Dr zaheer kundi clinic serai naurang

Dr zaheer kundi clinic serai naurang amrazay maida jigar hepatitis B and C ,

08/06/2025

InshaAllah clinic eid k 3rd day sy open hoga...
For appointment.
Ijaz
0304 9639722

14/11/2024
سیلیک بیماری   Celiac disease                                                                        یہ  Celiac disease ...
26/05/2023

سیلیک بیماری Celiac disease یہ Celiac disease ایک ایسی بیما ری ہے جس میں گندم ۔جو ۔ یا رائی Rye کھا نے سے انسا نی انتو ں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ ان گیہئؤں کے دا نو ں میں موجو د گلو ٹین Gluten نا می پروٹین سے متا ثرہ بچےیا با لغ شخص کو ایک طر ح کا الر جی ہو تا ہے ۔ یہ ایک مدا فعتی بیماری Immune disease ہے ۔اس میں انسا نی جسم گندم میں مو جو د پر وٹیں Gluten کے خلاف اینٹی با ڈی بنا تا ہے ۔اور اس ےانسانی انتو ں کے سیلز کو نقصان پہنچتا ہے اور ان میں جذب کر نے کی صلا حیت کم ہو جا تی ہے ۔ علا مات ۔کیو نکہ یہ گندم یا ۔جو۔ یا را ئی کے پرو ٹین کےلئےریکشن اور ان کے خلاف اینٹی با ڈی کی وجہ سے بیماری پیدا ہو تی ہے اس لئے جس بے بی میں اس بیما ری کے ہو نے کے امکا نات مو جو د ہو ں تو چھ مہنے کی عمر کے بعد جو نہی بے بی کو گندم کا کو ئی خو راک کھلا نا شروع کیا جاتاہے تو بچے میں اسہال یا ڈئریا شروع ہو تا جو کسی دوا ئی سےٹھیک نہیں ہو تا ۔ بچے کا وزن نہیں بڑ ھتا ہے اور اس میں خون کی کمی ہو نا شرو ع ہو جا تا ہے ۔ کیو نکہ انت کے سطح کو نقصان پہنچتا ہے اس لئے آئرن وٹا من دو سرے ضروری اجز ا جذب نہں ہو تے ۔ اور بچے کا وزن اور قد نہیں بڑھتا ۔ کبھی کبھی اس بیما ری کے اثرات شروع میں ظا ہر نہیں ہو تے ۔بعض اوقات سن بلو غت میں یا اس کےبعد بھی یہ ببماری ظا ہر ہو تا ہے۔بعض اوقات نشو نما نیں دیری۔قد کا نہ بڑھنا یا خون کی کمی ہی علا ما ت کی صورت میں ظاہر ہو تے ہیں ۔ بعض اوقات اس بیما ری کے ساتھ دوسری مدا فعتی بیما ریا ں جیسے زیا بیطس ۔تھا ئی ر ئیڈ کی بیماری ۔جو ڑوں کی بیماری یا ار تھرا ئیٹس اور دیگر بیما ریا ں اس کے سا تھ ظا ہر ہو تی ہیں ۔ تشخیص ۔اگر بچے کی بیما ری کا ہسٹری سننے ک بعد ڈا کٹر کوسیلئک بیما ری کا شبہ ہو جا ئے تو خون میں مخصو ص اینٹی با ڈی کا ٹیسٹ بھیجے گا ۔ اگر ینٹی با ڈی کا ٹیسٹ مثبت آئے تو انڈو سکو پی سے انت کا با ئیو پسی لئا جائے گا اور بیما ری کی تصدیق ہو گی ۔ علاج ۔ اس بیما ری کا علج ساری زندگی گندم ۔جو ۔یا رائی سے بنی ہو ئی چیزے کھا نے سے پر ہیز کرنا ہے ۔ یعنی متا پثرہ مر یض کو سا ری زندگی گلو ٹین فری ڈائٹ کھا نے کی ضرورت ہو گی ۔گندم کا ذرہ بھر مقدار بھی بیمار کی حا لت دو با رہ زیرو لیو ل پر لیجا سکتا ہے -یعنی اس بیماری کے حامل بچو ں او ر بڑو کے لیے گندم غذ ا نہیں بلکہ ایک نقصان زہر ہے ۔

14/04/2023

Ramzan timings:
Subah 9 sy 12 bajay tak aur 2nd time 3 bajay sy 5 bajay tak....

At PSG conference 2023 lahore with brig Retd Dr amjad salamt sb and other doctor colleagues from all over pakistan..
10/03/2023

At PSG conference 2023 lahore with brig Retd Dr amjad salamt sb and other doctor colleagues from all over pakistan..

