab. Seats allocated to it must be announced.

12/05/2021

Dr

ہر ظالم اپنی زات میں اسرائیل ہی ھے
جو کہ اپنی طاقت نے نشے میں مست ھے

رمضان کا مہینہ روزے کی حالت میں ویکیسن سنٹر پر ڈیوٹی پر موجود 224 آر بھی فیصل آباد کے ہسپتال میں پاکستان تاریک انصاف کے ایم پی اے کے رشتہ داروں کا پروٹوکول نا دینے پر ڈاکٹر پر تشدد۔۔۔

اسرائیل ظلم کا استعارہ ھے بہت سے اسرائیلی طرز کے ظالم ہمیں پاکستان میں آرام سے روز مل جانے ۔۔۔۔۔

07/05/2021

اگر CSS کرنے والے اتنے قابل ہیں تو پاکستان کے ادارے تباہ حال کیوں ہے؟ اور TCS میں ایک بھی CSS آفیسر کام نہیں کرتا لیکن TCS پاکستان پوسٹ سے زیادہ منافع میں کیوں ہے؟
آپ ریلوے کا حال دیکھ لیں؟
آپ پولیس کا حال دیکھ لیں؟
‏آپ پاکستان کے تمام بڑے کاروباری اور منافع بخش ادارے دیکھ لیں وہاں کوئی CSS افسر نہیں ہے تمام کامیاب اور منافع بخش اداروں میں آپ کو پروفیشنل لوگ ملیں گے۔
اینگرو گروپ
عارف حبیب گروپ
ڈی جی خان سیمنٹ سمیت تمام کامیاب ادارے پروفیشنل لوگ چلا رہے ہیں ۔
‏دنیا میں پروفیشنل لوگوں انجینئرز، ڈاکٹرز اور سائنسدانوں اور اساتذہ کی عزت ہے۔ ایسے پروفیشنلز جو اپنے ممالک کو آسمان تک لیے گئے اور بدقسمتی میں ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ۔ ایک پروفیشنل ڈاکٹر اور انجنیئر کے اوپر ڈپٹی کمشنر روب جماتا ہے۔
‏جس کی قابلیت صرف انگریزی کا امتحان پاس کرنا ہے ۔اگر انگریزی کو سی ایس ایس سے نکالا جائے تو پاس کرنے والے ہزاروں امیدوار ہونگے ۔

عرب ممالک میں سی ایس ایس جیسا امتحان نہیں ہوتا پر وہاں کے مضبوط اداروں کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔
‏جاپان اور تائیوان کے پاس کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن وہ ٹیکنالوجی میں دنیا سے آگے ہیں ۔
پاکستان کو ترقی کے لئے سرکاری افسر شاہی نہیں بلکہ ڈاکٹرز ۔سائنسدانوں اور انجینرنگ پروفیشنلز کی ضرورت ہے۔

Photos from Young Health Professionals.'s post 14/04/2021

ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال لودھراں سے لاکھوں۔روپے کی لکڑی غیر قانونی طریقے سے بیچنے کا انکشاف ھوا ھے
اتوار رات ۱۰ بجے کے قریب ھسپتال سے لکڑی غایب ھونے کی تصاویر موصول
میڈیکل سپرینڈنٹ ڈاکٹر فضل کی سرپرستی میں لاکھوں روپے کے غبن کا انکشاف ھوا ھے
یاد رھے موصوف آمدن سے ذاید اساسے رکھنے پر محکمه اینٹی کرپشن میں شامل تفتیش بھی ھیں
عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر لودھراں سے کارروائ کا مطالبہ

13/04/2021

حکومتی نااہلی کے باعث لاہور شہر کے ہسپتالوں میں کورونا کے مریض بے یارو مددگار...

ایک سال گزرنے کے باوجود بھی اس وباء سے نمٹنے کیلئے حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جس کا خمیازہ ڈاکٹرز کمیونٹی اور مریض بھگت رہے ہیں..

میو ہسپتال اور سروسز اسپتال میں مزید مریضوں کے داخلے کی جگہ نہ ہونے کے باعث جنرل ہسپتال اور جناح اسپتال میں مریضوں کا رش.

کورونا مریضوں کے ساتھ ساتھ دوسری بیماریوں کے مریض بھی مشکلات کا شکار..

