23/12/2025
تریاق سودا
اج کا نسخہ سوداوی امراض و علامات کے لیے بہت ہی مفید ہے خلط سودا جب جسم میں غلبہ کرتا ہے اور خارج بھی نا ہو تو بہت سے خطرناک امراض پیدا ہو سکتے ہیں جن میں امراض دماغ معدہ جگر تلی قلب قبض سانس پھولنا بواسیر ضعف باہ وغیرھم اور پھر سوداوی امراض ہوتے بھی ڈھیٹ ہیں جلدی جان نہیں چھوڑتے دوا کے ساتھ ساتھ اگر غذا کا مکمل خیال رکھا جائے تو جلد صحت یابی ممکن ہوتی ہے جو نسخہ لکھنے لگا ہوں سودا کے لیے تریاق صفت ہے اجزاء بھی عام سے ہیں جب بھی کسی سوداوی مریض کا علاج کیا جاتا ہے تو دوا میں تریاق سودا تو ضروری ہوتا ہے یہ نسخہ حکماء اور عوام الناس اسانی سے تیار کر سکتے ہیں اور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں
نسخہ
رائی 125 گرام
پودینہ خشک 125 گرام
گندھک آملہ سار 150 گرام
تیزپات 250 گرام
اجوائن دیسی 250 گرام
تمام اجزاء کو الگ الگ پیس کر ملا لیں دوا تیار ہے
مقدار خوراک 1 گرام 3 وقت کھانے کے بعد ہمراہ نیم گرم پانی
حکیم نوید احمد لاہور
سوداوی مزاج (سرد و خشک)
- *نفسیاتی علامات:*
- اداسی اور مایوسی
- وسوسے
- ڈپریشن
- تنہائی پسند ہونا
- زیادہ سوچنا
- خوف یا فوبیا
- *دیگر علامتیں:*
- قبض
- کمزور ہاضمہ
- بھوک کی کمی
معدہ کے مریض نفسیاتی علامات
طبِ یونانی کے مطابق، معدہ کے مریض کے مزاج (صفراوی، بلغمی، سوداوی) کے لحاظ سے مختلف نفسیاتی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
ذیل میں ان مزاجوں کے مطابق نفسیاتی علامات بیان کی گئی ہیں:
1. صفراوی مزاج (گرم و خشک)
- *نفسیاتی علامات:*
- چڑچڑاپن
- جلد غصہ آنا
- بے صبری
- گھبراہٹ
- نیند کی کمی
- اضطراب (Anxiety)
- *دیگر علامتیں:*
- تیزابیت
- بھوک کی زیادتی
- پیٹ میں جلن
2. سوداوی مزاج (سرد و خشک)
- *نفسیاتی علامات:*
- اداسی اور مایوسی
- وسوسے
- ڈپریشن
- تنہائی پسند ہونا
- زیادہ سوچنا
- خوف یا فوبیا
- *دیگر علامتیں:*
- قبض
- کمزور ہاضمہ
- بھوک کی کمی
3. بلغمی مزاج (سرد و تر)
- *نفسیاتی علامات:*
- سستی
- کم ہمتی
- یادداشت کی کمزوری
- ذہنی دھند (brain fog)
- زیادہ نیند
- فیصلہ کرنے میں دقت
- *دیگر علامتیں:*
- بدہضمی
- معدے میں بوجھ
- بلغم کی زیادتی
ہر مزاج کی خرابی معدے پر اثر انداز ہوتی ہے، اور وہی اثر دماغ اور نفسیات پر بھی منتقل ہوتا ہے۔ اسی لیے طب یونانی میں "معدہ" کو اکثر "دوسرا دماغ" قرار دیا جاتا ہے۔
۔طب یونانی میں مزاجی خرابیوں کا علاج *مفرد، مرکب ادویہ، پرہیز اور طرزِ زندگی* کی اصلاح سے کیا جاتا ہے۔ معدے کے مریضوں کی *نفسیاتی علامات* کے لیے درج ذیل علاج مزاج کے مطابق بیان کیے جا رہے ہیں:
1. صفراوی مزاج (گرم و خشک)
علاج:
- مزاج کو سرد و تر کرنے والی ادویات۔
- ادویہ:
- شربت انارین
- خمیرہ گاؤزبان
- شربت صندل
- عرق گلاب + عرق گاؤزبان
- پرہیز:
- مرچ مصالحہ، گوشت، انڈہ، فاسٹ فوڈ
- غذا:
- دودھ، کھیرا، مولی، سیب، انار
- فصد یا مسہل صفرا استعمال کریں (مثلاً آیارج فیج)
2.سوداوی مزاج (سرد و خشک)*
علاج:
- *مزاج کو معتدل کرنے والی ادویات*
- *ادویہ:*
- خمیرہ ابریشم
- حب سودا
- شربت بزوری
-پرہیز:
- ترش چیزیں، اچار، چائے، چاکلیٹ
- غذا:
- گرم تر غذا جیسے مرغی، دودھ، شہد
- *روحی سکون:*
- مراقبہ، سورہ رحمن کی تلاوت
3. *بلغمی مزاج (سرد و تر)*
علاج:
- *مزاج کو گرم و خشک کرنے والی دوا*
- ادویہ:
- حب بلغم
- معجون دبیدالورد
- جوارش کمونی
- پرہیز:
- دودھ، دہی، ٹھنڈی اشیاء، برف
- *غذا:*
- شوربہ، ادرک، دارچینی، زیرہ
- ورزش:
- روزانہ 30 منٹ ہلکی ورزش
اگر علامات شدت اختیار کریں تو مزاجی تشخیص کے بعد علاج مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ مکمل فائدہ کے لیے دوا کے ساتھ پرہیز اور طرزِ زندگی بہت اہم ہے۔
حکیم نوید احمد لاہور
♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن سے رجوع کریں۔
مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔
بلا ضرورت و بلا تشخیص کے بغیر کوئی دواء ہرگز استعمال نہ کریں, اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
حکیم نوید احمد لاہور
دمام سعودیہ
03065593343