24/01/2023

عالمی ادارہ صحت نے ڈبوں میں بند خوراک ، بیکری کی اشیا ء اور پکانے کے تیل اور مارجرین وغیرہ میں عمومی طور پر پائے جانے والے ایک مصنوعی زہریلے کیمیکل کو مکمل طور پر ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانس فیٹ نامی یہ کیمیکل ہر سال پانچ لاکھ افراد کی قبل از وقت اموات کی وجہ بنتا ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں پانچ ارب لوگ اس زہریلےکیمیکل سے متاثر ہورہےہیں جس کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور اموات کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔

زیادہ ترمصنوعی ٹرانس فیٹ جسے بناسپتی گھی یا ٹھوس چربی بھی کہا جاتا ہے، در اصل سبزیوں کے تیل میں ہائیڈروجن گیس کی کچھ مقدار شامل کر کے تیار کی جاتی ہے جس سے تیل کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھوس شکل اختیارکر لیتا ہے۔

جزوی طور پر ہائیڈروجن پر مشتمل یہ تیل یا بناسپتی گھی سستا ہوتا ہے اور اس کے جلد خراب ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے ا س لیے اس سے تیار کی گئی خوراک زیادہ عرصے تک استعمال ہو سکتی ہے۔

کچھ ریسٹورنٹس جزوی ہائیڈروجن پر مشتمل ویجیٹیبل آئل کو اپنے ڈیپ فرائیرز میں استعمال کرتے ہیں کیوں کہ اسے اتنے تواتر سے نہیں بدلنا پڑتا جتنا کہ تلنے کے لیے استعمال کیے جانے والے دوسرے تیل تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

‏شوگر(ذیابیطس)کے مرض کیلئے استعمال ہونے والی جدید دوائی Teplizumab   کیا ہےاور اس کے استعمال کے حوالے سے حقائق!!تفصیلات ...
20/01/2023

‏شوگر(ذیابیطس)کے مرض کیلئے استعمال ہونے والی جدید دوائی Teplizumab کیا ہےاور اس کے استعمال کے حوالے سے حقائق!!
تفصیلات کے مطابق FDA نے شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی نئی دوائی Teplizumab (Tzield) کے نام سے استعمال کی اجازت دی ہے
‏اس انجکشن کے آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے یہ افواہ پھیلانی شروع کی ہے کہ صرف ایک انجکشن سے اب شوگر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
یہ بات بالکل غلط ہے!!!!
شوگر کی کئی اقسام میں اہم اور عام دو بڑی اقسام ہیں۔ پہلی قسم اور دوسری قسم۔ T1DM/T2DM.
‏جدید قسم کی دوائی Teplizumab (Tzield) صرف پہلی قسم کی ذیابیطس(شوگر) میں اتنی حد تک استعمال ہوتی ہے کہ اس انجکشن کے استعمال کے بعد پہلی قسم کی شوگر مزید شدت اختیار نہیں کرتی اور کنٹرول میں رہتی ہے اور مریض کو شوگر کے شدید نقصانات سے بچاتی ہے۔
‏یہ انجکشن کسی بھی طور سے شوگر کی کسی بھی قسم کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتی۔
لہذا شوگر کے تمام مریض اپنا علاج جاری رکھیں اور افواہ پر کان نا دھریں!!
‏جو مریض پہلے سے ہی انسولین تھیریپی پے ہیں،یا ٹائپ 2 کے مریض ہیں اُن کیلئے نہیں ہے. بدقسمتی سے پاکستان میں زیابیطس ٹائپ 1 کی stages کیلئے کوئی screening tool نہیں.
‏لیکن وہ لوگ جن کے ماں، باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو شوگر ہو، اور ان کا شوگر لیول بڑھنا شروع ہو رہا ہو تو ایسے لوگ at risk ہوتے ہیں اور ایسے لوگ Teplizumab injections سے شوگر کو 2 سے 3 سال کیلئے روک سکتے ہیں.2023 کے وسط تک یہ انجیکشن پاکستان میں دستیاب ہوں گے.
‏ایک Tzield کی قیمت 13,850$ ہے،
ایک شوگر مریض کے لئے 14 Tzield لگانا ضروری ہیں۔
جو کہ 14- زیلڈ کی قیمت 193,900$ ہے۔
یہ اس وقت بہت مہنگا علاج ہے۔

10/01/2023

‏ اس طرح کے گٹھیا سوالات کبھی کسی سے نہ پوچھیں۔

1)کسی بیروزگار سے: کہیں نوکری لگی؟
2)رشتے کے انتظار میں بیٹھی ہوئی لڑکی سے: کہیں رشتہ ہوا؟
3)️بے اولاد جوڑے سے: کب تک خوشخبری سنا رہے ہو؟
4)️کرائے پر رہنے والوں سے: اپنا مکان کب بنا رہے ہو؟
5)بغیر سواری کے رہنے والوں سے: اور گاڑی کب خرید رہے ہو؟

آپ کے ایسے لا پرواہ سوالات کسی کے لئے شدید ڈپریشن کا باعث بنتے ہیں.

