16/07/2021
السلام علیکم
کیا آپ جانتے ہیں کہ مُراقبہ حُضور ﷺ کی پہلی سُنّت ہے؟ یقیناً آپ نے کبھی نا کبھی ضرور یہ پڑھا یا سُنا ہو گا, اور سب لوگ مُراقبہ کرتے بھی ہیں لیکن یا بوریت محسوس کرتے ہیں یا اُنھیں مُشکل لگتا ہے اور چند دن کرکے چھوڑ دیتے ہیں .اگر آپ جسمانی روحانی صحت چاہتے ہیں تو آپ مُراقبہ کو خود پر فرض کر لیں اس سے آپ کو ایسا سکون ملے گا جو آپ نے زندگی میں پہلے کبھی محسوس نہیں کیا ہو گا,اور آپ کا ہر کام آسان ہو جائیگا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ اللہ کریم سے آپ کا بہت مضبوط تعلق بن جائے گا آپ کو عبادت میں بھی سکون اور لُطف ملے گا . ایک ایسا عمل جس سے آپ کی دُنیا بھی خوبصورت ہو جائے اور آخرت بھی سنور جائے آپ ایسا عمل کیونکر نا کریں گے ؟ اور جانتے ہیں ماہرین کا کہنا یہ ہے کہ جتنی آپ کی عُمر ہے آپ روزانہ کم از کم اُتنے منٹ مُراقبہ باقائدگی سے کریں آج میں آپ کو مُراقبہ کا ایک ایسا طریقہ بتاؤں گی جو بہت خوبصورت ,انوکھا اور آسان ہے. آپ یہ مُراقبہ چند دن کریں مجھے یقینِ کامل ہے کہ آپ کی زندگی بدل جائے گی انشاءاللہ.
نیچے لنک ہے ان ویڈیوز میں مُراقبہ کی مکمل تفصیل ہے .
برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر بھی کریں جب ہماری وجہ سے کسی کی زندگی میں مُثبت تبدیلی آئیگی تو اللہ کریم ہم سب سے راضی ہو جائے گا انشاءاللہ. جزاکم اللہ خیر
https://youtu.be/-Aq86J8hVEY
https://youtu.be/VcX2eRd2QQg
https://youtu.be/VcX2eRd2QQg