ترجمان وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا کہنا ہے کہ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے پچھلے ایک سال میں ایک بھی ٹھوس اقدام نہیں کیا.
من پسند افراد کو ویکسینیشن اور پروٹوکول مریضوں کے داخلے کے علاوہ، "سب اچھا ہے " کی رپورٹ ہسپتال انتظامیہ کی واحد کارکردگی ہے.

لاہور جنرل ہسپتال میں پہلے ہی بیڈز سے زیادہ مریض داخل ہیں جہاں مزید مریضوں کے لیے جگہ ہی نہیں مگر پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال مختلف پروفیسروں کو مجبور کر کے اور زیادہ مریض داخل کرانا چاہتے ہیں.

اس وقت بھی میڈیکل وارڈز میں ایک ایک بیڈ پر 2،2 مریض داخل ہیں، اس کورونا وباء کی سنگینی کی وجہ سے تمام بیماریاں ایک مریض سے دوسرے مریض کو لگ رہی ہیں مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے

پچھلے ایک سال سے انیستھیزیا کے ڈاکٹرز جانفشانی سے سیریس مریضوں کا علاج کر رہے ہیں مگر اب انتظامیہ اپنے نمبر بنانے کے لیے ان ڈاکٹرز سے ان کی استطاعت سے زیادہ کام لینے لگی ہے.

پی جی ٹرینیز مجبوراً انتظامیہ کی باتیں ماننے پر مجبور، انکار کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے.

کچھ وارڈز کو نوازنے کیلئے مخصوص وارڈز پر قبضہ کر کے ان کے پوسٹ گریجویٹ ٹریننز کی ٹریننگ ایک سال سے متاثر ہو رہی ہے جس کی کہیں شنوائی نہیں ہو رہی.

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال ادارے کے سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں.
پچھلے ایک سال میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض لاہور جنرل ہسپتال میں دیکھے گئے، اس دفعہ بھی لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اپنی استطاعت سے کہیں زیادہ مریض دیکھ رہے ہیں مگر پرنسپل صاحب اپنے نمبر بنانے کے چکر میں اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی بجائے اپنے ڈاکٹرز کو پی کےایل آئی اور مختلف ٹریننگ کیلئے جانے پر مجبور کررہے ہیں.

حال ہی میں ھاؤس آفیسرز کا ایک سال ختم ہونے کے باعث تقریباً 300 کے قریب ڈاکٹرز، ہسپتال کی ورک فورس سے مائنس ہوئے ہیں.
اس کے علاوہ 200 ٹریننز اپنی ٹریننگ مکمل کر کے جاچکے ہیں.
30 کے قریب انیستھیزیا کے پی جی آرز اپنی ٹریننگ مکمل کر چکے ہیں مگر ان کے متبادل ایک بھی ڈاکٹر گورنمنٹ کی جانب سے نہیں دیا گیا..

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے یہی رویہ رہا تو بہت جلد ہم سخت اقدامات لینے پر مجبور ہونگے.

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور حالات کی سنگینی کے پیش نظر اس وباء سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور جامع عملی اقدامات لے تاکہ عوام الناس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کمیونٹی بھی اچھے طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے سکے.

منجانب
کابینہ، وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور.

07/04/2021

Pindi has choosed the best ❤️❤️

04/04/2021

پریس ریلیز.

لاہور جنرل ہسپتال میں ھاؤس آفیسرز کے سیشن ختم اور نئے ھاؤس آفیسرز کے آنے میں تاخیر کے باعث ڈاکٹرز کی شدید کمی.

ترجمان وائی ڈی اے کا کہنا تھا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں ھاؤس جاب کا سیشن ہر سال 30 مارچ کو ختم ہوتا ہے اور یکم اپریل سے نئے ھاؤس آفیسرز آ جاتے ہیں مگر اس سال وباء کی وجہ سے امتحانات میں تاخیر کے باعث نئے ھاؤس آفیسرز نہیں آ سکے اور پرانے اپنا ایک سال مکمّل کر کے جا چکے ہیں.

وباء کے ان دنوں جب ہر ہسپتال میں عملے کی شدید کمی ہے، لاہور جنرل ہسپتال کی حالت ابتر ہے.
پچھلی لہر میں لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے جس طرح ایمانداری سے کام کیا وہ بھی سب کے سامنے ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سے لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی ریکوری کا تناسب سب سے زیادہ تھا.