24/09/2022

"ڈاکٹر صاحب ۔ یہ رپورٹس واٹس ایپ کررہا ہوں ۔ دیکھ کر بتا دیں ۔ کوئی مشورہ ؟"
اس قسم کے پیغامات عام ہو گئے ہیں ۔ خاص طور پر کووڈ کے دور کے بعد ، جب ڈاکٹر سے ملنا کچھ عرصہ ممکن نہیں تھا ۔ یہ طرز عمل اگرچہ بھیجنے والے کی سہولت پر مبنی ہے ، گھر بیٹھے ایک کلک سے مفت مشورہ بھی مل گیا ، ایک چھوڑ دس دوست ڈاکٹروں کی رائے بھی آگئی ، جس دوست کی رپورٹ بھیجی تھی ، اس کی مدد بھی کردی ۔ اور کیا چاہیے!
اکثر لوگ لیبارٹری کے ٹیسٹ ہی کو اہم سمجھتے ہیں (کچھ ڈاکٹر بھی) ۔ لیکن طبی علاج میں سب سے پہلے مریض سے علامات اور کچھ سوالات کیے جاتے ہیں ، (جسے ہسٹری کہتے ہیں) ۔ اس کے بعد معائنہ ۔ پھر اگر ضروری ہو تو ٹیسٹ ۔ اور ان سب کی روشنی میں تشخیص ۔ اور پھر حل ، یا علاج تجویز کیا جاتا ہے ۔
صرف ٹیسٹ کی رپورٹ سے نتیجہ اخذ کرنا اکثر ممکن نہیں ہوتا ، اور کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے ۔ دوسری طرف ، کبھی کوئی ٹیسٹ رپورٹ نارمل ہوسکتی ہے ، جب کہ مرض موجود ہو مثلاً ٹائیفائڈ بخار میں CBC نارمل ہوتا ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ "سب ٹھیک ہے" ۔ (جب کہ جواب بلڈ کلچر سے ملتا ہے)
کسی بیماری کے دوران کوئی ٹیسٹ ، مثلاً ذیابیطس ، شوگر ، میں بلڈ شوگر ایک ہفتے میں کبھی نارمل اور کبھی زیادہ آسکتی ہے ۔ اگر درمیان سے ایک رپورٹ دیکھ کر رائے قائم کی جائے ، تو کچھ کا کچھ بن سکتا ہے ۔
یعنی ، ہر رپورٹ اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر سمجھنا ضروری ہے ۔
یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ڈاکٹر نمبر ایک نے کسی ٹیسٹ کا لکھا ، تو ڈاکٹر نمبر دو سے کیوں پوچھا جا رہا ہے ؟ اگر پہلے پر اعتماد نہیں تھا تو اس سے مشورہ لینے کیوں گئے !!
سب سے دلچسپ ، اور کبھی کبھی تکلیف دہ ، ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ رپورٹ ملی اور آپ سے فون پر پندرہ منٹ مشورہ کیا ۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہی عمل پہلے اور بعد میں چار پانچ اور ڈاکٹروں سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ صرف آپ کے موجود فون/ واٹس ایپ نمبر کا فائدہ اٹھایا گیا!! ۔ علاج تو کہیں اور کررہے ہیں۔
موجودہ دور میں مفید سہولیات مثلاً فون ، واٹس ایپ ، ہیلپ لائن وغیرہ ، بہت کام کے ذرائع ہیں ۔ جب تک کہ ان کو خواہ مخواہ استعمال نہیں کیا جائے ۔ نیز صرف ٹیسٹ رپورٹ کو اصل اہمیت دینا اکثر بے سود اور کبھی مضر ثابت ہو سکتا ہے ۔
منقول

17/09/2022

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستانی عوام سے اپنی مرضی سے ادویات استعمال نہ کرنے کی اپیل کردی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں اینٹی بائیوٹکس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہی حال رہا تو زیادہ تر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہو جائیں گی۔

Address

Lakki Marwat

Opening Hours

Monday 16:00 - 18:00
Tuesday 16:00 - 18:00
Wednesday 04:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923049639722

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr zaheer kundi clinic serai naurang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr zaheer kundi clinic serai naurang:

Share

Category