ھاؤس آفیسرز اور پی جی آرز کسی بھی ہسپتال کی ورک فورس کی بنیادی اکائی ہوتے ہیں.
سنٹرل انڈکشن کے باعث ہر شعبے میں محدود پی جی آرز اور اب ھاؤس آفیسرز کی غیر موجودگی میں خاص طور پر میڈیکل، سرجیکل، گائنی اور پیڈز فلور پر مریض بے یارو مددگار ہیں.

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال/پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے ترجمان نے بتایا کہ بارہا دفعہ انتظامیہ سے اس بارے میں بات کی گئی مگر اس صورتحال کا علم ہونے کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے.

وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز نے مطالبہ کیا ہے کہ وباء کی اس تیسری لہر میں جہاں ہر روز ایمرجنسی میں اس وباء سے متاثرہ سینکڑوں مریض آرہے ہیں، وہاں ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ مریضوں کے علاج معالجے میں دشواری کا سامنا ہے.
اس مشکل صورت حال کے پیش نظر فی الفور نئے میڈیکل آفیسرز بھرتی کیے جائیں اور جولائی میں سنٹرل انڈکشن میں لاہور جنرل ہسپتال کے لیے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ اور حکومت وقت پر ہوگی.

منجانب
کابینہ وائی ڈی اے لاہور جنرل ہسپتال /پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور

Photos from Young Health Professionals.'s post 21/02/2021

Well done Dr. Yasmeen Rashid
Well done Dr. Salman Haseeb Chaudhary
Well done Dr. Atif Majeed.

You people have paid the cost of your corona consultant seat.

Finance Secretary IDF Punjab is now President YDA PUNJAB.

IDF YDA Bhai Bhai. 👏👏👏👏

29/01/2021

Well done Rana Umar Sb
President YDA SZHL

Videos (show all)

HM
Dr
ممبرز سے پیغام۔۔۔
سچ کیا ہے؟؟
تشدد
کورونا
بلیک میلنگ عروج پر

Location

Category

Website

Address


Lahore

Other Hospitals in Lahore (show all)
Dr. Shagufta Feroz Dr. Shagufta Feroz
Lahore

www.picchls.com

Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre
7 A Block R3 Johar Town
Lahore

Since opening in 1994, Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre, has come to be recognized as one of the most credible charities in Pakistan. Currently, 75% of all cancer patients seen at the Hospital are receiving financial support.

Dr. Munir Hussain Sheikh Dr. Munir Hussain Sheikh
Lahore, 54000

Em.50 for Diabetes and Agna for Hypertension. Must check.

Kausar ECHO Welfare Hospital Kausar ECHO Welfare Hospital
Mein Canal Bank Road Harbance Pura
Lahore, 54000

RNDC Times RNDC Times
Lahore, 54000

RNDC Times presents you the most updates information, news and announcements related to medical, nut

Umme Farwa Eye Center Umme Farwa Eye Center
Lajpat Road Shahdara
Lahore, 5400

Eye hospital

Al-Wali Medical Health Care Services Al-Wali Medical Health Care Services
Plaza No 6 , , B Block Commercial Markeet , DHA Phase 5 .
Lahore, 54810

We created Al-Wali medical health services to provide services with easy access to doctors when leav

Wasi Sons Wasi Sons
Lahore

Doctors are the front line fighters like soldiers, but have you ever seen a soldier fighting without

Eye clinic Rasheed hospital Eye clinic Rasheed hospital
Rasheed Hospital Main Boulevard Dha
Lahore

کنسلٹنٹ آئی سرجن رشید ھسپتال مین بلیوارڈ ڈیفینس لاہور?

University of Lahore Teaching Hospital University of Lahore Teaching Hospital
University Of Lahore 1 Km, Defence Road Off Raiwind Road (Bhoptian Chowk) Lahore
Lahore, 54000

“To be a community teaching hospital of the first choice.”

EEG -Electrophysiologic Study Centre EEG -Electrophysiologic Study Centre
Lahore

Our EEG services are available in: 1. FAROOQ HOSPITAL Asif Block, Allama Iqbal Town, Lahore 2. FAROO